وزارت دفاع

بری فوج کے سربراہ جنرل ایم ایم نروانے کا دورۂ ممبئی

Posted On: 13 SEP 2021 10:15PM by PIB Delhi

فوجی سربراہ ممبئی  کے دوروزہ دورے پر

  • فوجی سربراہ نے مغربی بحریہ کمان اور جنگی بحری جہاز  آئی این ایس  تیج کا دورہ کیا
  • فوجی سربراہ مہاراشٹر کے گورنر سے ملاقات کرنے گئے ۔ انہوں نے سابقہ فوجیوں کی بہبودکے معاملے پرتبادلہ خیال کیا۔
  • فوجی سربراہ نے ان بڑی کاروباری  کمپنیوں کے نمائندوں  سے ملاقات کی ، جو ‘ میک ان انڈیا ’ کے اقدام کے حصے کے طورپر  فوج کو جدید ترین آلات کی تیاری اور فراہمی کرتی ہیں۔

          بری فوج کے سربراہ ، جنرل ایم ایم نروانے، پی وی ایس ایم  ،  اے وی ایس ایم ،  ایس ایم ، وی ایس ایم ، اے ڈی سی ،  12ستمبر کو دوروہ دورے پر ممبئی پہنچے ۔ ان کے ہمراہ فوجیوں کی بیویو ں کی بہبودکی ایسوسی ایشن کی صدر  محترمہ وینا نروانے تھیں۔ مہاراشٹر ، گجرات اور گوا علاقے کے جی او سی، لیفٹیننٹ جنرل ایس کے پراشر ،اے وی ایس ایم ،وی ایس ایم اور فوجیوں کی بیویو ں کی بہبود کی ایسوسی ایشن کی علاقائی صدر محترمہ ممتا پراشر نے  ممبئی میں  ان کا  خیر مقدم کیا۔

فوجی سربراہ نے 13ستمبر کو مغربی بحریہ کمان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے  تقریباتی گارڈ آف آنر کا جائزہ لیا نیز مغربی بحریہ کمان کے  فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف  وائس ایڈمرل آر ہری کمار ، پی وی ایس ایم ، اے وی ایس ایم ، وی ایس ایم  کےساتھ بات چیت کی ۔انہوں نے دونوں افواج کے درمیان انفرادی تال میل سمیت  آپریشن جاتی  اور انتظامی معاملات  پر تبادلہ خیال کیا۔جنرل نے ،گائڈڈ میزائل  بحری جنگی  جہاز آئی این ایس تیج کا بھی دورہ کیا ، جو کہ سکھ لائٹ انفینٹری ریجمنٹ سے  منسلک ہے۔ انہیں  اس جنگی جہاز کی جنگجویانہ  صلاحیت اور خصوصیات سے آگاہی کرائی گئی۔

اس کے بعد فوجی سربراہ  مہاراشٹر کے معز ز گورنر جناب بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کرنے گئے اور  ان کےساتھ مہاراشٹر میں  سابق فوجیوں کی بہبود اور ان کی بازآبادکاری  سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

‘میک ان انڈیا’ اقدام کو آگے لے جاتے ہوئے انہوں نے   ان بڑی کاروباری کمپنیوں کے نمائندگان کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیا ،جو دفاعی شعبے میں  مسلح افواج کے لئے  جدید ترین  آلات کی تیاری  اور ان کی فراہمی  میں ملوث ہیں۔

*************

ش ح۔اع ۔رم

U-8967



(Release ID: 1754708) Visitor Counter : 279


Read this release in: English , Hindi