قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے جموں کشمیر میں باندی پورہ کا دورہ کیا


انہوں نے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور وفود سے ملاقاتیں کیں

Posted On: 16 SEP 2021 7:31PM by PIB Delhi

قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے مرکزی حکومت کی عوام سے رابطہ قائم کرنے سے متعلق جاری اسکیم کے تحت آج جموں کشمیر میں باندی پورہ ضلع کا دورہ کیا ۔

وزیر موصوف نے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور بہت سے عوامی وفود،پنچایتی راج اداروں  کے ارکان اورسیاسی پارٹیوں کے کارکنان کے ساتھ ساتھ نوجوانوں خاص طور پر کھیل کود سے وابستہ افراد کے ساتھ بات چیت کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001KV7J.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002EGKH.jpg

 

انہوں نے ارین بلاک میں باپورہ کے مقام پر ایک پل کا افتتاح کیا۔یہ پل ارین کو اونچائی والے قبائلی علاقوں سے جوڑے گا جس کے سبب مقامی لوگوں کو کافی سہولت ہوگی۔

 

 

وزیر موصوف نے عوام کے ساتھ بات چیت کے ایک پروگرام میں شرکت کی جس میں بہت سے وفود نے وزیر موصوف سے ملاقات کی اور وزیر موصوف کو انہیں درپیش مختلف امور سے واقف کرایا۔

انہوں نے ضلع کی قبائلی آبادی کو بتایا کہ حکومت نے بہت سی فلاحی اسکیمیں شروع کی ہیں جن سے قبائلی آبادی کے سماجی و اقتصادی حالات بدل جائیں گے۔ان اسکیموں میں خاص طو رپر ہنر مندی کے فروغ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

لوگوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے، مرکزی وزیر نے کہا کہ حکومت نے قبائلی برادریوں کی فلاح و بہبود کی غرض سے بہت سے اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت نے حال ہی میں اندازاً   8 کروڑ روپے کی لاگت سے   8 مقامات پر قبائلی عبوری قیام گاہیں تعمیر کرنے سے متعلق ایک پروجیکٹ کو منظوری دی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BW2I.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012A3F.jpg

 

 

انہوں نے کہا کہ قبائلی امور کا محکمہ ، درج فہرست قبائلی اور دیگر روایتی طور پر جنگل میں رہنے والے افراد (حقوق  کی شناخت) سے متعلق قانون مجریہ 2006 پر موثر طور پرعمل آوری کے مقصد سے کئی اقدامات کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع سطح کی اور سب ڈویژنل سطح کی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ قبائلی امور کا محکمہ بھی برادری کے حقوق کے تحت برادری کیلئے حفظان صحت سے متعلق سہولتیں ،آنگن واڑی مراکز اور سڑکیں وغیرہ سمیت  بہت سی سہولتیں تیار کرنے سے متعلق پروجیکٹ پر کام کررہا ہے ۔

قبائلی صحت سے متعلق منصوبے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘‘قبائلی امور کے محکمہ نے قومی صحت مشن اور صحت اور خاندانی بہبود کے محکمے کے اشتراک سے پہلی مرتبہ قبائلی صحت سے متعلق ایک خصوصی منصوبے کا آغاز کیا ہے سال 2021-22 کیلئے 15 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے ۔ جس کے تحت قبائلی ذیلی مراکز، ایک مقام سے دوسرے مقام پر ہجرت کرنے والی آبادی کیلئے موبائل طبی دیکھ بھال سے متعلق یونٹس،مشینری اور متعلقہ سازو سامان، صلاحیت سازی اور ہنگامی حالات  میں کارروائی سے متعلق نظام کی تعمیر شامل ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RT1L.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Z16V.jpg
 

جناب ارجن منڈا نے کہا کہ مرکز کے زیرانتظام اس علاقے کی حکومت ، رواں مالی سال کے دوران 1500 لاکھ روپے کی لاگت سے بھیڑوں کے 1500 چھوٹے فارم قائم کرنے سے متعلق ایک بڑی اسکیم جلد ہی شروع کرنے والی ہے۔ جس سے 3000 قبائلی نوجوانوں کو روزگار فراہم ہوگا۔ ‘‘ یہ اسکیم ایک سالانہ معاملہ ہوگا، اور ہرسال 33 فیصد اضافی تعداد کے ساتھ بھیڑوں کے فارم قائم کئے جائیں گے’’۔

انہوں نے کہا کہ محکمے نے حال ہی میں اندازاً 1600 لاکھ روپے کی لاگت سے دودھ کے 16 گاوؤں پر کام کرنے کی اجازت دےدی ہے۔ جس سے لگ بھگ  2000 نوجوانوں کو روزگار فراہم ہوگا اور جموں کشمیر میں ڈیری فارمس  کا ایک نیٹ ورک قائم ہوگا۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ حکومت نے حال ہی میں قبائلی امور کے محکمے کے سکریٹری کی سربراہی میں ایک قبائلی تحقیق کا ادارہ قائم کرنے کی غرض سے ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیا ہے یہ ادارہ ٹی آر آئی میوزیم ، ثقافتی مراکز کے قیام اور ایک انتظامی فریم ورک قائم کرنے کے مقصد سے کلیدی اقدامات کرے گا۔جس کے قبائلی آرٹ، ثقافت ، رسم و رواج ، زبانوں ، ادب کے تحفظ اور ان کے فروغ میں دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔

ٹی آر آئی ، بہت سے پروگراموں کا اہتمام کرنے اور قبائلی شرکت باہمی سے متعلق پروگرام شروع کرنے کیلئے بھی تیاری کررہا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0053VNN.jpg

 

انہوں نے کہا کہ قبائلی امور کے محکمے نے‘‘ قبائلی نوجوانوں کے ساتھ طے شدہ رابطے سے متعلق ایک اختراعی پروگرام شروع کیا ہے۔ جس کے تحت ،پیشگی اور مستقبل میں صلاحیتوں کیلئے  نوجوانوں کے انتخاب کیلئے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔محکمہ ، کمرشیل پائلٹ لائسنس ٹریننگ اور ہوابازی سے متعلق مختلف کورسز جیسے کورسز کو بھی مشتہر کررہا ہے۔ تین سو سے زیادہ سلاٹس کیلئے پہلے ہی نوٹیفکیشن جاری کیا جاچکا ہے جن کا تعلق دیگر چیزوں کے علاوہ انتظامیہ ، خصوصی ہنر مندیوں ، روبوٹکس ، عوامی ذرائع ابلاغ ، صنعت کاری اور سیاحت سے ہے ۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ نے 15 گاوؤں میں ہوم اسٹے قائم کرنے کے مقصد سے300 لاکھ روپے کے پروجیکٹ کو بھی منظوری دی ہے جس کے تحت ہر گاؤں کو 20 لاکھ روپے فراہم کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ نوجوانوں کے گروپ ، سیاحتی گاؤں کے نیٹ ورک کی مشن یوتھ اسکیم کے تحت دس لاکھ روپے حاصل کرسکتے ہیں۔ اس آزمائشی پروجیکٹ کا مقصد قبائلی طرز زندگی کو فروغ دینا اورسیاحوں کو راغب کرنا ہے۔

بعد میں مرکزی وزیر باندی پورہ میں ایس کے اسٹیڈیم دیکھنے گئے اور کھیلوں سے متعلق سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے مختلف محکموں کے ذریعہ اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور نوجوانوں کیلئے ان کی جانب سے پیش کی گئی مختلف فلاحی اسکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے تیار کئے گئے اسٹالس کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے فٹبال،والی بال اور ٹگ آف وار سمیت ضلع میں کھیلے جارہے مختلف کھیلوں کی فاتح ٹیموں اور کھلاڑیوں کے درمیان انعامات تقسیم کئے۔

وزیر موصوف نے کھیلوں سے وابستہ افراد کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کھیل کود میں خاطر خواہ دلچسپی لینے کیلئے ان کی ستائش کی اور ان پر زور دیا کہ وہ امن کی روشنی بنیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ دوسرے نوجوانوں کو بھی ترغیب دیں گے کہ وہ اپنی توانائی کو مثبت طریقے سے بروئے کار لائیں ۔ انہوں نے ضلع میں کھیل کود سے متعلق بنیادی ڈھانچہ کو بہتر بنانے کیلئے حکومت کی جانب سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کا ذکر کرتے ہوئے جناب ارجن منڈا نے کہا کہ وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ ان کے وزراء زمینی صورتحال کا جائزہ لیں اور اس سلسلے میں عوام سے ان کے رد عمل اور معلومات حاصل کریں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ‘‘ وزیر اعظم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ عوام الناس کی زندگیوں پر اثرات مرتب ہوں اور مثبت تبدیلیاں لائی جاسکیں۔

 

 

************

 

ش ح ۔ ع م ۔ م ش

U. No.9095


(Release ID: 1755689) Visitor Counter : 201


Read this release in: English , Hindi , Punjabi