ریلوے کی وزارت
ریلوے نے خواہش مند پارٹیوں کو کوچنگ اسٹاک لیز پر دے کر عوام میں ریل سیاحت کو توسیع دینے کے لئے تھیم پر مبنی ثقافتی ، مذہبی اور دیگر سیاحتی سرکٹ ریل گاڑی چلانے کا منصوبہ بنایا
پالیسی وضع کرنے اور ضابطے اور شرائط کے لئے ریلوے کی وزارت کے ذریعہ ای ڈی سطح کی کمیٹی تشکیل
Posted On:
11 SEP 2021 1:26PM by PIB Delhi
نئی دہلی:11؍ستمبر2021:
ریلوے نے خواہش مند پارٹیوں کو کوچنگ اسٹاک لیز پر دے کر عوام میں ریل سیاحت کو توسیع دینے کے لئے تھیم پر مبنی ثقافتی ، مذہبی اور دیگر سیاحی سرکٹ ریل گاڑی کی شکل میں چلانے کے لئے ریل پر مبنی سیاحت کی توسیع کا منصوبہ بنایا ہے ۔ اس کا مقصد سیاحت کے شعبے کی صلاحیت کا استعمال کرنا اور مارکٹنگ، مہمان نوازی ، خدمات کو مربوط کرنے ، صارفین بیس کے ساتھ رابطہ، سیاحتی سرکٹس کا فروغ /شناخت میں مہارت وغیرہ جیسی سیاحتی سرگرمیوں میں سیاحتی سیکٹر کے پیشہ وروں کی بنیادی قوت کا فائدہ اٹھانا ہے۔
مجوزہ ماڈل کی وسیع خصوصیات:
- دلچسپی رکھنے والی پارٹیوں کی خواہش کے مطابق کنفیگریشن کوچوں کو لیز پر دینا۔ بیئر شیلس بھی لیز پر لئے جاسکتے ہیں۔ کوچوں کی یکمشت خرید بھی کی جاسکتی ہے۔
- کوچوں میں معمولی تبدیلی کی اجازت ہے۔
- لیزنگ کم از کم پانچ سال کے لئے کی جاسکتی ہے اور یہ کوچوں کی کوڈل لائف تک بڑھائی جاسکتی ہے ۔
- لیزنگ کے مقصد کے لئے کم از کم ٹرین کمپوزیشن پالیسی رہنما اصولوں کے مطابق ہوں گے ۔
- دلچسپی رکھنے والی پارٹی بزنس ماڈل (روٹ، سفر کے پروگرام ، ٹیرف وغیرہ) کے فروغ/فیصلہ کریں گی۔
- اہلیت کےمعیار کی بنیاد پر خواہش مند پارٹیوں کے لئے آسان رجسٹریشن کا عمل ہوگا۔
- بھارتی ریل ہالج چارجز ، معمولی اسٹیبلنگ چارجز اور لیز چارجز لگائے گی۔ (یک مشت خرید کے لئے کوئی لیز چارج نہیں)۔
دیگر خصوصیات :
- وقت کی پابندی کو ترجیح ۔
- کوچ کی تجدیدکاری اور سفر کے پروگراموں کے لئے وقت پر منظوری۔
- رکھ رکھاؤ اور چلانے کے لئے کوئی ہالج نہیں ۔
- ریل گاڑی کے اندر تیسری پارٹی کے اشتہارات کی اجازت، ریل گاڑی کی برانڈنگ کی اجازت ۔
پالیسی وضع کرنے اور ضابطے اور شرائط کے لئے ریلوے کی وزارت کے ذریعہ ایکزکٹیو ڈائرکٹر کی سطح کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
************
ش ح۔ف ا ۔ م ص
(U: 8884)
(Release ID: 1754117)
Visitor Counter : 221