وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

چھتیس گڑھ میں ماہی گیری کے امداد باہمی کے ارکان نے ایمز رائے پور سے ٹیلی میڈیسن سہولیات فراہم کی


وزیر موصوف نے آزمائشی پروجیکٹ شروع کرنے کے لیے ایمز رائے پور کو 50 لاکھ روپے سے زیادہ کی رقم سپرد کی

Posted On: 20 SEP 2021 5:24PM by PIB Delhi

نئی دہلی،20 ستمبر ،2021  /  ماہی گیری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر  جناب پروشوتم روپالا نے آج ٹیلی میڈیسین خدمات سے متعلق ایک آزمائشی پروجیکٹ شروع کیا۔ اس پروجیکٹ پر کام کاج مرکزی شعبے کے اہم پروگرام پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا ، پی ایم ایم ایس وائی  کے تحت ماہی گیری کے امداد باہمی کے ادارو ں کے ارکان کے لیے امداد باہمی کی ترقی سے متعلق قومی کارپوریشن ، این سی ڈی سی کے ذریعے کیا جائے گا۔ چھتیس گڑھ میں ماہی گیری کے امداد باہمی کے اداروں کے ارکان اب اپنی طبی ضرورتوں کے لیے ایمز رائے پور کے ڈاکٹروں سے مشورہ کر سکیں گے۔

جناب پروشوتم روپالا نے   اس آزمائشی پروجیکٹ کو شروع کرنے کے لیے ایمز رائے پور کے ڈائریکٹر اور سی ای او ڈاکٹر نتین ایم ناگرکر، کو 50 لاکھ روپے کا ایک چیک پیش کرتے ہوئے کہا اس سے اس بات کی یقین دہانی ہوگی کہ چھتیس گڑھ میں ماہی گیروں کے امداد باہمی کے اداروں  کے ارکان طبی ضرورت  میں ٹیلی میڈیسن کی سہولیت کے ذریعے اپنے دور دراز کے علاقوں سے ایمز رائے پور کے ماہرین سے رجوع کر سکیں گے۔

جناب پرشوتم روپالا نے مزید کہا کہ ٹیلی صحت خدمات کے ہمارے ملک میں زبردست امکانات موجود ہیں جہاں حفظان صحت کی  سہولیات شہری علاقوں میں تو کافی زیادہ ہیں لیکن گاوؤں اور ساحلی علاقوں جیسی دور دراز کے جگہوں پر لوگ ان فائدوں سے محروم ہیں۔

 

 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ پروجیکٹ ڈیجیٹل بھارت کے مشن کے مقصد کو حاصل کرنے کی جانب  ایک قدم ہے جیساکہ ہمارے وزیر اعظم  نریندر مودی نے اس کا خاکہ پیش کیا تھا۔

ایمز رائے پور کی طرف سے ایک اسٹارٹ اپ سرگرمی کے طور پر اگلے تین سال کے لیے مجوزہ یہ پروجیکٹ آزمائشی طور پر شروع کیا جا رہا ہے۔ یہ پروجیکٹ 5 مرکزوں سے شروع کیا جا رہا ہے جو اس طرح ہے : پی ایچ سی پٹن ، دُرگ ضلع، پی ایچ سی سجا بیمیتارا، پی ایچ سی رتن پور ، بلاس پور، پی ایچ سی دھمتری ، چمتری اور ایمز رائے پور،  رائے پور۔ یہ مرکزی حکومت ، چھتیس گڑھ سرکار این سی ڈی سی اور ایمز رائے پور کی ایک مشترکہ کوشش ہے۔

 

 

بعد میں ،  اس پروجیکٹ کے تحت مزید ضلعوں کو شامل کیا جائے گا۔

ٹیلی میڈیسن سہولت شروع کرنے کا فیصلہ یہ بات معلوم ہونے کے بعد کیا گیا تھا کہ امداد باہمی کے اداروں کے بہت سے ارکان یا تو دور دراز کے علاقوں میں رہنے کی وجہ سے یا غریبی یا کووڈ کے ڈر کی وجہ سے ان میڈیکل خدمات سے فائدہ نہیں اٹھا رہے۔

ڈاکٹر نتن ناگرکر نے کہا کہ ایمز رائے پور ریاست کے عوام خاص طور پر قبائلی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے فائدے کے لیے ٹیلی صلاح مشورے کی خدمات فراہم کرتا رہا ہے۔

---

 

ش ح  ۔ اس۔ ت ح ۔                          

U –9207



(Release ID: 1756631) Visitor Counter : 148


Read this release in: English , Hindi , Tamil