ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب دھرمیندر پردھان نے ہنرمندی کے 41 تربیت کاروں کو کوشلاچاریہ ایوارڈ 2021 پیش کیے


حکومت مہارت کو تعلیم مساوی درجہ دے گی اور ایک مضبوط و مربوط ایکو سسٹم بنائے گی: جناب دھرمیندر پردھان

ہنرمندی کے تربیت کار بھارت کو دنیا کا ہنر مندانہ دارالحکومت بنانے کے لیے اہم ہیں - جناب دھرمیندر پردھان

Posted On: 17 SEP 2021 5:30PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 17 ستمبر 2021:

تعلیم اور ہنر مندی کے فروغ کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے ہنرمندی کے ایکو سسٹم میں مثالی شراکت کے لیے 41 ہنر مندی کے تربیت کاروں کو ورچوئل وسیلے سے کوشلاچاریہ ایوارڈ 2021 پیش کیے۔ یہ 41 تربیت کار سکل انڈیا- ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریننگ (ڈی جی ٹی)، اپرنٹس شپ، پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا، جن شکشن سنستھان (جے ایس ایس) اور انٹرپرینیورشپ کے کئی اقدامات اور تربیتی پروگراموں سے ہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ ہمارے ہنر مند تربیت کاروں کو وزیر اعظم کے بھارت کو دنیا کا ہنر مندی کا دارالحکومت بنانے کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ ہمیں مہارت کو زیادہ امنگوں سے بھرپور بنانے کے لیے کام کرنا چاہیے۔ انھوں نے نوکریوں کے مستقبل میں گہرائی میں غوطہ لگانے اور مستقبل کی ہنرمندیوں کی مانگ کو سمجھنے پر زور دیا۔ جناب پردھان نے تربیت کاروں کو ہنر مند بنانے کے جدید طریقوں پر توجہ مرکوز کرنے اور نچلی سطح پر ہنر مندی کی منصوبہ بندی کرنے کے ساتھ نچلی سطح سے اوپر کی جانب والی اپروچ اپنانے پر زور دیا۔

وزیر موصوف نے اس زور دیا کہ قومی تعلیمی پالیسی نے تعلیم اور ہنر کو یکجا کرنے کی کوشش کی ہے اور حکومت مہارتوں کو تعلیمی مساوات فراہم کرنے اور ایک مضبوط و مربوط ایکو سسٹم بنانے پر کام کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ نئے بزنس اور اسکلنگ ماڈل تیار ہو رہے ہیں جو عالمی وبائی مرض کے بعد کی دنیا میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ 'پڑھائی اور کمائی' کی مثال کے ساتھ، ہمیں اپنے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس، سب کا پریاس کی دعوت دی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ان تمام کوششوں میں ہماری روح یہی ہونی چاہیے کیوں کہ ہم بھارت کی آزادی کے 100 سال مکمل کرنے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

تربیت کاروں کو مختلف زمروں میں ان کی حصے داری کے لیے اعزازات سے نواز گیا۔ 5 تربیر کاروں کو پی ایم کے وی وائی کے دو زمروں میں اور جے ایس ایس کے تحت نو تربیت کاروں کو ایوارڈ دیا گیا  نیز دو تربیت کاروں کو انٹرپرینیورشپ میں ان کے کام پر ایوارڈ دیا گیا۔ اس کے علاوہ، پانچ امیدواروں کو اپرنٹس شپ کے زمرے کے تحت ایوارڈ ملے اور ڈی جی ٹی سے دو تربیت کاروں کو نان انجینئرنگ کیٹیگری کے تحت ایوارڈ دیا گیا۔ انجینئرنگ زمرے میں دو افراد کو ایوارڈ دیا گیا۔ انڈسٹریل تربیت انسٹی ٹیوٹس (آئی ٹی آئی)، جو انڈیا کے پیشہ ورانہ تربیت ایکو سسٹم کے ستون ہیں، میں 11 تربیت کار تھے جنھیں اعزاز سے نوازا گیا۔

ایوارڈ یافتگان کی فہرست دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

***

U. No. 9122

(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)

 


(Release ID: 1755890) Visitor Counter : 180


Read this release in: English , Hindi , Punjabi