کامرس اور صنعت کی وزارتہ
کوالٹی کونسل آف انڈیا (کیو سی آئی) نے پروفیسر ایس کے جوشی لیباریٹری مہارت ا یوارڈ شروع کیا
Posted On:
16 SEP 2021 6:13PM by PIB Delhi
کیو سی آئی نے ا ٓج حکومت اور صنعت کے ممتاز معزز افراد کی موجودگی میں ورچوئل طریقے سے پروفیسر ایس کے جوشی لیباریٹری مہارت ایوارڈ کاآغاز کیا۔ لیباریٹری میں مہارت کااپنی نوعیت کا یہ ملک کا پہلا ایوارڈ ہے۔ یہ ایوارڈ ملک میں لیباریٹری کے معیارکوفروغ دینے اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے قائم کیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ ٹیسٹنگ اور کیلیبریشن کی خدمات میں، جن میں صحت ، تحفظ اور ماحولیات سے متعلق خدمات شامل ہیں،موجودہ قومی /بین الاقوامی معیار کے نظاموں کے قوانین کے مطابق زیادہ سے زیادہ صحت لانے میں مہارت حاصل کرنے کے لئے لیباریٹری کی عہد بندی کو یقینی بنانے کے لئے قائم کیا گیا ہے۔یہ ایوارڈ حاصل کرنے کے لئے ٹیسٹنگ، کیلیبریشن اور طبی خدمات سے متعلق تمام موجودہ کام کرنے والی لیباریٹریز اہل ہیں، ان میں بھارت میں واقع ان کے پروفیشینسی ٹیسٹنگ پروائڈر اور ریفرینس مٹیریل پروڈیوسرز شامل ہیں۔
آنجہانی پروفیسر ایس کے جوشی سائنس اور تعلیم کے میدان میں نمایاں حیثیت رکھتے تھے۔بھارت نے سائنسی تحقیق کو بہتر بنانے میں انہوں نے آئی این ایس میں صدر کے طور پر، سی ایس آئی آر میں ڈائریکٹر جنرل کے طور پر ، این پی ایل میں ڈائریکٹر کے طور پر ، این اے بی ایل میں چیئرمین کے طور پر نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ پروفیسر جوشی کو ان کی نمایاں خدمات کے لئے پدم بھوشن، پدم شری، آئی این ایس اے کے سی وی رمن میڈل اور کئی دیگر باوقار انعامات سے نوازا گیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیو سی آئی کے چیئرمین جناب عادل زینل بھائی نے کہا ‘‘ اس ایوارڈ کا مقصد بھارت کی بہترین لیباریٹریز کا پتہ لگانا اور باقی دنیا کو یہ دکھانا ہے کہ ہماری لیباریٹریز دنیا کے اعلیٰ ترین معیارات پر عمل پیرا ہیں’’۔
کیو سی آئی کے ایس جی ڈاکٹر روی پی سنگھ نے کہا‘‘ ملک بھر میں لیباریٹریز کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے ہم نے متعدد چھوٹے چھوٹے اقدامات کئے ہیں اور کیو سی آئی نے ملک میں لیب ایکو سسٹم میں مہارت لانے کے لئے پروفیسر ایس کے جوشی کی یادوں کااحترام کرنے کی کوشش کی ہے’’۔
این اے بی ایل کے چیئرمین پروفیسر (ڈاکٹر) آر کے کوٹ نالا نے کہا ‘‘اپنے بورڈز کے ذریعہ کیو سی ا ٓئی نے کوالٹی اور معیارات کو فروغ دے کر ملک کے عام باشندوں کی زندگی کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہے۔ زندگی کی ہر سطح پر بہترین کوالٹی کے نظام کو اختیار کرنا بہت اہمیت رکھتا ہے’’۔ پروفیسر ایس کے جوشی کے اعزاز میں شروع کئے جانے و الے اس ایوارڈ پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سی ایس آئی آر کے ڈی جی اور ڈی ایس آئی آر کے سکریٹری ڈاکٹر شیکھر سی منڈے نے کہاکہ مستقبل میں اپنے کوالٹی ایشورینس اورکوالٹی کنٹرول کو بہتر بنانے کے لئے مزید ادارے تحریک حاصل کریں گے۔
پروفیسر (ڈاکٹر) رنجنا اگروال (ڈائریکٹر- سی آئی ا ٓر- این آئی ایس سی پی آر) نے پروفیسر ایس کے جوشی کو سائنس سے متعلق امورکےایک ماہر ترسیل کار اور ایسے لیڈر کے طور پر یاد کیا جنہوں نے عالمی سطح پر کامیابی حاصل کرنے میں بھارت کی مد د کرنے کے لئے سائنسدانوں اور محققین کی نئی نسل کو تحریک دی۔
جناب سنیل ماتھر (چیئرمین –این بی کیو پی) نے کہا ‘‘یہ ایوارڈ قومی اوربین الاقوامی قوانین پر عمل کرتے ہوئے بالکل صحیح ٹیسٹنگ اور پیمائش کی خدمات میں مہارت کے حصول کے لئے لیب کی عہد بندی کو ظاہر کرتا ہے’’۔
اس موقع پر موجود دیگر ممتاز شخصیتوں میں پروفیسر (ڈاکٹر) وینو گوپال اچنتا (ڈائریکٹر این پی ایل) ، ڈاکٹربی کے راؤ (چیئرمین این اے بی ا یچ )، جناب گریش کرشنا مورتی (سی ای او اور ایم ڈی – ٹاٹا میڈیکل اینڈ ڈائگنوسٹکس لمیٹڈ)،لیباریٹری کے ہر ایک زمرے (ٹیسٹنگ ،میڈیکل اور کیلیبریشن) تین ٹرافیاں (سونے ،چاندی، کانسہ) اور نقد انعام شامل ہے۔ تکنیکی ماہرین کی کمیٹی ( ٹی ای سی) کے ذریعہ جانچ کرنے کے پانچ مرحلے ہیں ، جن میں درخواست کی دستاویز کااندازۂ قدر، فزیکل/ ورچوئل پرزنٹیشن، موقع پر جانچ / تصدیق، حوالے کی جانچ اورجیوری کے ذریعہ اندازۂ قدرشامل ہیں۔
اس ایوارڈ کے سلسلے میں درخواست دینے کی کوئی فیس نہیں ہے۔ درخواست کے فارم ایوارڈ کے معیار اور دیگر تفصیلات کے لئے براہ کرم www.labexcellenceaward.qcin.org دیکھیں۔
*************
ش ح ۔اگ ۔ ف ر
U-9097
(Release ID: 1755686)
Visitor Counter : 238