الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

خوانچہ والوں کیلئے ڈیجیٹل آن بورڈنگ کی خصوصی مہم کا آغاز


غیر منظم شعبہ کی مالیاتی شمولیت کو فروغ دینے اور خوانچہ والوں کو ڈیجیٹل طریقہ سے بااختیار بنانے کی مہم

Posted On: 09 SEP 2021 7:14PM by PIB Delhi

پی ایم سواندھی اسکیم کے تحت خوانچہ والوں کی ڈیجیٹل آن بورڈنگ کیلئے خصوصی مہم کے پائلٹ رن کا آغاز آج الیکٹرانکس آن اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت کے سکریٹری جناب اجے پرکاش ساہنی اور مکانات اور شہری امور کے سکریٹری جناب درگا شنکر مشرا کے ذریعہ مشترکہ طور پر ایک ورچوئل تقریب میں کیا گیا ۔مہم کا آغاز آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ‘سب کا ساتھ سب کا وکاس’کے وژن کے مطابق کیا گیا۔

اس خصوصی مہم کامقصد یوپی آئی    کیو آر کوڈ کے بارے میں خوانچہ والوں تحریک دینے اور ڈیجیٹل ادائیگی کو قبول کرنے کی شروعات  کیلئے ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔اس سلسلے میں عوامی بہبود کیلئے  بھیم یوپی آئی کیو آر کوڈ کے سلسلے میں خوانچہ والوں کی ڈیجیٹلی اور بورڈنگ کیلئے 45 دن کی خصوصی مہم میں شرکت کیلئے پانچ کمپنیوں نے اتفاق کیاہے ،ان میں پے ٹی ایم ،فون پے ، بھارت پے،ایم سوائپ اور ایسے ویئر شامل ہیں۔

اس مہم کو ملک بھر میں 223 شہروں میں چلایا جائے گااور مختلف شہری ،مقامی اداروں کے تحت تقریباً 868184 خوانچہ والوں کو آن بورڈ کیا جائے گا۔ڈیجیٹل پیمنٹ والی کمپنیاں،ڈیجیٹل ادائیگی کے فائدوں مثلاً سہولت ،فنڈ س کی بلا روک ٹوک منتقلی ،مہارت میں اضافہ ،لاگت میں کمی ،شفافیت اور سکیورٹی کے بارے میں خوانچہ والوں کو واقف کرائیں گے،وہ ایک چھوٹے ٹرانزیکشن کے ذریعہ خوانچہ والوں کو ڈیجیٹل ادائیگی قبول کرنا سکھائیں گےاور ڈیجیٹل طریقہ سے ادائیگی قبول کرنے اور ادائیگی کرنے کیلئے متوقع مزید مدد بھی فراہم کرائیں گے۔

ڈیجیٹل لین دین میں ڈیجیٹل ادائیگی ٹرانزیکشن اور اسکیم کے تحت قرض کی ادائیگی سے متعلق ڈاٹا شامل ہیں ،اس سے خوانچہ والوں کی کریڈٹ پروفائلنگ میں مدد ملے گی، اس سے خوانچہ والے قرض کے رسمی ایکو سسٹم میں شامل ہوسکیں گے اور اس سے غیر منظم شعبہ کی مالیاتی شمولیت کو تحریک دینے میں مدد ملے گی۔

حالیہ برسوں میں ڈیجیٹل ادائیگی کے استعمال میں زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے ۔کووڈ-19 کو روکنے کیلئے سماجی ڈسٹینسنگ کے مقصدکو پورا کرنے میں بھیم یوپی آئی روپے وغیرہ نے بغیر رابطہ والی ادائیگی میں اہم رول ادا کیا ہے۔ کووڈ-19 عالمی وبا نے ڈیجیٹل ادائیگی اختیار کرنے کیلئے شہریوں کے رویہ میں تبدیلی لانے کا کام کیا ہےجو کہ بھیم یوپی آئی ٹرانزیکشن میں زبردست اضافہ سے ظاہر ہوتی ہے۔اپریل 2020 میں ایسے ٹرانزیکشنز کی تعداد 99.95 کروڑ سے بڑھ کر اگست 2021 میں 355.55 کروڑ ہوگئی ۔کورونا وائرس سے پیدا شدہ بحران کے دوران ڈیجیٹل ادائیگی خصوصی طور پر بھیم یو پی آئی   کی ادائیگیوں میں کامرس اور کاروبار کو مدد فراہم کرتے ہوئے معیشت کو جاری رکھنے میں نمایاں رول ادا کیا ہے۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001T1DZ.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002U16D.jpg

 

************

 

ش ح ۔ ا گ ۔ م ش

U. No.8939



(Release ID: 1754474) Visitor Counter : 162


Read this release in: English , Hindi