قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قبائلی امورکے وزیرجناب ارجن منڈا نے آسام کے اپنے دوروزہ  دورے کے پہلے دن قبائلی ترقیاتی پروگراموں  کے نفاذ کا جائزہ لیا


قبائلی معاش  کو فروغ دینے کے لئے ون دھن  ایک گیم چینجر ثابت ہوسکتاہے :جنا ب ارجن منڈا

Posted On: 12 SEP 2021 6:02PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 12؍ ستمبر :قبائلی امورکے وزیر جناب ارجن منڈا نے 12ستمبر 2021کو گواہاٹی میں ریاستی گیسٹ ہاؤس میں کہاکہ‘‘ون دھن  آسام میں قبائلی معاش اور صنعت کاری کو فروغ دینے کے لئے ایک گیم چینجر ثابت ہوسکتاہے جب کہ ایک لوویہ ودیالیہ قبائلی بچوں کو یکساں اوراعلیٰ معیاری تعلیم فراہم کرے گا’’۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001JXAS.jpg

جناب منڈا  ریاست کے اپنے دوروزہ دورے کے دوران ، وہاں آسام کے وزیراعلیٰ جناب ہیمنتا بسوا شرما سے ملاقات کرنے گئے تھے ۔ وزیراعلیٰ کے ساتھ اس سرگرم میٹنگ کا مقصد قبائلی ترقیاتی پروگراموں  (ایم ایف پی ، وی ڈی ایس ایچ جی اور ٹرائی فوڈ پروجیکٹس ) کے ریاست میں نفاذ کاجائزہ لینے اورانھیں سمجھناتھا۔ اس میٹنگ میں آسام سرکارکے وزراء  ، پرنسپل سکریٹری جناب  پراویرکرشنا ،ٹرائیفیڈ کے منیجنگ ڈائرکٹراور ٹرائیفیڈ کے دیگرحکام موجودتھے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00249HI.jpg

میٹنگ کے دوران  ان پروگراموں کے سلسلے میں ریاست آسام کے ذریعہ کی گئی پیش رفت کا جناب ارجن منڈا نے جائزہ لیا جس میں   قبائلیوں کے لئے  چھوٹی جنگلاتی مصنوعات کے لئے کم از کم امدادی قیمت (ایم ایف پی  کے لئے ایم ایچ پی ) ، ون دھن یوجنا ، ای ایس ڈی پی تربیت شامل ہیں۔اس سے قبل اگست میں آسام کے وزیراعلیٰ نے نئی دہلی ٹرائیفیڈ کی ٹیم سے ملاقات کی تھی ، جس کا مقصد ریاست میں قبائلی ترقی کو توسیع دینے کے لئے منصوبے تیارکرنااور آگے بڑھنے کے لئے طورطریقوں کو وضع کرناتھا۔ میٹنگ کے دوران قبائلی ترقی کو اگلی سطح تک لے جانے کے ان مستقبل کے پروگراموں  کا مظاہرہ کیاگیا اور ان پرتبادلہ خیال بھی کیاگیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003CCUY.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004M39Y.jpg

 

اپنے دوروزہ دورے میں جناب منڈا کے ساتھ ٹرائیفیڈ کے منیجنگ ڈائرکٹرجناب پراویرکرشنا اور وزارت اورٹرائیفیڈ کے دیگر  سینیئر حکام بھی شامل ہیں ۔ وزیراعلیٰ کے ساتھ میٹنگ کے بعد وزیرموصوف نے شمال مشرقی علاقائی مرکز میں جسمانی تعلیم کے لکشمی بائی قومی ادارے میں وائس آف شمال مشرقی  جن جاتیہ لیڈرکانفرنس  میں شرکت کی ۔

شمال مشرقی ہندوستان میں واقع آسام میں  نمایاں قبائلی آبادی  ہے ، جس میں 3308570جنگلاتی بستیاں ہیں ، جو ریاست کی مجموعی آبادی کا 12.4فیصد ہے ۔ کم سے کم امدادی قیمت (ایم ایس پی ) اور ایم ایف پی کے لئے اقداری سلسلے کی فروغ کے ذریعہ چھوٹی جنگلاتی مصنوعات  (ایم ایس پی ) کی مارکیٹنگ کے لئے طریقہ کار سے اس ریاست میں گذشتہ دوبرسوں میں نمایاں تبدیلی سامنے آئی ہے ۔ ملک کی 21ریاستوں میں ریاستی سرکاری ایجنسیوں  کے ساتھ شراکت میں ٹرائیفیڈ کے تصورکردہ نیز نافذ کردہ یہ اسکیم قبائلی آبادیوں کے لئے وسیع  راحت کا ایک ذریعہ بن کرابھری ہے جو قبائلی معیشت میں براہ راست کروڑوں روپے کا اضافہ کررہی ہیں ۔ ریاست آسام میں ایم ایف  پی اسکیم کے لئے ایم ایس پی کااستعمال   کیاہے جس کے بعد حکومت ہند کی مجموعی سرکاری خرید کا فنڈ 58.56ایم ٹی ہے جس کی مالیت 37.39لاکھ روپے ہے ۔ ون دھن اسکیم کے تحت مجموعی طورپر 1920 وی ڈی  ایس ایچ جی  کو منظوری دی گئی ہے ، جن کے  128 وی ڈی وی کے کلسٹروں بن گئے ہیں ۔ اس سے جنگلاتی قبائلی آبادیوں  کی 37786تعداد کو براہ راست استفادہ ہورہاہے ۔ ان وی ڈی وی کے سی کو عمل کرنے کے قابل بنانے کے لئے مجموعی منظورشدہ رقم  19.20کروڑروپے ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005P718.png

وزیراعظم کے دورے کے دوسرے دن کی مصروفیات میں آسام کے گورنر جناب جگدیش مکھی کے ساتھ ملاقات کرنا اور آئی آئی ای کے ذریعہ منعقد کی جارہی ون دھن ورکشاپ کا منصوبہ بند دورہ کرنا شامل ہیں ، جہاں وہ اس اسکیم کے مستفدین کے ساتھ بات چیت کریں گے ۔ 

تمام ریاستوں کے لئے اسی طرح کے جائزے لینا ، نگرانی کرنا اورزمینی سطح پر پروگراموں کی عمل درآمد کے لئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے تاکہ قبائلی عوام کے لئے آمدنی پیداکرنے کے اثر اور انھیں بااختیاربنانے میں تیزی کی جاسکے ۔

ان دوروں اورپروگراموں کا مقصد ملک بھرمیں قبائلی زندگیوں اور معاش کی مکمل تبدیلی کو پراثربنانا نیز آتم نربھربھارت کی جانب پیش رفت کرنا ہے۔

****************

ش ح۔اع ۔ع آ

U. NO. 8947


(Release ID: 1754496) Visitor Counter : 192