وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے آچاریہ ونوبا بھاوے کو ان کی سالگرہ  پر خراج عقیدت پیش کیا

Posted On: 11 SEP 2021 11:05PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 11  ستمبر       وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آچاریہ ونوبا بھاوے کو ان کی سالگرہ پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ کی ایک سیریز میں کہا:

"مہاتما گاندھی نے انہیں ایک ایسے شخص کے طور پر بیان کیا ہے جو چھوت چھات کے بالکل خلاف تھا ، ہندوستان کی آزادی کے لیے اپنی وابستگی میں غیر متزلزل اور عدم تشدد کے ساتھ ساتھ تعمیری کاموں میں پختہ یقین رکھتے تھے ۔ وہ ایک بہترین مفکر تھے۔

آچاریہ ونوبا بھاوے کو ان کی  سالگرہ پر خراج عقیدت

آچاریہ ونوبا بھاوے نے ہندوستان کو آزادی ملنے کے بعد گاندھی ازم  کے عظیم اصولوں کو آگے بڑھایا۔ ان کی عوامی تحریکوں کا مقصد غریبوں اور پسماندہ افراد کے لیے بہتر معیار زندگی کو یقینی بنانا تھا۔ اجتماعی جذبے پر ان کا زور ہمیشہ نسلوں کو متاثر کرتا رہے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-8912

 


(Release ID: 1754352) Visitor Counter : 243