سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے وزیراعظم جناب نریندر مودی کے یوم پیدائش کے موقعے پر ‘‘سیوا سمرپن ابھیان’’ منانے کے لیےملک گیر مفت ٹیلی میڈیسن سہولت کا آغاز کیا
انہوں نے کہا ایک طالب علم – سائنسداں رابطہ پروگرام ‘جگیاسا’ ایک سال کے اندر اندر بھارت کے 700 سے زیادہ ضلعوں میں اسکولوں میں مکمل ہو جائے گا
Posted On:
17 SEP 2021 5:37PM by PIB Delhi
نئی دہلی،17 ستمبر ،2021 / وزیراعظم نریندر مودی کے یوم پیدائش کے موقعے پر آج ‘‘سیوا سمرپن ابھیان’’ منانے کے لیے سائنس و ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، زمینی علوم کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیراعظم کے دفتر ، عملے، عوامی شکایات ، پنشنس، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ملک گیر مفت ٹیلی میڈیسن مشاورت و دوا کی سہولت کا آغاز کیا، جو شاید اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام ہے۔
وزیر موصوف نے یہ اعلان بھی کیا کہ سائنس و ٹکنالوجی کی وزارت کے طالب علم - سائنسداں رابطہ پروگرام میں ایک سال کے اندر اندر بھارت کے 700 سے زیادہ ضلعوں میں اسکولوں کو شامل کرنے کے لیے توسیع دی جائے گی۔ اس پروگرام پر کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن مشترکہ طور پر کام کر رہا ہے جس کے تحت فی الحال ملک کے 170 اضلاع میں کام کاج جاری ہے۔
اس موقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ آج کے دن جب پورا ملک وزیراعظم نریندر مودی کا یوم پیدائش منا رہا ہے توسیوا سمرپن ابھیان منانے کے لیے اس سے بہتر طریقہ نہیں ہوسکتا کیونکہ سیوا اور سائنس دونوں کو مودی سے تحریک ملتی ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ایک ملک گیر مفت ٹیلی میڈیسن سہولت سے رسائی، دستیابی اور کم قیمت دواؤں کی پریشانی دور ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ خدمات کی کوالیٹی ، ڈاکٹر اور مدد ، سفر کا فاصلہ اور مشورے / علاج کا خرچ جیسی تین رکاوٹوں کو اس سہولت کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے اور ان مسائل کو موثر طور پر حل کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ساتھ اور ای – سنجیونی جیسی ٹیلی میڈیسن خدمات سے بنیادی صحت شعبے کو کئی پہلو فراہم ہوتے ہیں لہذا اس سے بھارت کے حفظان صحت کے پورے نظام میں بہتری لانے میں مدد مل رہی ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ ٹیلی میڈیسن سے مریضوں کو نہ صرف ان کا وقت پر پیسہ بچانے میں مدد ملے گی بلکہ ڈاکٹروں کو بھی اس کے لیے مدد ملے گی جو محض ایک کال پر اپنے مریضوں کی فوری طور پر مدد کرتے ہیں اور شدید بیماریوں والے مریض کا فوری طور پر علاج کرنے میں سرگرم ہو جاتے ہیں۔ اسے ممکن بنانے کے لیے انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک میں رہنے والے لوگوں کی اکثریت کو ٹیلی میڈیسن خدمات سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ لوک سبھا کے ان کے اودھم پور - کٹھوا - ڈوڈا حلقے میں ٹیلی مشاورت سہولت کٹھوا کے ضلع اسپتال میں قائم کی گئی ہے اور اس سے سبھی پنچایتوں کو مربوط کیا گیا ہے جس پر مسلسل قریبی نظر رکھی جا رہی ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ جگیاسا کی توجہ اسکول طلبا اور سائنسدانوں کو مربوط کرنے پر ہے تاکہ اُن طلبا کے کلاس روم تک اسے توسیع دی جائے جو سیکھنے پر مبنی منصوبہ بند تحقیق کی لیباریٹری کی سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جگیاسا پروگرام کو وزیراعظم نریندر مودی کے ایک نئے بھارت کے خاکے سے تحریک ملی ہے جو ایک طرف تو تجسس اور سائنسی رجحان کی پرورش کر رہا ہے اور دوسری طرف اسکول کے طلبا اور ان کے اساتذہ کی اس کام کے لیے حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سیوا انٹرنیشنل کے رول کو سراہا اور کہا کہ یہ پچھلے 24 سال سے ہے اور بحران اور قدرتی آفات کے دوران لوگوں کی خدمت کرنے میں کبھی ناکام نہیں ہوا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U –9723
(Release ID: 1755960)
Visitor Counter : 163