امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

چاول کی مضبوطی (فورٹیفکیشن):تغذیہ سے متعلق اینیما کے مسئلے کے حل کے لئے ایک تکمیلہ نظریے پر ویبنار کا انعقاد کیا گیا


سکریٹری(خوراک) نے کہا عوامی تقسیم کی تاریخ میں یہ ایک یادگار وقت ہے

ورلڈ فوڈ پروگرام سے وابستہ جناب بشؤ پارا جولی نے کہا خطےمیں کئی ممالک نے ہندستان سے سیکھا ہے اور اب کھلے بازار میں فورٹیفائیڈ چاول لانے پر کام کررہے ہیں

پائلٹ پروجیکٹ کے تحت 7 ریاستوں میں فورٹیفائڈ چاول تقسیم کئے جارہے ہیں

Posted On: 10 SEP 2021 6:09PM by PIB Delhi

نئی دہلی،10ستمبر 2021/چوتھے پوشن ماہ کے تحت ، صارفین کے معاملے، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت کے تحت خوراک اور  عوامی تقسیم  کےمحکمہ اور خواتین اور اطفال کی بہبود کی وزارت نے مشترکہ طور سے ورلڈ فوڈ پروگرام کے تکنیکی تعاون سے  جمعہ کے روز ’’چاول فورٹیفکیشن‘‘تغذیہ سے متعلق انیمیا کے حل کے لئے ایک تکمیلہ نظریہ پر  ایک ویبنار کا  اہتمام کیا ۔

خوراک اور عوامی تقسیم کے محکمہ میں سکریٹری جناب سبھانشو پانڈے نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا ’’عوامی تقسیم کی تاریخ میں  یہ  انتہائی اہم وقت ہے، جب اتنا بڑا فیصلہ لیا گیا ہے۔‘‘

معزز  وزیراعظم 75ویں یوم آزادی (15 اگست 2021) کو اپنے خطاب میں اعلان کیا تھا  کہ حکومت ہند کی  تمام  اسکیموں کے ذریعہ   فورٹیفائیڈ چاول  دستیاب کرایا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ ’’ہمیں ایک مقررہ مدت دی گئی ہے ، جس کے تحت 2024 تک ہمیں مجموعی عوامی تقسیم  نظام میں فورٹفائیڈ چاول کی فراہمی کرنی ہے۔‘‘

 انہوں نے کہاکہ ’’میں  عالمی خصوصی طور سے اس لئے خوش ہوں کہ  خواتین اور اطفال کی وزارت (ڈبلیو  یو سی ڈی) اور اسکولی تعلیم اور  خواندگی محکمہ بچوں اور طلبا کی کمزریوں کو دیکھ رہے ہیں۔  انہوں نے اس سال یکم اپریل سے اپنی  مربوط فروغ اطفال  اسکیم   (آئی سی ڈی ایس) پروگراموں اور ڈبہ میل پروگراموں کے لئے فورٹیفائیڈ چاول فراہمی کرنے کا  فیصلہ کیا ہے۔ اس کے نتیجے کے طور پر  (ہمیں چاول فورٹیفکیشن) کے  ایک مکمل  ایکو سسٹم کے ذریعہ کام کرنے  اور خود کو ایسا کام کرنے کے لئے تیار کرنے کا   موقع ملا ،  جو کافی بڑا تھا۔‘‘

خوراک اور عوامی تقسیم کے محکمے  کے سکریٹری جناب سدھانشو پانڈے نے کہا ’’ہندستان اپنی  آبادی کے لئے خوراک کے تحفظ کو یقینی بنانے اور  تغذیہ میں   سدھار کے لئے قابل اعتماد قدم اٹھا رہا ہے۔ اس لئے اب وقت آگیا ہے کہ  فورٹیفکیشن کو ملک میں تغذیہ کی کمی دور کرنے کے مقصد  سے اٹھائے گئے اقدام  کے ساتھ مربوط کیا جائے، جس سے پہلے سے  جاری  تکمیلہ اور کھانے میں تنوع جیسے  تغذیہ سدھار پروگراموں کو مضبو ط ، تکمیلہ اورحوصلہ افزائی کرنا ممکن ہوگا۔‘‘

جناب پانڈے نے کہا کہ’’فورٹیفائیڈ چاول اور اس کے فوائد کے بارےمیں بیداری کی تشہیر کے لئے   کافی کوشش کئے جانے کی ضرورت ہے، جس سے  مانگ پیدا ہوگی ۔

ڈبلیو یو ایف پی میں نیوٹریشن اینڈ اسکول  فیڈنگ یونٹ کی سربراہ ڈاکٹر شارقہ یونس نے چاول فورٹیفکیشن ، تصور اور عمل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اینیما میں  ابھی بھی ایک  مسئلہ بنا ہوا ہے۔  انہوں نے فورٹیفائیڈ چاول کے صحت سے وابستہ مسائل کے  ایک سب سے پائیدار حل ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ  ’’گزشتہ دس سال سے، اینیما کے  پھیلاؤ میں کمی  امید سے کم رہی ہے۔‘‘

ایف ایس ایس اے ایل میں ڈائریکٹر محترمہ انیشی شرما نے ’فورٹیفائیڈ چاول کے فائدوں، فورٹیفائیڈ چاول سے جڑی  غلط فہمیوں پر بات کی  اور زور دے کر کہا کہ  ’’یقینی طور سے  چاول اور فورٹیفائیڈ چاول کے  درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔ ‘‘

واضح طور سے سات ریاستیں پہلے ہی فورٹیفائیڈ چاول کی تقسیم  شروع کرچکی ہیں۔ پائلٹ پروجیکٹ کے تحت اگست، 2021 تک  2.37 لاکھ   فورٹیفائیڈ چاول کی تقسیم   کی جاچکی ہے۔ فورٹیفائیدڈ راس کرنل کی یپداوار  سالانہ بڑھ کر 60 ہزار ہوچکی ہے جو 2018 میں 7250 ایم ٹی تھی (اس کے علاوہ اضافی25000-30000 ایم ٹی سالانہ بڑھانے کا  منصوبہ بھی ہے)

فورٹیفائیڈ چاول کی یپداوار کے لئے تقریباً 18.0 لاکھ ایم ٹی کی ماہانہ بلینڈنگ کی صلاحیت کے ساتھ 15 اہم ریاستوں میں  تقریباً  3100  رائس ملوں میں بلینڈنگ اکائیاں  قائم کی گئی ہیں ۔ ہندستانی خوراک تحفظ ا ور اسٹینڈر اتھارٹی(ایف ایس ایس آئی) جیسی  ریگولیٹنگ  ایجنسی کے  ذریعہ سے فورٹیفائیڈ چاول کے لئے  معیارات  طے کردیئے گئےہیں۔

ڈبلیو سی ڈی نے جوائنٹ سکریٹری پلوی اگروال نے اپنے  خطاب کے دوران پائیدار خوراک کی اہمیت پر  زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ   خواتین او ر اطفال کی بہبود کی وزارت نے  پوشن ماہ کے تحت  ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مل کر   پورے ماہ کے دوران ، خصوصی طور سے  تغذیہ سےمتعلق بیداری پر سرگرمیوں کی    ایک سریزکا  انعقاد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

حکومت ہند کے ایک اہم پروگرام پوشن ابھیان کا مقصد بچوں ، دوشیزاؤں/لڑکیوں ، حاملہ خواتین  اور دودھ پلانے والی خواتین کے   تغذیہ نے  سدھار کرنا ہے۔اس پروگرام کو  وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  8 مارچ 2018 کو بین الاقوامی  یوم خواتین کے موقع پر  جھنجھنو  ، راجستھان سے لانچ کیا تھا۔

پوشن (پرائم منسٹر اووآرچنگ اسکیم فار ہولسٹک نیوٹریشن) مہم کا مقصد تغذیہ کی کمی کے  مسئلے کی جانب ملک کی  توجہ   مبذول کرنا  اور اسے مشن کے طور پر نبٹانا ہے۔ پوشن ابھیان کے مقاصد پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ، تغذیہ سامان، سپلائی، رسائی اور نتائج کو  بہتر بنانے کے لئے  ایک  مربوط تغذیہ حمایتی پروگرام کے طور پر  بجٹ 2022 مین مشن پوشن 2.0 کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس میں صحت، بہبود اور بیماریوں و تغذیہ کی کمی کے تئیں  مدافعت  کو فروغ دینے والے  عملوں کے فروغ پر  زور دیا گیا ہے۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-8890

 



(Release ID: 1754244) Visitor Counter : 229


Read this release in: English , Hindi , Punjabi