کامرس اور صنعت کی وزارتہ

مرکز نے خصوصی زرعی مصنوعات کے لئے ’ٹرانسپورٹ اور مارکیٹنگ اسٹنٹ(ٹی ایم اے)‘اسکیم میں ترمیم کی


ڈیری پروڈکٹس، جو پہلے کی اسکیم کے تحت شامل نہیں تھے ،اب امداد(اسسٹنٹ) کے اہل ہوں گے

امداد کی شرحیں بڑھادی گئی  ہیں  ، سمندر کے ذریعہ ایکسپورٹ کئے جانے پر  50 صد اور ہوائی جہاز کے ذریعہ ایکسپورٹ کئے جانے پر 100 فی صد کا اضافہ کیا گیا ہے

Posted On: 10 SEP 2021 4:00PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 10ستمبر 2021/مرکز نے خصوصی زرعی مصنوعات کے لئے ’’ٹرانسپورٹ اسسٹنٹ(ٹی ایم اے) اسکیم میں ترمیم کی ہے۔

کامرس کے محکمہ  نے فروری 2019 میں مال برداری کے   کرائے کے  بین الاقوامی  کمپوننٹ کے لئے تعاون فراہم کرنے کے لئے زرعی مصنوعات کے   ہندستانی  ایکسپورٹرس کے سامنے آنے والی  بلند  ترین مال بھاڑہ لاگت کے نقصانات کو کم کرنے کے لئے ’’ٹرانسپورٹ اینڈ مارکیٹنگ اسسٹنٹ (ٹی ایم اے)‘‘ اسکیم نافذ کی تھی۔ ابتدا میں  یہ اسکیم یکم مارچ 2019 سے 31 مارچ 2020 کی مدت کے لئے نافذ کی گئی تھی اور بعد میں  اس میں توسیع کرکے 31 مارچ 2021 کے لئےموثر کردیا گیا ہے۔

اب محکمہ نے برآمد کے لئے خصوصی مصنوعات کے لئے  ترمیم شدہ ٹرانسپورٹ اور مارکیٹنگ تعاون (ٹی ایم اے)اسکیم کو یکم اپریل 2021 کو یا بعد میں 31 مارچ 2022 تک کےلئے نافذ العمل  کرنے کا  اعلان  کردیا ہے۔موجودہ اسکیم برآمد کے لئے 31 مارچ 2021 تک موٖثر طریقے  سے جاری  رہے گی۔

ترمیم شدہ اسکیم میں  مندرجہ ذیل اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں:

  • ڈیری مصنوعات، جو پہلے کی اسکیم کے تحت شامل نہیں تھے، ترمیم شدہ اسکیم کے تحت  اب  تعاون کے  اہل ہوں گے۔
  • تعاون کی شرحیں بڑھادی گئی ہیں، سمندر کے ذریعہ برآمد کئے جانے پر 50 فی صداور ہوائی جہاز کے ذریعہ  برآمد کئے جانے پر سو فی صد کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
  • اسسٹنٹ یا تعاون کی شرحیں (ہندستانی روپے میں)

فی ٹی ای یو (علاقائی )رقم (عام)سی ای ٹی یو رقم   (ریفر) ہوائی جہازکے ذریعہ

(رقم فی کلو گرام)

موجودہ ترمیم شدہ موجودہ ترمیم شدہ موجودہ ترمیم شدہ

مغربی افریقی 11200 16800 19600 29400 0.841.68

مشرقی افریقہ 11200 16800 21000 315000.841.68

یوروپ 9800 14200 21000 31500 1.122.24

خلیج 8400 12600 14000 21000 0.701.40

شمال امریکہ 21000 31500 28700 43050 2.805.60

اسیان 5600 8400 12600 18900 0.701.40

رو س اور سی آئی ایس 12600 18900 22400 33600 0.701.40

درو دراز مشرقی 8400 12600 12250 18375 0.841.68

اوسیانا، 16800 25200 24500 36750 2.805.60

چین 0012600189000.84 1.68

جنوبی امریکہ 23800 35700 31500 47250 3.507.00

ڈائریکٹوریٹ   جنرل آف  فورن  ٹریڈ (ڈی جی ایف ٹی) جلد ہی ترمیم شدہ ایکٹ کے تعاون کا لئے کے لئے  عمل  کے بارےمیں نوٹی فکیشن  دے گا۔

ترمیم شدہ اسکیم کے تحت  اضافہ شدہ تعان سے زراعت سے متعلق  مصنوعات کے  ہندستانی برآمد کنندگان کو بڑھے ہوئے ریٹ اور لاجسٹکٹ لاگ کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

 

 

 

 

 

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-8889

 



(Release ID: 1754188) Visitor Counter : 228


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Punjabi