کوئلے کی وزارت

‘آزادی کا امرت مہوتسو ’ کے تحت پروجیکٹ پھلواری سے بچوں میں نقص تغذیہ کے نادرن کو لفیلڈ لمٹیڈ ( این سی ایل ) کی لڑائی کو استحکام ملے گا

Posted On: 20 SEP 2021 6:28PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،20ستمبر  ، 2021 :

نادرن کولفیلڈ لمٹیڈ ( این سی ایل ) ، جو کوئلہ کی وزارت کے تحت  سینگرولی کے مقام پر  کول انڈیا  کی ایک شاخ ہے ، مدھیہ پردیش میں سینگرولی ضلع میں 75پھلواری مراکز  شروع  کرنے کے لئے  پوری طرح تیار ہے ۔

فی الحال 25 ایسے مراکز  کامیابی کے ساتھ چلائے جا رہے  ہیں  جن میں 6 ماہ  سے 3 سال تک کی عمر کے  لگ بھگ  220 بچے  مستفید ہو رہے ہیں  این سی  ایل نے اس پروجیکٹ  کو کامیابی کے ساتھ چلانے کے مقصد سے  سی ایس  آر   کے تحت  128.86 لاکھ  روپے  کی رقم  مختص کی ہے ۔

کوئلہ کی وزارت کی زیر  ہدایت ، این سی ایل انتظامیہ  نے کمپنی کے پائیدار  اور دیر پا  کاروباری  طور طریقوں  کے ایک حصّے کو طور پر پروجیکٹ پھلواری  کے منصوبہ کا تصور  پیش کیا  اور پھر اسے  عملی جامہ پہنایا ۔ کمپنی  اپنے  کمان   کے علاقے کے لوگوں  کے لئے  غربت کے خاتمے، اچھی صحت ، خیروعافیت  اور معیاری  تعلیم کے لئے  زبردست  کوششیں  کر رہی ہے۔

image001564O.jpg

سینگرولی ضلع  میں نقص  تغذیہ کے سلسلے میں نیشنل فیملی ہیلتھ  سروے  ( این ایف ایچ  ایس -4) کے دوران سامنے  آئے حقائق پر  غور کرتے ہوئے ، این سی ایل  نے پروجیکٹ  پھلواری  کا آغاز  کرنے کی  غرض سے  ضلع  انتظامیہ  کے  ساتھ ایک مفاہمت  نامہ پر دستخط کئے ہیں  اس مشن کا مقصد  نقص تغذیہ  اور چھوٹے بچوں  کی جسمانی اور دماغی  نشونما سے متعلق مسائل کو حل کرنا ہے ۔

پھلواری مراکز پر نقص تغذیہ کے  شکار نشان زد بچے خصوصی  توجہ حاصل کر رہے ہیں  تاکہ ان کے وزن ، جسمانی اور دماغی نشونما،  عام معیارات پر پوری اتر  سکیں۔ اس کے علاوہ  ان کی بڑھوتری  کی باضابطہ  نگرانی سے  متعلق  بندوبست  کو بھی یقینی  بنایا گیا  ہے ۔ یہ پہل قدمی ، نقص تغذیہ  کے خلاف مرکز کی لڑائی  اور پائیدار سماجی  ترقی  کے تئیں اس کے عزم کے عمل کو مہمیز کرے گی ۔

 

image0028DA2.jpg

اس کے علاوہ، بچوں  کے لئے  ان  کی عمر کی مناسبت  سے محفوظ کھلونوں ، بچوں کی دیکھ بھال  سے  متعلق ابتدائی  تعلیم کی ٹریننگ کورس کے اجزاء اور اعتماد سازی کے دیگر اقدامات کے  بھی انتظامات  کئے گئے ہیں تاکہ بچوں  کی سمجھ ، جسمانی، ذہنی  اور سماجی  ترقی  کو یقنیی  بنایا جا  سکے ۔ گاؤں کے آشا کارکنان بچوں کو حفظان صحت  سے متعلق خدمات فراہم کر رہے ہیں ۔ ان مخصوص نشان زد  بچوں   کے لئے  گاؤں  کے پھلواری  مراکز کی معاون  نرس قابلہ ( اے این ایم ) کی مدد سے ٹیکہ  کاری کا بھی بندوبست  کیا گیا ہے۔

آزادی کا امرت مہوتسو  تقریبات کے  ایک حصّے  کے طور پر ، کمپنی ، بچوں  کے لئے تغذیہ  بخش خوراک  اور ان کی مجموعی  ترقی  کو یقینی  بناے کے  لئے   بھی کام کام کر رہی ہے ۔ اب اس موقع پر کہ جب ملک ، غذانیت  سے متعلق قومی  مہینہ 2021 منا رہا ہے ، سینگرولی ضلع  میں نقص تغذیہ  کے اثر  میں تخفیف کے تئیں  این سی ایل کی پہل قدمی کی اہمیت  کئی گنا بڑھ  گئی ہے ۔ اس وقت، اس پروجیکٹ کے  تحت 25 خواتین سمیت کل 32 مقامی  افراد  کو  براہ راست  روزگار حاصل ہوا ہے ۔  اور جیسے جیسے  پھلواری  مراکز کی تعداد میں اضافہ  ہوگا روزگار حاصل کرنے والوں کی تعداد بھی بڑھتی جائے گی۔   

 

*************

( ش ح ۔ ع م ۔ ر ب(

U. No.9219

 



(Release ID: 1756688) Visitor Counter : 170


Read this release in: Telugu , English , Hindi