بھارت کا مسابقتی کمیشن

بھارت کے مسابقتی کمیشن سی سی آئی نے گیل (انڈیا) لمٹیڈ (حصولیابی کرنے والا ادارہ ) کے ذریعہ او این جی سی تریپورہ پاور کمپنی لمٹیڈ (ہدف ) کی حصولیابی کے عمل کو منظوری دے دی ہے

Posted On: 09 SEP 2021 7:39PM by PIB Delhi

نئی دہلی 10 ستمبر2021: بھارت کے مسابقتی کمیشن  (سی سی آئی ) نے مسابقتی قانون مجریہ 2002 کی دفعہ 31(1) کے تحت گیل (انڈیا ) لمٹیڈ (حصولیابی کرنے والا ادارہ ) کے ذریعہ اواین جی سی تریپورہ  پاور کمپنی لمٹیڈ  (ہدف) کی حصولیابی  کے عمل کو منظوری دے دی ہے۔

مجوزہ اقدام ،حصولیابی کرنے والے ادارے کے ذریعہ آئی ایل اینڈ ایف ایس گروپ  اداروں  سے  ہدف  کے مساوی  سرمایہ حصص سے متعلق پونجی  کے 26فیصد حصولیابی سے متعلق ہے ۔

حصولیابی کرنے والا ادارہ (ایکوائرر)

حصولیابی کرنے والے ادارے کو پٹرولیم اورقدرتی  گیس  کی وزارت (ایم او پی این جی  )کے تحت  مرکزی سرکار ی ملکیت  کے کاروباری  ادارے (پی ایس یو) کی حیثیت  سے اگست 1984 میں قانونی  حیثیت  دی  گئی تھی۔ ایکوائرر ،حصص بازار میں درج شدہ  ایک کمپنی ہے  ، ج وقدرتی گیس کی پوری ویلیو  چین کے کاروبار ، ترسیل  ، ایل پی جی کی تیاری اور ترسیل ، ایل این جی کو ازسرنو  گیس کی شکل میں تیار کرنے ، پیٹروکیمکلس  ،سٹی گیس  اور راجستھان ، گجرات ، کرناٹک اور تمل ناڈو  میں قابل تجدید توانائی کے بعض  چھوٹے  پروجیکٹوں  پر کام کررہی ہے۔

ہدف (ٹارگیٹ )

ٹارگیٹ ، تیل اور قدرتی گیس کارپوریشن ،آئی ایل اینڈ ایف ایس گروپ  اور حکومت   تریپورہ (جی او ٹی ) کے درمیان ایک خصوصی مقصدوالا ادارہ ہے،جسے 18ستمبر 2008 کو حصہ داروں کے ساتھ ایک سمجھوتے  کے بعدقائم کیا گیا تھا۔اس  کا مقصد تریپورہ میں پالا تانا کے مقام پر 726.6 میگاواٹ کا مشترکہ سائیکل گیس ٹربائن (سی سی جی ٹی ) حرارتی بجلی گھر قائم کرنا ہے۔ٹارگیٹ ایک سرکاری ملکیت کی کمپنی ہے ، جسے بھارت کے قوانین کے تحت قانونی شکل  دی گئی ہے۔ یہ کمپنی ، شمال مشرقی بھارت کے خطے میں  بجلی سپلائی کرنے والے مذکورہ بجلی گھر کے ذریعہ ،  بجلی کی تیاری اور اس کی سپلائی کا کام کرتی ہے۔ٹارگیٹ کے پاس نارتھ ایسٹ  ٹرانسمیشن کمپنی لمٹیڈ میں  26فیصد کی حصہ داری ہے اور یہ بجلی کی ترسیل کا کام کرتی ہے۔

 

 

*************

ش ح۔ع م ۔رم

U-8857



(Release ID: 1753841) Visitor Counter : 121


Read this release in: English , Hindi , Telugu