امور داخلہ کی وزارت
وزیر داخلہ اور تعاون کے محکمے کے وزیر جناب امت شاہ نے نئی دہلی میں صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند کو سرکاری زبان سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ کی 10ویں جلد پیش کی
جناب امت شاہ نے عزت مآب صدر جمہوریہ کے ساتھ مقامی زبانوں و سرکاری زبان ہندی کے بہترین استعمال کے موضوع پر معنی خیز گفتگو کی
عزت مآب وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیاد ت میں عام شہریوں کے تعلق سے جڑے مرکزی سرکار کی 6 وزارتوں میں ہندی کا استعمال انتہائی حوصلہ بخش ہے
Posted On:
09 SEP 2021 7:00PM by PIB Delhi
وزیر داخلہ اور تعاون کے محکمے کے وزیر جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند کو سرکاری زبان سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ کی 10ویں جلد پیش کی۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ جناب اجے کمار مشرا اور سرکاری زبان سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے نائب صدر جناب بھرتی ہری مہتاب بھی موجود تھے۔
جناب امت شاہ نے عزت مآب صدر جمہوریہ کے ساتھ مقامی زبانوں اور سرکاری زبان ہندی کے اعلی ترین استعمال کے موضوع پر معنی خیز گفتگو بھی کی۔ ساتھ ہی وزیر داخلہ اور تعاون کے محکمے کے وزیر نے عزت مآب صدر جمہوریہ کو بھارت سرکار میں ہندی کی موجودہ صورت حال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ عزت مآب وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں عام شہریوں کے فائدے سےجڑی 6 وزارتوں میں ہندی کا استعمال انتہائی حوصلہ بخش ہے۔ ان میں داخلہ، زراعت، دفاع، دیہی ترقیات اور ریلوے کی وزارتیں شامل ہیں۔
عزت مآب صدر جمہوریہ نے ہندی کی تشہیر و توسیع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیرہندی ریاستوں میں جو لوگ ہندی کو لے کر اچھا کام اور تشہیر و توسیع کررہے ہیں، ان کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے۔
سرکاری زبان سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے تیار کی گئی رپورٹ کی 10ویں جلد میں ان سفارشات پر بھی تبصرے کیے گئے ہیں، جو گزشتہ 9 جلدوں میں مسترد ہوگئی تھیں۔ اہم سفارشات میں ہندی سے متعلق اداروں کو مضبوط کرنے، بھرتی کے لیے ہونے والے امتحانات کو ہندی اور انگریزی میں سے کسی ایک زبان کو چننے کا متبادل لازمی کرنا اور سپریم کورٹ تک ہندی کی رسائی کو بڑھانا وغیرہ شامل ہیں۔
میٹنگ میں پہلی ذیلی کمیٹی کے کنوینر جناب رام چندر جانگڑا ، معاون کنوینر شری رنگ اپا بارنے، دوسری ذیلی کمیٹی کے کنوینر محترمہ ریتا بہوگنا جوشی، معاون کنوینر جناب پردیپ ٹامٹا، تیسری ذیلی کمیٹی کے کنوینر جناب چراغ پاسوان اور معاون کنوینر جناب منوج راجوریا بھی شریک ہوئے۔
********** ***
( ش ح ۔ج ق ۔ ت ع (
13-09-2021
U.No. 8937
(Release ID: 1754471)
Visitor Counter : 132