نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

مرکز اور ریاستیں معیشت کی طویل مدتی بحالی کے لیے ٹیم انڈیا کے طور پر کام کریں : نائب صدر


پبلک پرائیویٹ شراکت داری معاشی ترقی کو مہمیز کرنے کے لیے ضروری ہے: نائب

صدر جمہوریہ ہند

بھارت کی معیشت 5 ٹریلین امریکی ڈالر تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتی ہے: نائب صدر

نائب صدر نے نوجوانوں کی تربیت اور نئی مہارتوں سیکھنے پر زور دیا تاکہ وہ ملازمتیں پیدا کرنے والے بنیں

برصغیر پاک و ہند کی تاریخ کو نوآبادیاتی نقطہ نظر سے نہیں بلکہ بھارتی نقطہ نظر سے ازسرنو لکھا جانا چاہیے: نائب صدر

نائب صدر نے ہندوستان چیمبر آف کامرس کی پلاٹینم جوبلی تقریبات سے خطاب کیا

Posted On: 11 SEP 2021 7:38PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 11 ستمبر 2021:

نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج کہا کہ معیشت کی طویل مدتی بحالی کے لیے مرکز اور ریاستوں کو ٹیم انڈیا کے جذبے کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے اور بھارت کو تمام شعبوں میں نئی بلندیوں پر لے جانا چاہیے۔

بھارت چیمبر آف کامرس کی پلاٹینم جوبلی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ مرکز اور مختلف ریاستیں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کر رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مالی سال 21 میں ایف ڈی آئی کی مجموعی آمد 81.72 ارب ڈالررہی جو سال بہ سال 10 فیصد اضافہ ہے۔

انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ معاشی ترقی کو فروغ دینے کے لیے بنیادی ڈھانچے، صحت اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں سرکاری اور نجی شراکت داری کو فروغ دینا ضروری ہے۔

کوویڈ-19 اور اس کے اثرات کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دوسری لہر نے جہاں بحالی کی رفتار کو سست کیا ہے وہیں بھارتی معیشت نے ایک نیا موڑ لیا ہے اور وہ مضبوطی سے بحالی کی راہ پر گامزن ہے۔ جناب نائیڈو نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے بروقت اقدامات اور پالیسی اصلاحات کے سلسلے کے ساتھ معاشی صورت حال بہتر ہو رہی ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ کوویڈ  19انجکشن حاصل کریں اور اسے اپنے خاندان، معاشرے اور قوم کے تئیں اپنا "مقدس فریضہ"اور ذمہ داری قرار دیں۔ انھوں نے نجی کمپنیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ دور دراز اور دیہی علاقوں میں لوگوں کو قابل رسائی طبی بنیادی ڈھانچے اور سہولیات فراہم کرنے کے لیے حکومت کی کوششوں میں شامل ہوں۔

یہ بتاتے ہوئے کہ بھارت معاشی تبدیلی کے عروج پر کھڑا ہے، انھوں نے کہا کہ تمام اشارے آنے والے مہینوں میں ترقی اور بحالی کے طویل مدتی مرحلے کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ مختلف اشاریوں کی بنیاد پر آر بی آئی نے 2021-22 کے لیے 9.5 فیصد کی نمو کی پیش گوئی برقرار رکھی ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ مضبوط میکرو اکنامک فاؤنڈیشن، آگے بڑھنے والی اصلاحات، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے کاروبار کو کھولنے اور کرنے میں آسانی کو بہتر بنانے کے ساتھ بھارتی معیشت آنے والے برسوں میں 5 ٹریلین ڈالر کے نشانے تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ بھارت میں تعلیم یافتہ، باصلاحیت نوجوانوں اور سائنسی افرادی قوت کی ایک وسیع کھیپ موجود ہے، جناب نائیڈو نے کہا کہ تحقیق و ترقی میں سرمایہ کاری کو بڑھا کر اختراع کے لیے صحیح ایکو سسٹم بنانے پر زیادہ توجہ مرکوز کی جانی چاہیے۔ اس تناظر میں انھوں نے اپنی خواہش کا اظہار کیا کہ سرکاری شعبے اور نجی اداروں کو ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔ انھوں نے ہندوستان چیمبر آف کامرس (ایچ سی سی) جیسی تنظیموں کو مشورہ دیا کہ وہ اس طرح کے اتحادوں کو آسان بنانے میں فعال کردار ادا کریں۔

جناب نائیڈو نے تجویز پیش کی کہ کاروباری اداروں اور کاروباری برادری کو اپنے ارکان کے لیے ایک مشترکہ ضابطہ اخلاق تشکیل دینا چاہیے اور کالی بھیڑوں کو خارج کرنا چاہیے جو پوری کارپوریٹ اور کاروباری برادری کے لیے بدنامی کا باعث ہیں۔

نائب صدر جمہوریہ نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ ہندوستان چیمبر آف کامرس جیسے ادارے نوجوانوں کی تربیت اور ہنر مندی کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ نہ صرف روزگار حاصل کرنے کے قابل ہوں بلکہ خود روزگار بن جائیں۔ انھوں نے کہا،"انھیں وہ مہارتیں اور ہنر دیا جانا چاہیے جو انھیں ملازمت کے متلاشیوں کے بجائے روزگار پیدا کرنے والا بنانے کے لیے درکار ہیں۔ "

تاریخ کو ازسرنو لکھنے کی ضرورت کے بارے میں تامل نائیڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن کے حالیہ بیان کا ذکر کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ برصغیر پاک و ہند کی تاریخ کو نوآبادیاتی نقطہ نظر سے نہیں بلکہ بھارتی نقطہ نظر سے دوبارہ لکھا جانا چاہیے۔

تمل ناڈو کے باصلاحیت، موثر اور محنتی لوگوں کی ستائش کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تمل ناڈو مستحکم اور سرمایہ کار نواز حکومت، اچھے رابطے اور بنیادی ڈھانچے کے ساتھ سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش جگہ ہے۔

تقریب کے دوران تمل ناڈو اور پنجاب کے گورنر اور چنڈی گڑھ کے ایڈمنسٹریٹر جناب بنوری لال پروہت، منی پورکے گورنر جناب ایل گنیسن، تمل ناڈو کے ریونیو اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وزیر جناب کے کے ایس آر رام چندرن، اپولو گروپ کے بانی چیئرمین جناب پرتاپ سی ریڈی، پلاٹینم جوبلی تقریبات کے چیئرمین جناب اشوک آر ٹھاکر، ہندوستان چیمبر آف کامرس کے صدر جناب ستیہ نارائن آر دیو نیز صنعت کے نمائندے اور دیگر افراد موجود تھے۔

خطاب کا مکمل متن انگریزی میں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

***

 

(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)

U. No. 8904


(Release ID: 1754250) Visitor Counter : 217


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil