سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

بھارت میں پہلی مرتبہ اعلیٰ معیار کی شفاف سیرا مکس تیار کی گئی ہیں، جنہیں تھرمل امیجنگ اور ذاتی تحفظ سے متعلق سازو سامان کی تیاری میں استعمال کیا جاسکتا ہے

Posted On: 15 SEP 2021 6:23PM by PIB Delhi

بھارت میں پہلی مرتبہ محققین نے بیک وقت حرارت اور دباؤ کے خاص طریقہ کار پر  مبنی  تکنیک، جس کا نام تھیوریٹیکل ٹرانس پیرنسی ہے، کی مدد سے  شفاف سیرا مکس وضع کی ہے۔ اس مواد کا استعمال تھرمل امیجنگ کے شعبے ، سازو سامان تیار کرنے میں کیا جاسکتا ہے۔ خصوصا سخت حالات میں فراہم کی جانے والی خدمات، تیز ذاتی تحفظ کے نظام مثلاً ہیلمٹ، چہرے کو تحفظ فراہم کرنے والی پرت یا شیلڈ اور  آنکھوں کو دھوپ کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے والی عینکوں کی تیاری میں کیا جاسکتا ہے۔

شفاف سیرا مکس، منفرد شفافیت اور بہترین میکانیکی خصوصیات والے جدید ترین مواد  کی ایک نئی قسم ہے۔ اس مواد کو نہ صرف  شفاف  سے ظاہری روشنی کےلئے وضع کیا جاسکتا ہے بلکہ اسے مختلف طریق کار کے لئے مواقع  فراہم کرنے والی الٹرا  وائلٹ (یو وی)، انفرا ریڈ (آئی آر) اور ریڈیو فریکوئنسی (آر ایف) کےلئے بھی تیار کیا جاسکتا ہے۔ حالانکہ اسے عالمی پیمانے پر مختلف ملک تیار  کر رہے ہیں پھر بھی  شفاف سیرا مکس کی دستیابی محدود ہے ، کیونکہ انہیں حکمت عملی پر مبنی  خاص طریق کار  کے لئے بھی  استعمال کیا جاسکتا ہے۔ حالانکہ ملک میں اس سلسلے میں بہت سی کوششیں کی جا چکی ہیں، شفاف سیرا مکس جو  تیار کئے گئے تھے، وہ  یا تو  لیبارٹری پیمانے پر تھے یا ان میں شفافیت کم تھی۔ اس وقت جو سیرا مکس تیار کئے جانے کا عمل  ہے اس سے بہت سے طریق کار  اور  ایک آزمائشی پیمانے پر استعمال کے لئے تیار کیا جاسکتا ہے۔

شفاف سیرا مکس کو عام طور پر مخصوص  طریقے سے  پروسیس کئے گئے سلسلے وار  اقدامات  کے ذریعہ اعلیٰ معیار کے پاؤ ڈرس سے تیار کیا جاتا ہے۔ شفاف  سیرا مکس کے لئے تیاری کے ایسے عمل کی ضرورت ہوتی ہے جس سے خامیوں کو دور کرکے تھیوریٹیکل شفافیت کے حصول میں مدد ملتی  ہو۔ بیک وقت حرارت اور دباؤ کے خاص طریق کار کوشامل کرتے ہوئے زیادہ درجہ حرارت اور ہاٹ آئسو اسٹیٹک پریسنگ (ایچ آئی پی) کے بھاپ کے مرحلے میں سابقہ رد عمل کو شامل کرکے کیمیکل ویپر ڈپوزیشن (سی وی ڈی) وہ چند جدید ترین پرو سیسنگ تکنیک ہیں، جنہیں عام طور پر  درج بالا چیلنجوں سے نمٹنے کی غرض سے استعمال کیا جاتا ہے۔ خامیوں کو دور کرنے کی غرض سے دباؤ کے تحت زیادہ  درجہ حرارت پر ایک اضافہ شدہ تحلیل کرنے کے سے متعلق عمل کو ایک ممکنہ  طریقہ کار کے طور پر تجویز کیا جاتا ہے۔

اے آر سی آئی  کے تحقیق کاروں نے  ایچ آئی ڈی  تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے میگ نیشئم ایلومینیٹ اسپائنل سیرا مکس تیار کیا ہے، جس میں بیک وقت  حرارت اور دباؤ کے خاص طریقہ کار کا استعمال کیا گیا ہے۔ اسپائنل ، سردست ایک شفاف سیرامکس کے طور پر ابھر رہا ہے، جو  ظاہری طور پر  75 فیصد سے زیادہ اور انفراریڈ فاصلے میں 80  فیصد سے زیادہ ترسیل سے متعلق ایک غیر معمولی آپٹیکل خصوصیات پر مبنی ہے۔ اس میں 200  میگا پاسکل کی زیادہ مضبوطی اور 13  گیگا  پاسکل سے زیادہ کی سختی ہے۔ یہ تحقیق  ’’میٹریل کیمسٹری اینڈ فزکس‘‘ نامی جرنل میں حال ہی میں شائع ہوئی ہے۔

 یہ شفاف سیرا مکس، ہیلمیٹ ، چہرے کو  تحفظ فراہم کرنے والی پرت  یا شیلڈ اور  آنکھوں کو دھوپ کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے طالی عینکوں جیسی  تھرمل امیجنگ کی شمولیت والا ذاتی تحفظ کے نظام کے سلسلے میں امکانی طریق کار  ہے۔ بھارت میں ان  شفاف سیرامکس کو آتم نر بھر بھارت کے حصول  کی جانب ایک قدم کے طور پر تیار کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001EIS0.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003LIEX.jpg

تصویر-1 : اے آر سی آئی کے مقام پر  ایچ آئی پی کئے جانے سے پہلے (اے)  اور اس کے بعد شفاف سیرا مکس کے نمونے (بی)

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005GMNG.jpg

تصویر – 2 : اے آر سی آئی  کے مقام پر تیار کئے گئے اسپائنل نمونے کی ترسیل کا خط یا سطح

اشاعت سے متعلق تفصیلات:

سطحی خصوصیات ، انتہائی باریک ذروں پر مشتمل مادے کے خدو خال بننے ، اور میگ نیشئم ایلو مینیٹ اسپائنل پاؤڈر کے باہمی ربط کے بارے میں مطالعات  پاپیا بسواس، سواتھی منی ونّن، وائی سری نواساراؤ، رائے جانسن ‘‘میٹریئلس کیمسٹری اور فزکس’’ 252  (2020) 123372۔

مزید تفصیلات کے لئے : ڈاکٹر وائی سری نواساراؤ  [ysr(at)arci(dot)res(dot)in]  اور ڈاکٹر رائے جانسن  [royjohnson(at)arci(dot)res(dot)in]  سے رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- ع م- ق ر)

U-9063



(Release ID: 1755397) Visitor Counter : 198


Read this release in: English , Hindi