بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

حیدرآبادکے ایم ایس ایم ای ٹول روم سی آئی ٹی ڈی نے انار ، پٹاخہ بنانے کی مشین کے لئے پیٹنٹ حاصل کیا


آتم نربھر بھارت اور صنعتی تحفظ کی سمت  ایک اور اہم قدم

Posted On: 10 SEP 2021 7:27PM by PIB Delhi

نئی دہلی 13 ستمبر2021: حیدرآبادکے  بہت چھوٹے ،چھوٹے اور اوسط درجے  کی صنعت  ٹول روم  سینٹرل انسٹی  ٹیوٹ آف  ٹول ڈیزائن سی آئی ٹی ڈی نے  10 نومبر 2015سے  20سال کے لئے  کونیکل شیپ والے پٹاخے ( انار) کی پیداوار کے لئے  آٹومیٹک مشین نامی ایجاد کا ایک  پیٹنٹ  حاصل کیا ہے۔

سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن نے  شیوکاشی کے  میسرز  اسٹینڈرڈ  فائر ورکس  پرائیویٹ لمٹیڈ  ( ایس ایف پی ایل ) کے ساتھ  ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں اور مختلف  آتش بازی پروجیکٹوں    کی  آٹومیشن  پراسس  کے لئے   مشینوں کے واسطے  11.49  کروڑروپے کے  آرڈر کو حتمی شکل دی ہے۔ ایس ایف پی ایل نے شروع  میں  نیچے کے حصے   فلاور پاٹس  بھرنے کے لئے  300 لاکھ روپے کا آرڈر  دیا تھا اور  پہلے پروجیکٹ کی شکل میں  سی آئی ٹی ڈی نے موڈیول -1 (فلاور پاٹ کیمیکل فیلنگ  اور پیکنگ کو ملاکر  ) کام کیا ہے۔ پورے پروجیکٹ میں  10  الگ الگ حصے شامل کئے گئے ہیں، جن میں  پیپر کٹنگ اور پیسٹنگ   کیمیکل فیلنگ واشر  ،انسرشن اور ریمنگ ،  مڈفلنگ اور سیلنگ وغیرہ اہم ہیں ۔اس مشن کا مقصد   انسانی تھکان کو دورکرنے اور خطرناک ماحول سے لوگوں کو بچانے کے لئے مذکورہ پورے  پراسس کو   آپریٹ کرنا ہے ۔اس  پورے پراسس میں   کم سے کم  انسانی  مداخلت ہے۔اس لئے پٹاخہ صنعت میں  مشین کو سنبھالنالوگوں  کے لئے  پوری طرح محفوظ  ہے۔

 یہ پوری طرح سے  دیسی تکنیک کے ساتھ  اپنی طرح کی پہلی کوشش ہے۔سی آئی ٹی ڈی اور ایس ایف  پی ایل    نے مل کر اس اختراع کے لئے ایک مشترکہ  پیٹنٹ درخواست دائر کی ہے۔ اس مشین کی  خوبی  یہ ہے کہ  تعمیر کے پورے عمل کے دوران  یہ پوری طرح سے   نیومیٹک   نظام پر کام کرتی ہے۔اس پروسس میں استعمال کیا جانے  والا نظام بجلی یا الیکٹرانک نہیں ہے ،اس  لئے اس نظام سے آتش بازی کی صنعتوں  کے شعبے میں اکثر ہونے والے  آگ لگنے کے حادثے سے بچا جاسکتا ہے۔ فلاور پاٹس   میں  اوریجنل کیمکل اس کے  کسٹمر کے ذریعہ   ٹرائل کئے گئے اور  120  پیس  فی منٹ کے  نشانے  پروڈکشن  پٹاخے کو حاصل کیا گیا۔ فلاور پاٹ بنانے کا  مینول پراسس   ( آٹومیشن  سے  پہلے ) نیچے دکھائی گئی ہے۔

 

 


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001QH4W.jpg

FLOWERPOT AUTOMATION (SPM)

The photograph of the Machine is given below

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002KGJ7.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003S84T.jpg

سی آئی ٹی ڈی بھارت سرکار کا ایک ادارہ ہے ،جو ایم ایس ایم ای کی وزارت کے انتظامی کنٹرول میں  کام کرتا ہے ۔ یہ سال 1968 میں  قائم کیا گیا تھا اور ٹول ڈیزائن   سی اے ڈی /  سی اے ایم  کم لاگت والا آٹومیشن  وغیرہ   کے شعبے میں تکنیکی عملے کی  تربیت کرنے کا ایک زبردست ادارہ ہے۔  یہ ادارہ   ڈپلومہ سطح سے لے کر پوسٹ گریجویٹ تک   تربیتی کورسز  کرارہا ہے۔

*************

ش ح۔اع ۔رم

U-8846



(Release ID: 1754490) Visitor Counter : 218


Read this release in: English , Hindi