وزارت خزانہ

نیلامی برائے فروخت (ازسرنواجراء) برائے (i)   4.26 فیصد جی ایس 2023 ،(ii)   6.10فیصد جی ایس  2031 اور (iii) 6.76فیصدجی ایس 2061 .

Posted On: 13 SEP 2021 6:05PM by PIB Delhi

نئی دہلی 14 ستمبر2021: حکومت ہند ( جی او آئی ) نے (i)  4.26فیصدسرکاری سکیورٹی 2023 کو یکساں  قیمتوں  کے طریقے کو  استعمال کرتے ہوئے قیمت  پر مبنی نیلامی کے ذریعہ  3000 کروڑ (برائے نام ) روپے کی نوٹیفائڈ رقم  کے لئے ، (ii)     6.10فیصدسرکاری سکیورٹی 2031 کو یکساں  قیمتوں  کے طریقے کو  استعمال کرتے ہوئے قیمت  پر مبنی نیلامی کے ذریعہ  14000 کروڑ (برائے نام ) روپے کی نوٹیفائڈ رقم  کے لئے اور (iii) 6.76 فیصدسرکاری سکیورٹی 2061 کو یکساں  قیمتوں  کے طریقے کو  استعمال کرتے ہوئے قیمت  پر مبنی نیلامی کے ذریعہ  9000 کروڑ (برائے نام ) روپے کی نوٹیفائڈ رقم  کے لئےفروخت  (ازسرنواجراء)کرنے کا اعلان کیا ہے۔حکومت ہند کے پاس   مذکورہ سکیورٹی  / سکیورٹیز  کے خلاف  6000 کروڑروپے  تک  کے اضافی سبسکرپشن  کو برقراررکھنے کا اختیار ہوگا۔ یہ نیلامیاں  بروز جمعہ  یعنی 17 ستمبر 2021  کو ممبئی کے فورٹ علاقے میں  ہندوستان کے ریزرو بینک کے ممبئی آفس کے ذریعہ  کی جائیں گی۔

اہل افراد اور اداروں  کو  سکیورٹیز  کی فروخت  کی نوٹیفائڈ رقم کا 5فیصد تک الاٹ کیا جائے گا، جوکہ  سرکاری سکیورٹیز کی نیلامیوںمیں   غیر مقابلہ جاتی  بولی لگانے کی سہولت کی  اسکیم کے مطابق ہوگا۔

مقابلہ جاتی اور غیر مقابلہ جاتی دونوں  طرح کی نیلامی کے لئے بولیوں کو  17ستمبر  2021 کو  ہندوستان کے ریزرو بینک کے  کور بینکنگ سولیوشن   ( ای- کُبیر  )  پر الیکٹرانک فارمیٹ میں  جمع  کیا جانا چاہئے ۔ غیر مقابلہ جاتی بولیوں کو  صبح ساڑھے دس بجے سے  گیارہ بجے تک جبکہ مقابلہ جاتی بولیوں کو ساڑے دس سے ساڑاھے گیارہ بجے کے دوران جمع کیا جانا چاہئے۔

نیلامیوں کا نتیجہ 17ستمبر  2021  ( بروز جمعہ )  کو کیا جائے گااور کامیاب بولی لگانے والوں کے ذریعہ ادائیگی  20 ستمبر  2021  (بروزپیر ) کو کی جائے گی۔

یہ سکیورٹیز  ‘‘ جب جاری کی گئی ’’ تجارت کے لئے اہل ہوگی جوکہ ہندوستان کے ریزرو بینک کے ذریعہ  بذریعہ سرکلر  نمبر آر بی آئی /19-2018  / 25  مورخہ  24 جولائی  2018  جوکہ وقت بہ وقت ترمیم شدہ ، کے ذریعہ جاری کردہ ‘مرکزی حکومت کی سکیوریز میں جب جاری کئے گئے لین  دین’ سے متعلق رہنما خطوط کے مطابق ہوگی۔

 

*************

 

ش ح۔اع ۔رم

U-8976



(Release ID: 1754711) Visitor Counter : 166


Read this release in: Hindi , English , Tamil