وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

فوجی مشق زیڈ اے پی اے ڈی – 2021، روس میں نوو گوروڈ کے مقام پر اختتام پذیر ہوگئیں

Posted On: 15 SEP 2021 9:17PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 15؍ ستمبر  : سات روزہ طویل کثیر سطحی مشترکہ حکمت عملی پر مبنی فوجی مشق زیڈ اے پی اے ڈی – 2021  روس کے نوو گوروڈ خطے میں مولینو کے مقام پر آج اختتام پزیر ہوگئیں۔ اس فوجی مشق میں سات ملکوں نے شرکت کی تھی۔

اس فوجی مشق کے حصے کے طور پر حکمت عملی پر مبنی  منصوبہ بندی، تدبیری اقدامات، اور جنگی چالوں کی مشق کی گئی اور انہیں کارروائی جاتی روایتی منظر نامے میں مشترکہ طور پر  انجام دیا گیا۔ مشترکہ حکمت عملی پر مبنی  فوجی مشق  میں اتحادی فورسز  کے ذریعہ دفاعی  اور جارحانہ جنگی چالیں شامل  تھیں، تاکہ علاقائی  یکجہتی کو نقلی جنگی حالات  کے تھت  بحال کیا جاسکے۔ اس فوجی مشق  کے دوران روس کی مسلح فورسز  نے نئے جدید ترین ہتھیاروں کے نظام اور آلات  اور سازو سامان کا بھی  مظاہرہ کیا۔

 اس مشق  کی اختتامی تقریب  15  ستمبر 2021  کو منعقد ہوئی جس میں مشترکہ فوجی تربیت اور دستوں کے درمیان نزدیکی  دفاعی تعاون کی اہمیت  کو اجاگر کیا گیا۔ روسی وفاق کے نائب وزیر دفاع ، لیفٹیننٹ  جنرل یونس بیگ ایوکوروف نے اس شاندار تقریب کی  صدارت کی، جنہوں نے اس فوجی مشق  میں حصہ لینے والے تمام  دستوں کے ارکان اور مشاہدین سے اظہار تشکر کیا۔

 فوجی تربیت  اور مشق  کے ساتھ ساتھ اس پر  حصہ لینے والے فوجی دستوں نے،  فٹبال،  والی بال، کیٹل بیل لفٹنگ، آرم ریسلنگ، ٹگ آف وار سمیت بہت سی غیر نصابی اور کھیلوں سے متعلق سرگرمیوں میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا اور ثقافتی پروگرام پیش کئے۔

 اس فوجی مشق کی بدولت، مسلح فورسز  کے مابین تال میل اور ایک دوسرے کے ساتھ مل کر  کارروائی کے عمل کو فروغ ملا  ہے اور اس سے ملکوں کے درمیان قریبی فوجی تعلقات  قائم کرنے میں مدد ملے گی۔ اس مشق  میں حصہ لینے والے تمام دستوں کے کمانڈروں نے  حاصل شدہ  معیارات  اور نتائج کے حوالے سے اس مشترکہ فوجی مشق  کے انعقاد میں اپنے بھرپور  اطمینان کا اظہار کیا۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/ZAPAD1286Y.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/ZAPAD2YPRB.jpeg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- ع م- ق ر)

U-9057


(Release ID: 1755377) Visitor Counter : 190


Read this release in: English , Hindi