جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ کی ڈنمارک کے آب و ہوا ، توانائی اور افادیات کے وزیر مسٹر ڈین جارجینسن سے ملاقات
دونوں وزیروں کے ذریعہ آف شور ونڈ سے متعلق سینٹر آف ایکسیلینس کا افتتاح
قابل تجدید توانائی بالخصوص آف شور ونڈ اور گرین ہائیڈروجن میں مزید سرگرم عمل ہونے پر اتفاق
Posted On:
09 SEP 2021 4:59PM by PIB Delhi
بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے آج یہاں ڈنمارک کے آب و ہوا ، توانائی اور افادیات کے وزیر جناب ڈین جارجینسن سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ہندوستان کی طرف سے نئی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر مملکت بھگونت کھوبا، سکریٹری ایم این آر ای جناب اندو شیکھر چترویدی اور بجلی اور این آر ای کی وزارتوں کے دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔ ڈنمارک کے وزیر کے ساتھ حکام کا ایک وفد بھی تھا۔
جناب آر کے سنگھ نے ڈنمارک پر واضح کیا کہ توانائی کو صاف ستھرا بنانا ہندستان کی پالیسی کا ایک اہم حصہ ہے۔ انہوں نے خاص طور پر کہا کہ معزز وزیر اعظم نے اپنییوم آزادی کی تقریر میں 2030 تک 450 گیگاواٹ کی قابل تجدید توانائی حاصل کرنے کا نشانہ مقرر کیا ہے۔ وزیر نے یہ بھی کہا کہ ہمارا پورا قابل تجدید توانائی پورٹ فولیو پہلے سے ہی 146 گیگاواٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی 20 میں ہندستان واحد ملک ہے جس کے اقدامات درجہ حرارت میں عالمی اضافے کے حوالے سے آب و ہوا سے متعلق پیرس معاہدے کے مطابق ہیں۔ صاف ستھری توانائی کے امکانات پر بحث کرتے ہوئےجناب سنگھ نے کہا کہ ہندستان لداخ اور انڈمان نیکوبار اور لکشدیپ جیسے جزائر کوتوانائی بشمول نقل و حرکت میں صاف ستھرا بنانے پر غور کر رہا ہے۔
دونوں وزراء نے صاف ستھری توانائی پر مبنی حکمت میں ساجھیداری کے حصے کے طور پر 'سینٹر آف ایکسی لینس آن آف شور ونڈ' کا مشترکہ طور پرآغاز کیا۔ یہ سنٹر شروع میں چار ورکنگ گروپوں پر مرکوز ہوگا: الف) مقامی منصوبہ بندی؛ ب) مالی فریم ورک کے شرائط و ضوابط؛ ج) سپلائی چین کا بنیادی ڈھانچہ اور د) معیارات اور جانچ۔ ابتدائی مراحل میں سینٹر آف ایکسی لینس (سی او ای) آف شور ونڈ سیکٹر پر توجہ دے گا۔ درمیانی تا طویل مدت میں خیالیہ ہے کہ یہ سنٹراپنے اندر وسعت پیدا کرے گا تاکہ اس میں بین اقوامی حکومتوں اور عاملوں کا ایک وسیع گروہ شامل ہو، آف شور ونڈ سے متعلق تجربات اور بہترین عملی صلاحیتیکجا ہو اور اس طرح یہ سنٹر نئی اور قابل تجدید توانائی کے وسیع تر روابط کے لئے بین اقوامی مرکز بنے۔
دونوں فریقوں نے آف شور ونڈ انرجی پر توجہ کے ساتھ قابل تجدید توانائی میں اپنے تعاون کو مزید بڑھانے سے اتفاق کیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان پہلے سے ہی "قابل تجدید توانائی کے شعبے میں اسٹریٹجک سیکٹر تعاون" پر ایک معاہدہ ہے جس میں آف شور ونڈ انرجی پر توجہ دی گئی ہے۔ ڈنمارک کے وزیر نے جناب آر کے سنگھ کو آف شور ونڈ انرجی کے رُخ پر ڈنمارک کے کام کا بر سر موقع جائزہ لینے کیلئے ڈنمارک آنے کی دعوت دی۔
*******
ش ح،ع س، ج
U.No. : 8828
(Release ID: 1753637)
Visitor Counter : 197