ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
ہندوستان اورجرمنی نے توانائی اور آب وہوا سے متعلق اپنی ساجھیداری کو مزید مستحکم کرنے کے طورطریقوں پر تبادلہ خیال کیا
Posted On:
09 SEP 2021 8:56PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 09؍ ستمبر :ماحولیات ، جنگلات اور تبدیلی آب وہوا کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندریادو اور اقتصادی تعاون اور فروغ کی جرمنی وفاقی وزارت (بی ایم زیڈ ) میں پارلیمانی اسٹیٹ سکریٹریز جناب ناربرٹ برتھلے اورڈاکٹرماریہ فلشبرتھ کے درمیان آج نئی دہلی میں اندراپریہ ورن بھون میں ایک باہمی میٹنگ منعقد ہوئی ۔
فریقین نے آب وہوا کی تبدیلی ، آبی کمی ، سمندری اورفضائی آلودگی دائرہ جاتی معیشت وغیرہ جیسے شعبوں کااحاطہ کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر ماحولیاتی معاملات پر تفصیل کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔
میٹنگ میں جناب یاد و نے مالیات سے متعلق ہندوستان –جرمن باہمی تعاون کی اہمیت کا اعتراف کیا اور ہندوستان میں نئی ٹکنالوجیوں کو لانے کے لئے جرمنی کی کاوشوں کی ستائش کی ۔ انھوں نے وزیراعظم جناب نریندرمودی کی دوراندیش قیادت کے تحت آب وہوا کی تبدیلی سے نمٹنے میں ہندوستان کے ذریعہ نمایاں حاصل کردہ کامیابیوں کو بھی اجاگرکیا۔
فریقین نے تبدیلی آب وہوا اور ایس ڈی جی کے اشاریوں کو زراعت حیاتیات پرمرکوز رکھنے ، بین لچکدار شمسی توانائی کے باہمی پروگراموں معلومات کے تبادلے کی اہمیت پرزوردیا۔
جناب یادو نے بیان کیا کہ ہندوستان اورجرمنی خاص طورپر دائرہ جاتی معیشت –ٹھوس فضلے کے ٹریٹمنٹ (شمسی پینل ، بیٹریاں ) ، گندے پانی وغیرہ سے متعلق باہمی تعاون کو مستحکم کرنے کے نئے راستے وا کرسکتے ہیں ۔
ش ح۔س ب ۔ع آ
U. NO. 8940
(Release ID: 1754469)
Visitor Counter : 192