سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جناب نتن گڈکری کا کہنا ہے کہ  کووڈ – 19  کے بعد کی اقتصادی بازیابی میں بھارت اور امریکہ کو اہم رول ادا کرنا ہے

Posted On: 14 SEP 2021 8:30PM by PIB Delhi

نئی دہلی،14  ؍ستمبر : سڑک   ٹرانسپورٹ اور  شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے  کہا ہے کہ  کووڈ – 19 کے بعد کی اقتصادی بازیابی میں امریکہ اور بھارت کو  اہم رول ادا کرنا ہے۔ 17 ویں ہند – امریکہ اقتصادی  کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ  اس موضوع پر  متعدد سطحوں پر  تفصیلی گفتگو ہونی چاہئے، کیونکہ بازیابی کے لئے نئے  نظریات اور  نقطہ نظر کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ  بازیابی  کے  نئے راستوں کو دیکھنے کے لئے ایک نئی سوچ اور تخلیقی  ایجنڈے کی ضرورت ہے۔

جناب گڈکری نے کہا کہ انفراسٹرکچر سیکٹر کے مستقبل کو سنوارنے کے لئے  انوویشن ، ریسرچ اور ٹیکنالوجی کو  کافی اہمیت دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  انہیں امید  ہے کہ  امریکہ سے بڑی تعداد میں سرمایہ کار  آئیں گے اور بھارت میں  سڑک اور  شاہراہ کے پروجیکٹوں میں  سرمایہ لگائیں گے، کیونکہ بھارت تمام متعلقین کے لئے  سونے کی ایک کان ہے۔ انہوں نے کہا کہ  بھارت میں روڈ انفرا سٹرکچر میں سرمایہ کاری کے لئے انشورنس فنڈ، پنشن فنڈ کے پاس  بے انتہا  مواقع موجود ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001FH7P.jpg

وزیرموصوف نے کہا کہ  یہ دونوں مملک کے لئے منافع کا سودا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  بولی لگانے والوں کے لئے تکنیکی اور مالیاتی  اہلیت کی  شرط کو آسان کردیا گیا ہے اور کام میں تیزی لانے کے لئے پروجیکٹ پیکج کے سائز  کو  بڑھا دیا گیا ہے۔

جناب گڈکری نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں سمیت  پرائیویٹ سیکٹر  کے ساتھ مل کر  سڑک کے مونیٹائزیشن کے لئے متعدد ماڈل کا  کامیابی سے تجربہ کیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ق ت۔ ق ر

U-9012



(Release ID: 1754990) Visitor Counter : 143


Read this release in: English , Hindi