سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے امر جیوتی چیریٹیبل ٹرسٹ کا دورہ کیا


ڈاکٹر وریندر کمار نے ٹرسٹ کی طرف سے فراہم کی جانے والی سب کی شمولیت والی تعلیم کے مجموعی طریقۂ کار کو سراہا

Posted On: 17 SEP 2021 5:37PM by PIB Delhi

نئی دہلی،17 ستمبر ،2021   / سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے آج وکاس مارگ پر ، کرکرڈوما میں امر جیوتی چیریٹیبل ٹرسٹ کے اسکول کیمپس کا دورہ کیا۔ یہ معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے کی دین دیال بازآبادکاری اسکیم کے تحت ایک امدادی تنظیم ہے۔  وزیر موصوف 1981 سے ٹرسٹ کی طرف سے سب کی شمولیت والی تعلیم فراہم کرنے کے مجموعی طریقۂ کار سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔ انہوں نے پیشہ ورانہ علاج کے یونٹ میں مختلف معذوریوں ، سماعت سے محرومی،  بینائی سے محرومی ، دماغی کمزوری ، اے ڈی ایچ ڈی سے بات چیت کی اور بازآبادکاری کے ان کے عمل میں آسانی پیدا کرنے کے لیے طلبا کو علاج کی تعلیم دیئے جانے کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔

وہ آرٹ اور دستکاری ، برتن سازی، زیورات سازی اور جوٹ کے تھیلے بنانے سمیت مختلف ہنر مندیوں میں طلبا کی کارکردگی کو دیکھ کر بہت متاثر ہوئے۔ کئی طرح کی معذوریوں سے دو چار ایک طالب علم ماسٹر اکشت ، وزیر موصوف کو دوستی کا ایک بندھن پیش کر کے بہت ہی خوش ہوا۔ وزیر موصوف نے محترمہ نشٹھا کی بھی تعریف کی، جنہوں نے اپنے پاؤں سے کمہار کے پہیے پر چراغ تیار کیا۔

ٹرسٹ کی بانی اور مینیجنگ سکریٹری ڈاکٹر اوما تُلی نے قابل رسائی ماحول کے اہم اجزا کی وضاحت کی جن میں چھوٹی سی راہ، بلند سیڑھیاں، قابل رسائی بیت الخلاء، قابل اطلاق فرنیچر وغیرہ شامل ہیں۔ چونکہ یہ مرکز رکاوٹ سے پاک ماحول کے لیے ایک رول ماڈل ہے۔

اسکول کی پرنسپل نے ان کی جامع اسکول کی عمارت کے دورے کے دوران سماعت کی خرابی (اشاروں کی زبان، ہونٹ پڑھنا، مکمل مواصلات) والے بچوں کے کے لیے جامع کلاسوں میں طلبا کے لیے کاس روم کی حکومت عملی پر روشنی ڈالی۔ طلبا کی لائیو سرگرمیوں نے وزیر کو متاثر کیا جنہوں نے کہا کہ ان تمام حکمت عملیوں کو تمام اسکولوں میں نافذ کیا جانا چاہیے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ جامع تعلیم ایک حقیقت بن جائے۔

وہیل چیئر باسکٹ بال کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت ان کے دورے کی خاص بات تھی۔ انہوں نے کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ حقیقی کامیابی اور رول ماڈل ہیں جو دوسروں کو ان کی مثال پر چلنے کی ترغیب دیں گے۔ انہوں نے وہیل چیئر استعمال کرنے والوں کے لیے بغیر رکاوٹ کے ہائیڈروکلی سے چلنے والی اسکول بس کی تعریف کی اور کہا کہ معذور افراد کے لیے سفر کرنے کے لیے اس طرح کی مزید بسیں ہونی چاہئیں۔ انہوں نے طلباء سے وعدہ کیا کہ وہ اپنے اگلے دورے کے دوران ان کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا پسند کریں گے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-2320(3)MQRZ.JPG

  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح  ۔ اس۔ ت ح ۔                                            

U –9724



(Release ID: 1755962) Visitor Counter : 150


Read this release in: English , Hindi , Punjabi