قانون اور انصاف کی وزارت
قانون و انصاف کی وزارت نے گھر کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کیلئے خصوصی ملک گیر مہم کا آغاز کیا
ٹیلی – لاء کے تحت بڑے پیمانے پر رجسٹریشن کی حوصلہ افزائی کیلئے ملک بھر میں ‘ایک پہل’ مہم
Posted On:
17 SEP 2021 8:45PM by PIB Delhi
بھارت کے آئین کی تمہید اپنے شہریوں کیلئے ‘انصاف’ کو محفوظ کی جانے والی پہلی قابل سپردگی شۓ کے طور پر تسلیم کرتی ہے۔ایک کامیاب اور شاندار جمہوریت کی پہچان یہ ہے کہ ہرشہری کو نہ صرف انصاف کی گارنٹی دی جائے بلکہ وہ انصاف بھی مساوی اور عدل و انصاف کے معیار پر پورا اترنے والا ہو۔یہ ملک کو ایک ایسا ماحول بنانے کیلئے ذمہ دار بناتی ہے جہاں انصاف کی فراہمی کو ایک خود مختارانہ کام کے طور پر نہیں بلکہ شہری پر مرکوز خدمت کے طور پر دیکھا جاتا ہے ۔عالمی وبا نے لوگوں کی تکالیف کو کم کرنے میں قانون امداد سے وابستہ اداروں کے رول کو اور زیادہ واضح کردیا ہے ۔اس پس منظر کو پیش نظر رکھتے ہوئے محکمہ انصاف نے این اے ایل ایس اے (نالسا) مورخہ 17 ستمبر 2021 کو قانونی امداد کو اصل دھارے میں لانے اور ہر شہری کیلئے انصاف تک رسائی کی آرزو مندی کو حقیقت کی شکل دینے کیلئے خصوصی ملک گیر مہم چلائی ۔
اس وقت جب کہ ملک ‘‘آزادی کا امرت مہوتسو’’ منارہا ہے ،محکمہ انصاف نے ٹیلی – لاء کے تحت بڑے پیمانے پر اندراج کی حوصلہ افزائی کیلئے مورخہ 17 ستمبر سے 2 اکتوبر تک ملک بھر میں ‘ایک پہل’ مہم شروع کی ہے ۔ٹیلی لاء کا وسیلہ مؤثر طریقہ سے پینل وکیلوں کے ذریعہ مستفدین کو 34 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 633 اضلاع میں 50 ہزار گرام پنچایتوں میں 51434 کامن سروس سینٹرس کو کور کرنے والے مستفدین کو ماقبل مقدمہ صلاح / مشورہ فراہم کرتا ہے۔
5480 مستفدین کے رجسٹریشن لاگ ان کے ساتھ اس لاگ ان مہم میں مستفدین کے یومیہ اوسط رجسٹریشن کے مقابلے میں 138 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ۔سی ایس سی (کامن سروس سینٹر) میں علاقائی زبانوں میں 25 ہزار سے زیادہ بینر قانونی صلاح معاون مرکز کے طور پر آویزاں کئے گئے ۔
این اے ایل ایس اے اور ریاستی قانونی خدمات اتھارٹیز سبھی شہریوں باالخصوص ضرورت مند اور غریب لوگوں کو قریب میں،سستا اور فوری انصاف فراہم کرکے قانونی امداد کی فراہمی اور شہریوں کو قانونی اعتبار سے با اختیار بنانے کا ایک مضبوط ڈھانچہ تیار کرنے کیلئے انتھک کوششیں کررہی ہیں۔این اے ایل ایس اے نے مورخہ 17 ستمبر 2021 کو اپنے ملک گیر تنظیمی ڈھانچے کے توسط سے قانونی بیداری پیدا کرنے کیلئے ایک ملک گیر خصوصی مہم شروع کی تھی ۔اس مہم کی اہم جھلکیوں میں 185 موبائل وین اور دیگر گاڑیوں کو ایکسس 2 جسٹس (انصاف تک رسائی) پر مبنی فلمیں اور دستاویزی فلمیں نمائش کیلئے تیار کرنا ،672 اضلاع میں قانونی امداد کے تعلق سے گاؤں کی سطح پر بیداری پیدا کرنے کے علاوہ 37 ہزار پینل وکیلوں اور پیرا –لیگل رضاکاروں کی مدد سے عام شہریوں کو ماقبل مقدمہ/ قانونی صلاح دینے کیلئے 4100 لیگل ایڈ کلینکوں کا انعقاد شامل ہے۔
ڈور- ٹو – ڈور مہم ، قانونی خدمات پر بینر کی نمائش ،روڈ شو ،نکڑ ناٹک منعقد کئے گئے تھے۔ جنہیں 14.85 لاکھ سے زیادہ شہریوں کا پرجوش رد عمل حاصل ہوا۔
محکمہ انصاف اور این اے ایل ایس اے کی یہ مشترکہ کوشش شمولیت پر مبنی حکمرانی کو آگے بڑھانے کے عمل میں ایک اہم قدم ہے۔ساتھ ہی بے زبانوں کو آواز دینا اور ‘سب کا ساتھ سب کا وکاس اورسب کا نیائے’ کے ہدف کے تئیں وقف رہنابھی اس کا مقصد ہے۔
************
ش ح ۔ م م ۔ م ش
U. No.9182
(Release ID: 1756392)
Visitor Counter : 248