وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

آیوش کے مرکزی وزیر نے جموں وکشمیر میں گاندربل کے مقام پر جی یو ایم سی اینڈ ایچ کے بی یو ایم ایس کورس کا افتتاح کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 17 SEP 2021 8:12PM by PIB Delhi

 

آیوش، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزر گاہوں کے مرکزی وزیر  جناب سربانند سونو وال نے آج جموں وکشمیر میں گاندر بل کے مقام پر گورنمنٹ یونانی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل (جی یو ایم سی اینڈ ایچ) کے بی  یو ایم ایس (بیچلر آف یونانی میڈیسن اینڈ سرجری) کے پہلے بیچ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر مرکز کے زیر انتظام  علاقے جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا نے بھی تقریب میں ورچوئل طریقے سے شرکت کی۔

 اس  سے پہلے جناب سو نووال نے وزیراعظم جناب نریندر مودی کی 71 ویں سالگرہ کے موقع پر سری نگر میں یونانی طریقہ علاج سے متعلق  علاقائی تحقیقی ادارے میں 71  شفا بخش پودے لگا کر شجر کاری مہم میں حصہ لیا تھا۔

 بی یو ایم ایس کورس کے افتتاح کو پورے مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لئے ایک تاریخی موقع قرار دیتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ  یہ ادارہ، مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں وکشمیر میں دیسی طریقہ علاج ، خاص طور پر کشمیر ڈویژن میں یونانی طریقہ علاج کو فروغ دینے میں دور  رس اثرات  کا حامل ہوگا۔ انہوں  نے  کہا کہ آیوش کی وزارت،  ملک کے عوام کو حفظان صحت سے متعلق بنیادی  خدمات فراہم کرنے کے تئیں عہد بند ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015V8G.jpg

بی یو ایم ایس کے پہلے بیچ میں داخلہ حاصل کرنے  والے طلباء کو مبارک باد دیتے ہوئے جناب سونو وال نے کہا کہ وزیراعظم، پورے ملک کی ترقی، امن و امان اور  یکجہتی  کے لئے انتھک کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے  طلباء کو  صلاح دی کہ وہ پورے مرکز کے زیر انتظام علاقے کے وقار  کے لئے اسی لگن اور توانائی کے ساتھ کام کریں۔

بعد میں مرکزی وزیر نے اسپتال کے اندر او پی ڈی بلاک، آپریشن تھیٹر بلاک، مختلف  لیباریٹریوں کا دورہ کیا۔ وہ اکیڈمک عمارت میں بھی گئے، جہاں مرکزی وزیر اور دیگر عہدیداروں نے بی یو ایم ایس  کے پہلے بیچ  کے طلباء کے ساتھ بات چیت کی۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ  گاندر بل کا گورنمنٹ یونانی  میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل، سابقہ سی ایس ایس  اسکیم کے تحت آیوش کی وزارت سے  17 کروڑ روپے کی مالی امداد، مرکز کے زیر انتظام علاقے سے 17.25  کروڑ روپے اور نیشنل آیوش مشن کے تحت  38.82  لاکھ روپے کی مالی امداد سے تعمیر کیا گیا ہے  اور  اس کا روز مرہ کا کام کاج کیا جا رہا ہے۔

اس کالج میں 60 بستروں والے اسپتال کے ساتھ سالانہ 60  بی یو ایم ایس  طلباء کو داخلہ دینے کی گنجائش  ہے۔ اس کالج میں مریضوں کے علاج معالجے سے متعلق  سات محکمے ہیں۔ یہ محکمے ہیں:  معالجات (علاج معالجہ)،  جراحت (سرجری)،  عین اُذن، عنف حلق،  آنکھ، کان، ناک، حلق، علم القبالہ  ونسواں، (زچگی اور خواتین سے متعلق بیماریاں) علم الاطفال (بچوں کی بیماریاں)، امراض جلد اور  علاج بالتدبیر سے متعلق  محکمات۔

 اس دورے کے دوران مرکزی وزیر کے ہمراہ گاندر بل ضلع ترقیاتی کاؤنسل کی چیئر پرسن نزہت اشفاق، آیوش کی وزارت میں خصوصی سکریٹری پرمود کمار پاٹھک، صحت اور طبی تعلیم سے متعلق محکمے کے ایڈیشنل چیف سکریٹری وویک بھارد واج، گاندر بل کی  ڈپٹی کمشنر کریتیکا جیوتسنا، آیوش کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر موہن سنگھ، سی سی آر یو ایم کے ڈائریکٹر جنرل عاصم علی خاں، گورنمنٹ یونانی میڈیکل کالج کی پرنسپل صامیہ رشید، ایس ایس پی  گاندر بل اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- ع م- ق ر)

U-9176


(ریلیز آئی ڈی: 1756389) وزیٹر کاؤنٹر : 179
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी