محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ملک بھر میں ہر ضلع کو ای ایس آئی سی کی کوریج کے تحت لایا جائے گا


اگر ای ایس آئی سی ہسپتال میں تخصص(اسپیشلائزیشن) دستیاب نہ ہوا تو فائل میں شامل نجی اسپتالوں کو آٹو ریفرل فراہم کیا جائے گا

ای-شرم غیررسمی شعبے کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا:جناب بھوپیندر یادو

Posted On: 10 SEP 2021 11:30PM by PIB Delhi

نئی دہلی،10ستمبر 2021/محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے آج ہردوار میں محنت اور روزگار اور پیٹرولیم اور قدرتی گیس کےوزیر مملکت  جناب رامیشور تیلی کی موجودگی میں مجوزہ 300 بستروں والے ای ایس آئی سی اسپتال کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر وزیر موصوف نے کہا کہ وبائی مرض کے اس  دور میں ای ایس آئی سی میں عام لوگوں کے لئے  اپنی سہولیات اور کووڈ-19 ریلیف اسکیم کا اعلان کرکے لوگوں کو بڑی راحت فراہم کی ہے، جہاں بیمہ شدہ شخص کے اوپر منحصر افراد کو مقتول مزدور کی اوسط اجرت کا 90فی صد زندگی بھر کے لئے دیا جاتا ہے۔

مرکزی وزیر نے کہاکہ رشی کیش میں آئی ایس آئی سی کی 150ویں میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ  جہاں کہیں بھی ای ایس آئی سی اسپتالوں میں اندرون خانہ تخصص نہیں ہے ، مریضوں کو خود کار طریقہ سے نجی طبی خدمات فراہم کرنے والوں کے پاس  بھیج دیا جائے گا اور جہاں کہیں بھی ای ایس آئی کی سہولت دس کلو میٹر کے دائرے سے زیادہ کے فاصلے پر ہے،آّئی پی(بیمہ شدہ شخص)مریض  علاج کے لئے فہرست میں شامل اسپتالوں سے براہ راست  رابطہ کرسکتےہیں۔

جناب بھوپندر یادو نے کہا کہ ای ایس آئی سی پہلے ہی ہردوار میں مجوزہ 300 بستروں کے اسپتال کے لئے 297کروڑ روپے کی  منظوری دے چکا ہے، یہ دہردون اور کاشی پور میں منظور شدہ دو اسپتالوں کے  علاوہ ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ  دہرہ دون اور کاشی پور کے اسپتالوں کے لئےزمین جلد دستیاب ہوجائے گی۔ مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا کہ کوٹ دوار اور ختیمہ کے اسپتالوں کی ای ایس آئی سی تجاویز کو ہمدردی سے  دیکھا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اتراکھنڈ حکومت کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ  ردرپور میں ای ایس آئی سی  اسپتال کی سہولیات کے لئے  طبی پیشہ افراد کی خدمات حاصل کی جاسکیں۔

وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ لیبر قوانین کو 4کوڈز میں مستحکم  اور آسان بنانے کے علاوہ حکومت نے ای –شرم کی شکل میں ایک تبدیلی کی پہل کا آغاز کیا ہے۔ یہ مرکزی ڈیٹا بیس38 کروڑ سے زیادہ غیر منظم افرادی قوت کی مدد کرنے والا ہے۔

وزیر مملکت برائے محنت و روزگار اور پیٹرولیم و قدرتی گیس جناب  رامیشور تیلی نے کہا کہ 300 بسترو ں پر  مشتمل ای ایس آئی سی اسپتال  پانچ ایکڑ پر  پھیلا ہوگا۔ اس میں نیفرلوجی اور کارڈیولوجی جیسی 50 اسپیشلیٹیز کے لئے جدید ترین سہولیات ہوں گی۔ وزیر موصوف نے کہاکہ ای ایس آئی اس وقت تین کروڑ سے زیادہ  بیمہ شدہ افراد  اور 13 کروڑ سے زیادہ  ان پر انحصار کرنے والوں کی خدمت کررہا ہے۔ ملک بھر کے 577 اضلاع میں  ای ایس آئی سی اسپتال موجود ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ اٹل بیمہت  ویکیتی کلیان یوجنا کے تحت 50 فی صد اجرت ان لوگوں کو معاوضہ کے طور پر  دی جارہی ہے  جنہوں نے اس وبائی مرض کے دوران  اپنی ملازمتیں کھودی ہیںَ۔

اتراکھنڈ کے وزیر اعلی  جناب پشکر سنگھ دھامی، نے دہرہ دون اور کاشی پور میں ای ایس آئی سی اسپتالوں کےلئے زمین کے الاٹمنٹ  کو حل کرنے کا  وعدہ کیا۔ اس موقع پر جناب نریش بنسل رکن پارلیمان، جناب ہرک سنگھ راوت،اتراکھنڈ کے  محنت اور روزگار کے وزیر  اور جناب دھنسکھ راوت ، اتراکھنڈ کے اعلی تعلیم کے  وزیر نے شرکت کی۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-8892

 


(Release ID: 1754252) Visitor Counter : 162


Read this release in: English , Hindi