وزارت دفاع
ہندوستانی بحریہ کی پلیسمنٹ ایجنسی اور فلپ کارٹ نے نیوی کے سابق فوجیوں کی دوبارہ ملازمت کے مواقع تلاش کرنے کے لیے ایم او یو پر دستخط کیے
Posted On:
15 SEP 2021 5:12PM by PIB Delhi
انڈین نیول پلیسمنٹ ایجنسی (آئی این پی اے) اور فلپ کارٹ نے آج ایک ایم او یو پر دستخط کیے ہیں جس کے ذریعے دونوں ادارے فلپ کارٹ گروپ میں بحریہ کے سابق فوجیوں کی بھرتی کے مواقع تلاش کریں گے۔ ایم او یو پر نائب امیر بحریہ سورج بیری، کنٹرولر آف پرسنل سروسز، انڈین نیوی اور جناب رجنیش کمار، سینیر نائب صدر، فلپ کارٹ نے دستخط کیے۔ اس موقع پر ہندوستانی بحریہ اور فلپ کارٹ کے اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔
معاہدے کے ذریعے، آئی این پی اے فلپ کارٹ کے بھرتی کے معیار کے مطابق متعلقہ عہدوں کے لیے سابق فوجی امیدواروں کے ایک پول کی نشاندہی کرے گا۔ کمپنی، بدلے میں، ان افراد کو اندرون ملک انڈکشن اور ٹریننگ پروگراموں کے ذریعے کارپوریٹ سیکٹر میں منتقل ہونے کے قابل بنائے گی۔
فلپ کارٹ اس پروگرام کو ’فلپ مارچ‘ کے زیر اہتمام اپنے ’تنوع اور شمولیت چارٹر‘ کے تحت چلا رہا ہے، جس کا مقصد سابق فوجیوں کو ان کی خدمات کے دوران حاصل کردہ قابلیت، تجربے اور خصوصیات کے مطابق مواقع فراہم کرنا ہے۔
فلپ کارٹ کے سینیئر نائب صدر رجنیش کمار نے کہا، ”بحیثیت قوم ہم اپنے ملک کی مسلح افواج کی بہادری اور شراکت کے مقروض ہیں۔ ہمارے فلپ مارچ پروگرام کے ذریعے، فلپ کارٹ کا مقصد سابق فوجیوں کے لیے کارپوریٹ دنیا میں مواقع تلاش کرنے، ہمارے ٹیلنٹ پول کو تقویت دینے کے ساتھ ساتھ ان کی مہارتوں کو بروئے کار لانے والے مسلسل روزگار کے حصول کے لیے ایک پول بنانا ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ ہم آئی این پی اے کی کوششوں سے وابستہ ہیں اور باہمی طور پر اپنے پروگراموں کو آگے بڑھاتے ہیں۔
پرسنل سروسز کے کنٹرولر نائب امیر بحریہ سورج بیری نے کہا، ”آئی این پی اے سابق فوجیوں کو سہولت فراہم کرنے، ملک کے لیے ان کی خدمات کے بعد ملازمت کے مواقع تلاش کرنے کے لیے پر عزم ہے اور ہماری کوشش ہے کہ کارپوریٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر ان پروگراموں کی نشاندہی اور ترقی کی جائے جو اس مقصد کو فعال بناتے ہیں۔ ہم اس اقدام پر فلپ کارٹ کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔“
**************
ش ح۔ ف ش ع-ک ا
U: 9039
(Release ID: 1755338)
Visitor Counter : 186