مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

وارانسی اسمارٹ سٹی لمیٹیڈ اور این آئی یو اے نے سوگمیہ کاشی (شمولیاتی وارانسی) کے وژن کے واسطے سہولت فراہم کرانے کے لئے اور اسے عملی جامہ پہنانے کے لئے شہر کے متعلقین کی ایک مشاورت کا انعقاد کیا

Posted On: 09 SEP 2021 2:16PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  9 ستمبر 2021،    نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اربن افیئرس (این آئی یو اے) نے وارانسی اسمارٹ سٹی لمیٹیڈ (وی ایس سی ایل) کی شراکت داری میں ، نئی دہلی میں  سوگمیہ کاشی (شمولیاتی وارانسی) کے وژن  کے واسطے  ایک تعاون اور شرکت والا روڈ میپ تیار کرنے کے لئے وارانسی میں شہر کے متعلقین  کی ایک مشاورت کا انعقاد کیا۔

مشاورت کا مقصد  شہر کے متعلقین  کو یکجا کرنا اور  انہیں  وارانسی میں معذوری کی شمولیت کے سلسلے میں نافذ کئے جارہے  بلڈنگ ایکسز ایبل سیف انکلوسیو انڈین سٹیز پروگرام اور شہر سے متعلق جاری سرگرمیوں  سے واقف کرانا تھا۔ گلوبل  ڈس ایبیلٹی  انووویشن ہب (جی ڈی آئی ہب)  کی قیادت میں ہونے والے  برطانوی امداد والی کیس اسٹڈی ریسرچ  کےبارے میں بھی بات چیت کی گئی۔ اس مشاورت کا انعقاد وارانسی اسمارٹ سٹی   لمیٹیڈ (وی ایس سی ایل)،  نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اربن افیئرس (این آئی یو اے) اور اس کے پارٹنر  گلوبل  ڈس ایبیلٹی  انووویشن ہب (جی ڈی آئی ہب) لندن  کی مشترکہ کوششوں سے کیا گیا۔

 

اس مشاورت میں  وارانسی نگر نگم ، ڈیولپمنٹ اتھارٹی،  ٹاؤن اینڈ کنٹری پلاننگ ڈپارٹمنٹ ،  معذور افراد کے لئے تفویض اختیارات کے محکمے، سیاحت کے محکمے ، سڑک تحفظ اور ٹریفک کے محکمے ، اسمارٹ سٹی ایس پی وی  سمیت  شہر میں  مختلف سرکاری ایجنسیوں، پرائیویٹ تنظیموں، تعلیمی اداروں، معذور افراد کی تنظیموں کے  کلیدی افسروں اور  شہریوں نے  معذور افراد  کے لئے شمولیاتی اور قابل رسائی  وارانسی  کی کایا پلٹ کے لئے  اجتماعی بات چیت میں شرکت کی۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اربن افیئرس کے ڈائرکٹر  جناب ہتیش ویدیہ نے  ’سب سے پرانے زندہ شہر  ‘کی منفرد شناخت اور  ’شمولیاتی اختراع کے منصوبے‘ کی اس کی خواہش  کے بارے  میں بتایا۔ انہوں نے  شہر کے لئے  قابل رسائی اور شمولیاتی ہونے کی اہمیت  اور گھاٹوں ، وراثت والے مقامات مندروں اور دیگر ،مقامات  کو عالمی سطح کا  روحانی اور ثقافتی مقام بنانے کے لئے ان میں نئی جان ڈالنے کی  کوشش پر زور دیا۔

وارانسی اسمارٹ سٹی  لمیٹیڈ کے چیف جنرل منیجر ڈاکٹر  ڈی واسو دیون نے  شہر کی خصوصیات کے لئے موزوں اور   خصوصی طور پر  تیار کئے گئے  سولیوشنز اور اختراعات کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر  برطانوی حکومت کی منسٹر  کونسلر محترمہ کیٹی بج بھی موجود تھیں۔ انہوں نے  وارانسی کو اپنے شہریوں اور آنے والوں کے لئے  مزید قابل رسائی بنانے کی کوشش کرنے کے لئے وارانسی اسمارٹی سٹی لمیٹیڈ کی قیادت کو  مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے  رابطے میں رہنے، ایک دوسرے سے سیکھنے اور  شمولیت کے موضوع کو  سرخیوں میں رکھتے ہوئے  معذور افراد کی تنظیموں سے  سیکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

وارانسی اسمارٹ سٹی لمیٹیڈ  کے سی ای او ر وارانسی نگر نگم کے میونسپل کمشنر جناب پرنے کمار سنگھ نے کہا کہ  شمولیت کا تصور  کثیر جہتی ہے اور اس کے  دائرئ میں  معذوری، صنفی اور  آبادیاتی تنوع   کے افراد  آتے ہیں جن کو  وارانسی شہر کی ترقی کے  مستقبل کے ایکشن پلان میں شامل کیا جانا چاہیے۔

سول سوسائٹی کے ارکان نے  کاشی کو مزید شمولیاتی بنانے کی کوششوں کی ستائش کی۔ انہوں نے  ناموزوں  رکاوٹوں،  رجحانات اور نظریات کو  ہٹانے پر زور دیا۔ اس مشاورت میں معذور افراد نے بھی شرکت کی۔قومی دھارے میں  معذوری کی شمولیت  پر  مذاکرات جاری رہنے پر وہ خوش تھے کیونکہ  گھاٹوں،  عوامی عمارتوں اور  ٹرانسپورٹ کو  معذور افراد کے لئے مزید قابل رسائی بنانے کی ضرورت  کا اظہار کیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-8824

                          



(Release ID: 1753726) Visitor Counter : 150


Read this release in: English , Hindi , Bengali