بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

بھارت کے مسابقتی کمیشن سی سی آئی نے سیویکس ٹکنالوجیزپرائیویٹ لمٹیڈ کے ذریعہ انفلوٹکنالوجیز پرائیویٹ لمٹیڈ کی حصولیابی کئے جانے کے عمل کی منظوری دے دی ہے

Posted On: 09 SEP 2021 7:41PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 10 ستمبر2021: بھارت کے مسابقتی کمیشن (سی سی آئی ) نے سیویکس ٹکنالوجیز پرائیویٹ لمٹیڈ کے ذریعہ انفلو ٹکنالوجیز پرائیویٹ لمٹیڈ کی حصولیابی کئے جانے کی منظور ی دے دی ہے۔

اس مجوزہ اقدام کے تحت سیویکس ٹکنالوجیز پرائیویٹ لمٹیڈ (سیویکس )کے ذریعہ انفلوٹکنالوجیز پرائیویٹ لمٹیڈ (انفلو) کے مساوی سرمایہ حصص سے متعلق  پونجی کی  100فیصد حصولیابی  کی بات کہی گئی ہے۔

سیویکس کمپنی، بھارت میں اطلاعات ومواصلات سے متعلق ٹکنالوجیز(آئی سی ٹی ) کی مصنوعات کی تقسیم کاری کا کام کرتی ہے اور اس کے کاروبار کا زیادہ تر حصہ صارفین اور دیگر مرکب عناصر  کے کاروبار کے مطالبات سے  متعلق ہے ۔یہ کمپنی آلات کے حقیقی مینوفیکچررس (او ای ایمس) اصل برانڈ مینوفیکچررس اور بڑے پیمانے پر آلات  کو دوبارہ فروخت کرنے والوں  ،اشیا کی قدروقیمت  میں  اضافہ کرکے دوبارہ فروخت  کرنے والوں  ،سسٹم کو مربوط کرنے والوں ، خردہ کارباریوں   ، ای – کامرس  نیٹ ورکرس وغیرہ  کےدرمیان ایک ثالث  کے طور پر کام کرتی ہے۔

انفلو ،اطلاعات ومواصلات سے متعلق ٹکنالوجیز آئی سی ٹی  کی مصنوعات  کی تقسیم کار کمپنی ہے ، جو زیادہ تر انٹرپرائز سیگمنٹ  کے لئے کام کرتی ہے۔یہ کمپنی ٹکنالوجی وینڈرس اوسی ایمس  اور بڑے پیمانے خدمات فراہم کرنے والے کاروباری ادارے  ، ازسرنو فروخت کرنے والو ں ، اشیا کی قدروقیمت میں اضافہ کرکے دوبارہ فروخت کرنے والوں  اور سسٹم کو  مربوط کرنے والوں کے درمیان ایک ثالث کمپنی  کے طورپر کام کرتی ہے ۔

*************

ش ح۔ع م ۔رم

2021)-10-09)

U-8853


(Release ID: 1753825)
Read this release in: English , Hindi