وزارت دفاع

سورنِم وجے ورش کی تقریب: 1971 کی جنگ کے 50 سالوں کی یاد میں

Posted On: 14 SEP 2021 5:51PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 14 ستمبر2021: 14 ستمبر 21 کو  'سورنِم وجے ورش' جشن کے ایک حصے کے طور پر اسوال ، لدھیانہ میں واقع دی فلائنگ آفیسر نرمل جیت سنگھ سیخون گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ایر مارشل بی آر کرشنا ، اتی وششت سیوا میڈل ، شوریہ چکر، ایئر آفیسر کمانڈنگ انچیف، ویسٹرن ایئر کمانڈ، انڈین ایئر فورس نے آنجہانی فلائنگ آفیسر نرمل جیت سنگھ سیخون،  پرم ویر چکر (پی) کے ایک مجسمے کی نقاب کشائی  کی۔ فلائنگ آفیسر نرمل جیت سنگھ سیخون کو 1971 کی ہند پاک جنگ کے دوران دشمن کو شکست دینے میں مثالی جرأت اور عزم کا مظاہرہ کرنے پر پس مرگ  پرم ویر چکر سے نوازا گیا تھا۔ وہ ہندستانی فضائیہ کے واحد افسر ہیں جنہیں ملک کا اعلیٰ ترین بہادری ایوارڈ دیا گیا۔

ائیر آفیسر کمانڈنگ انچیف نے 1971 کے جنگی سورماوں اور آنجہانی فلائنگ آفیسر نرمل جیت سنگھ سیخون کے اہل خانہ کے ساتھ بات چیت کی۔ اس تقریب میں  گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کے طلباء نے بھی شرکت کی۔ تقریب کا اختتام سوریہ کرن ایروبیٹک ٹیم کے فضائی ڈسپلے کے ساتھ ہوا جس کے بعد سابق فوجیوں کو یادداشت پیش کی گئی۔ تقریب میں حصہ لینے والوں میں انڈین ایئر فورس کا بینڈ بھی تھا ، جس نے شرکا کو پوری تقریب  کے دوران خوش کُن دھنوں سے مسحور کیا۔

****

U.No: 8993

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1754939) Visitor Counter : 166


Read this release in: Punjabi , English , Hindi