وزارت خزانہ

بھارت اور اے ڈی بی نے  مہاراشٹر میں دیہی رابطے میں  توسیع کے لیے 30 کروڑ ڈالر کے قرض معاہدے پر دستخط کیے ہیں

Posted On: 08 SEP 2021 8:15PM by PIB Delhi

نئی دہلی،8ستمبر2021۔  

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) اور بھارت سرکار نے ریاست مہاراشٹر میں دیہی معیشت کو بڑھاوا دینے میں مدد کے لیے دیہی روابط میں بہتری لانے کے لیے اضافی مالی اخراجات کے طور پر 30 کروڑ ڈالر کے قرض معاہدے پر آج دستخط کیے۔ 

موجودہ مہاراشٹر دیہی رابطے میں بہتری لانے کے منصوبے کے لیے اضافی مالی فنڈ سے 34 اضلاع میں سے 2900 کلو میٹر کی کل لمبائی کے لیے  اضافی طور پر 1100 دیہی سڑکوں اور 230 پلوں کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ موجودہ منصوبے کو اگر 2019 میں منظور شدہ 20 کروڑ ڈالر کے مالی فنڈ کے ساتھ منظوری دی گئی تھی، اس کے تحت پورے مہاراشٹر میں 2100 کلو میٹر دیہی سڑکوں کی حالت اور تحفظ میں بہتری لانے اور رکھ رکھاؤ سے متعلق کام جاری ہے۔

اس قرض معاہدے پر بھارت سرکارکی طرف سے وزارت مالیات کے اقتصادی امور کے محکمے میں ایڈیشنل سکریٹری جناب للت کمار مشرا اور اے ڈی بی کی طرف سے انڈیا ریزیڈنٹ مشن کے کنٹری ڈائریکٹر جناب تاکے او کونیشی  نے دستخط کیے۔  قرض معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد جناب مشرا نے کہا کہ اس اضافی مالی مدد سے مجموعی طور پر منصوبے کے تحت مہاراشٹر میں دیہی افراد کو زراعتی پیداوار کے شعبوں اور سماجی اقتصادی مراکز سے جوڑنے والی 5 ہزار کلو میٹر لمبی دیہی سڑکوں اور 200 سے زیادہ پلوں کی حالت میں بہتری لانے اور انہیں تحفظ فراہم کرانے میں مدد ملے گی۔

جناب کونیشی نے کہا کہ ماحولیات کے تعلق سے قابل برداشت، ہر موسم میں چلنے لائق دیہی سڑکوں کے ذریعے بہتر ربط کے یقینی بنانے سے کووڈ-19 کے بحران سے پیدا شدہ  صورت حال میں  دیہی علاقوں میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور زراعتی شعبے میں تبدیلی آئے گی، جس سے مہاراشٹر میں معاشی اصلاحات کو رفتار دینے میں مدد ملے گی۔

نئے  منصوبے سے مقامی برادریوں کے لیے تقریبا 31 لاکھ  افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیداہونے کی امید ہے، اس میں تقریبا 25 فیصد روزگار تعمیر و رکھ رکھاؤ کی مدت میں خواتین کے لیے ہوں گے۔ خاتون منصوبوں میں صلاحیت سازی پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے جنسی بنیاد پر ایک کام کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے، تاکہ اس سے کم صلاحیت و کم اہلیت رکھنے والے  مزدوروں کو فائدہ ہوسکے۔ اس اضافی مالی امداد سے مہاراشٹر میں اگست 2019 میں آئے تباہ کن سیلاب سے تباہ ہوئی سڑکوں اور پلوں کی ازسرنو تعمیر و بازآبادکاری میں مدد ملے گی۔ اس کے ڈیزائن میں سیلاب و ماحولیات کے تعلق سے قابل برداشت اقدامات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ چنندہ سڑک زون پر ماحولیات کے عین مطابق اشیا کے استعمال کا پائلٹ تجرباتی منصوبہ سڑکوں کی نگرانی کے لیے موبائل میپنگ تکنیک کا استعمال اور فائبر- رین فورسڈ کنکریٹ  اور فری کاسٹ کنکریٹ  آرچ برج  جیسی نئی تکنیکوں کے استعمال کو شامل کیا گیا ہے۔

اے ڈی بی غربت کو دور کرنے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے ایک خوش حال شمولیت پذیر لچیلا اور ٹکاؤ  ایشیا و  بحرالکاہل خطہ تیار کرنے کے لیے عہد بند ہے۔ سال 1966 میں قائم اے ڈی بی 68 ممبروں کی ملکیت میں ہے اور ان میں سے 49 ممبروں کا تعلق اسی خطے سے ہے۔

********** ***

( ش ح ۔ ج ق۔  ت ع (

U.No:  9010

 

 



(Release ID: 1754992) Visitor Counter : 168


Read this release in: English , Hindi , Marathi