مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
خوانچہ فروشوں کو ڈیجیٹل نظام کا حصہ بنانے اور ان کی تربیت کرنے کے لئے ‘میں بھی ڈیجیٹل 3.0’ خصوصی مہم کا آغاز
24.6لاکھ خوانچہ فروشوں میں 2444کروڑروپے کے قرضہ جات کی رقم تقسیم کی گئی
ڈیجیٹل نظام میں شامل کئے گئے 22.41لاکھ خوانچہ فروشوں میں سے 7.24لاکھ ڈیجیٹل طورپر فعال ہوچکے ہیں
Posted On:
09 SEP 2021 8:53PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 09؍ ستمبر :ہاؤسنگ اورشہری امورکی وزارت (ایم اوایچ یو اے ) نے الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی ) کے ساتھ مل کر ‘میں بھی ڈیجیٹل 3.0’ نام کی تجرباتی مہم کاآغاز کیا۔ یہ مہم ریڑھی پٹری والوں کو ڈیجیٹل نظام کا حصہ بنانے اوران کی تربیت کرنے کے حوالے سے ایک خصوصی مہم ہے ، جو آج پورے ملک کے 223شہروں میں وزیراعظم کی سواندھی اسکیم کے تحت چلائی جارہی ہے ۔ اس تجرباتی مہم کا آغاز ہاؤسنگ اورشہری امورکی وزارت (ایم اوایچ یو اے) کے سکریٹری جناب درگاشنکر مشرا اور الیکٹرانکس اوراطلاعاتی تکنالوجی (ایم ای آئی ٹی وائی ) کی وزارت کے سکریٹری جناب اجے پرکاش ساہنی نے مشترکہ طورپر کیا۔یہ آغاز ایک ورچوئل تقریب میں کیاگیا۔ یہ مہم وزیراعظم جناب نریندرمودی کے ویژن ‘‘سب کا ساتھ سب کا وکاس ’’ سے پوری طرح مطابقت رکھتی ہے ۔
اس مہم میں یوپی آئی آئی ڈیز ، کیو آرکوڈ جاری کرنے اور ڈیجیٹل تربیت فراہم کرنے کی غرض سے بھارت پے ، ایم سوائپ ، فون پے ، پے ٹی ایم اور ایس ویئر حصہ لے رہے ہیں ۔ ڈیجیٹل ادائیگی کے متعلق معلومات فراہم کرنے والی فرمیں ان ریڑھی پٹری والوں کی ڈیجیٹل لین دین کو اختیارکرنے اور طورطریقوں میں تبدیلی لانے کے سلسلے میں مددکریں گی ۔
ڈیجیٹل لین دین کو فروغ دینے کی غرض سے قرض دینے والے اداروں (ایل آئی ایس ) کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ پائیدارکیوآرکوڈ پیش کریں اور استفادہ کرنے والوں کو تربیت دیں تاکہ وہ رقم جاری کئے جانے کے ایک ہفتہ کے اندراندر ڈیجیٹل طریقے سے ادائیگی سے متعلق لین دین اور رسید وصول کرسکیں ۔
اس سلسلے میں اب تک 45.5لاکھ درخواستیں وصول کی جاچکی ہیں ۔ ان میں سے 27.2لاکھ کے لئے قرضہ جات کو منظوری دی جاچکی ہے اور24.6لاکھ افراد کے درمیان قرضہ جات کی رقم تقسیم بھی کی جاچکی ہے ۔ ان لوگوں میں تقسیم کی گئی رقم مجموعی طورپر 2444کروڑروپے ہے۔70448سے زیادہ ریڑھی پٹری والوں نے اپنے قرضے کی پہلی قسط اداکردی ہے ۔ ڈیجیٹل نظام میں شامل کئے گئے 22.41لاکھ خوانچہ فروشوں میں سے 7.24لاکھ افراد ڈیجیٹل طورطریقوں پر کام کررہے ہیں اورانھوں نے ڈیجیٹل طورپرتقریبا 5.92کروڑلین دین درج کرائے ہیں ۔
وزیراعظم کی ریڑھی پٹری والوں سے متعلق آتم نربھرندھی (پی ایم سواندھی ) یکم جون ، 2020کو مرکزی شعبے کی ایک اسکیم کے طورپر شروع کی گئی تھی ۔ اس اسکیم کے تحت 10ہزارروپے تک کا قرض فراہم کیاجاتاہے جس میں مستقل ادائیگی پر سود پر 7فیصد کے حساب سبسیڈی دی جاتی ہے ۔خوانچہ فروشوں کو قرض حاصل کرنے کے لئے کوئی چیز رہن رکھوانے کی ضرورت نہیں ہوتی ۔ اس منصوبے کے تحت قرض دینے والے اداروں کو دی گئی رقم کی وسعت کی بنیاد پر ضمانت کا بھی التزام کیاجاتاہے ۔ اس منصوبے کا ہدف وہ 50لاکھ ریڑھی پٹری والے ہیں جو 24مارچ ، 2020 کو یا اس سے پہلے سے ریڑھی پٹری کا کام کررہے ہیں ۔ ریڑھی پٹری والوں کے لئے قرض کی قسطوں کی بروقت ادائیگی کی صورت میں دوسرے اورتیسرے مرحلے کے طورپر 20000اور 50000 روپے تک کاقرض حاصل کرنے کا موقع دستیاب رہتاہے ۔ اس اسکیم کے تحت ڈیجیٹل کاروبارکی ہمت افزائی کی غرض سے ریڑھی پٹری والوں کو 100روپے ماہانہ کے حساب سے 1200روپے مزید ڈیجیٹل لین دین کے سلسلے میں فراہم کئے جائیں گے ۔ ایک مربوط آئی ٹی پلیٹ فارم اس سلسلے میں تیارکیاگیاہے جس کا مقصد کیش لیس لون پروسیسنگ سے متعلق بھرپور اقدامات کئے جاتے ہیں ۔ اس منصوبے کے نظم ونسق کے سلسلے میں ایس آئی ڈی بی آئی کو عمل درآمدکرنے والے ادارے کی حیثیت سے مقررکیاگیا۔
****************
ش ح۔س ب ۔ع آ
U. NO. 8849
(Release ID: 1753798)
Visitor Counter : 213