خصوصی سروس اور فیچرس
azadi ka amrit mahotsav

انڈین مری ٹائم یونیورسٹی، انڈین میری ٹائم صنعت کے لئے ہنر مند افرادی قوت تیار کرتی ہے ، جن کے لئے روزگار کے وسیع امکانات موجود ہیں: وائس چانسلر

Posted On: 15 SEP 2021 6:15PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  15 ستمبر 2021، انڈین مری ٹائم یونیورسٹی کی وائس چانسلر  ڈاکٹر مالینی وی شنکر نے آج کہا کہ  اس حال میں جب  عالمی معیشت  متاثر تھی، انسٹی ٹیوٹ کے 70 فیصد طلبا کو  گزشتہ پانچ برسوں کے دوران  روزگار کے اچھے مواقع  ملے۔

چنئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ  قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے مطابق نصاب تعلیم  کو  جدید بنایا گیا ہے اور یونیورسٹی   ریسرچ ، معیاری تعلیم اور صنعتوں کے ساتھ  شراکت داری کے توسط سے  ہنر مند افرادی قوت  تیار کررہی ہے۔

ڈاکٹر مالینی شنکر کے مطابق  انڈین میری ٹائم یونیورسٹی نے روس،  ماریشیس  اور  فلپائن کی   میری ٹائم یونیورسٹیوں کے ساتھ تعلیم و تحقیق سے متعلق مفاہمت ناموں پر دستخط کئے ہیں۔

چوٹی کے  10 جہاز رانی اداروں کے ساتھ  بھی مفاہمت ناموں پر دستخط کئے گئے، جن میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ ؤف اوشین ٹیکنالوجی ، تھوتھوکُڑی  وی او سی پورٹ  اور انلینڈ واٹر ویز اتھارٹی آف انڈیا شامل ہیں اور طلبا کو  ٹریننگ بھی دی جارہی ہے۔

ساگر مالا اسکیم کے تحت  وی او سی پورٹ کے اشتراک سے  لاجسٹکس منیجمنٹ ، جہاز رانی اور  معائنے  سے متعلق  ٹریننگ دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  خصوصی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ  کے طور پر  انڈمان و نکوبار پورٹ  کے ساتھ  معاہدہ کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر مالینی شنکر نے کہا کہ  یونیورسٹی کے ذریعہ چنئی، وشاکھا پٹنم،  کولکاتا، ممبئی پورٹ اور نوی ممبئی میں ٹریننگ دی جارہی ہے۔

کووڈ کی وبا کے دوران  سپلائی چین کے متاثر ہونے  کا ذکر کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ  طلبا کو مستقبل میں  کسی طرح  کی تباہ کاری سے  نمٹنے کے لئے  ٹریننگ دی گئی۔

وائس چانسلر نے کہا کہ  جہاز رانی کے شعبے میں  روزگار سے متعلق  کم بیداری   ہے۔ اگرچہ یہ عالمی لاجسٹکس  کے شعبے میں 95 فیصد اور کارگو کے شعبے میں 70 فیصد  روزگار فراہم کرنے کا اہل ہے۔

انہوں نے طلبا سے گزارش کی کہ  وہ یونیورسٹی کے ذریعہ  چلائے جارہے  کورسز کی تعلیم  حاصل کرنے کے لئے  آگے آئیں۔ انڈین میری ٹائم یونیورسٹی  کے رجسٹرار (انچارج)  جناب سروانن اور پرنسپل سِوا کوژندھو بھی اس  موقع پر موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/L5Photo1RJKZ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/L5Photo2O1A9.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م م۔ن ا۔


U- 9047                          


(Release ID: 1755309) Visitor Counter : 142


Read this release in: English , Hindi