وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

دفاعی سکریٹری نے جنوبی بحری کمان کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 17 SEP 2021 10:30PM by PIB Delhi

سکریٹری دفاع جناب اجے کمار نے 17 ستمبر 2021 کو جنوبی بحری کمان کے ہیڈکوارٹرز (ایچ کیو ایس این چی) کا  دورہ کیا۔ بحریہ کے نائب سربراہ وی اے ڈی ایم ایس این  غوردے اور مالیاتی مشیر (دفاعی خدمات) جناب سنجیو متل بھی اس دورے میں ان کے ساتھ تھے۔ اس دوران انھوں نے جنوبی بحریہ کمان کے ہیڈکوارٹر میں مختلف تربیتی اداروں کا ددورہ کیا، انھوں نے دیسی ائیر کرافٹ کیرئیر (آئی اے سی) کی پیش رفت کا  بھی جائزہ  لیا۔  سکریٹری دفاع کو، آکسیجن کو دیسی  طریقہ کار سے دوبارہ قابل استعمال بنانے کے نظام  کا بھی مشاہدہ کرایا گیا اور جنوبی بحری کمان کے ذریعے چلائے جارہے ماحولیاتی منصوبوں سےواقف کرایا گیا۔ سکریٹری دفاع نےجنوبی بحری کمان کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف وائس ایڈمرل اے کے چاؤلہ سے ملاقات کی اور جنوبی بحری کمان سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix3AUGQ.jpeg

*****

 

ش ح۔ ن ر (18.09.2021)

U NO:9131


(ریلیز آئی ڈی: 1755995) وزیٹر کاؤنٹر : 153
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी