وزارت دفاع
ڈی آر ڈی او نے راجستھان کے شہر جیسلمیر میں رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ کی موجودگی میں بھارتی فضائیہ کو فضائی دفاعی میزائل نظام (ایم آر ایس اے ایم) سپرد کیا
ایم آر ایس اے ایم فضائی دفاعی نظام میں ایک بساط بدل دینے والا نظام ثابت ہوگا : رکشا منتری
انہوں نے اسے ‘آتم نربھر بھارت’ کی جانب کامیابی کا ایک بڑا قدم قرار دیا
Posted On:
09 SEP 2021 5:53PM by PIB Delhi
اہم باتیں :
- ایم آر ایس اے ایم جنگجو طیارے ، یو اے وی ، گائیڈیڈ اور ان گائیڈیڈ ہتھیار اور کروز میزائل جیسے فضائی خطروں کے خلاف فضائی دفاع فراہم کرتا ہے
- یہ نظام 70 کلومیٹر کی دوری تک ایک وقت میں کئی نشانوں پر وار کر سکتا ہے
- ملک ہی میں تیار کیا گیا راکٹ موٹر اور کنٹرول نظام ، اعلیٰ درجے کی مشق کا نشانہ حاصل کرسکتا ہے
- جدید ترین میزائل نظام
بھارت کی دفاعی صلاحیتوں میں ایک اور قدم کے طور پر پہلا اوسط دوری کا زمین سے فضا میں مار کرنے والا فائرنگ یونٹ (ایف یو ) 9 ستمبر ، 2021 کو راجستھان کے شہر جیسلمیر میں بھارتی فضائیہ کے اسٹیشن پر رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ کی موجودگی میں بھارتی فضائیہ کے سپرد کیا گیا۔ ایم آر ایس اے ایم ایک فضائی دفاعی نظام ہے جسے دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم ڈی آر ڈی او اور اسرائیل کی فضائی صنعت آئی اے آئی نے مل کر تیار کیا ہے۔ اس کی تیاری میں ایم ایس ایم ای سمیت پرائیویٹ اور سرکاری شعبے شامل ہے ۔
دفاع سے متعلق تحقیق و ترقی کے محکمے کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئر مین ڈاکٹر جی ستھیش ریڈی نے بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا نے جناب راج ناتھ سنگھ کی موجودگی میں سپرد کیا ۔ تقریب کے دوران ڈی آر ڈی او اور آئی اے آئی کے افسران نے ایم آر ایس اے ایم کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے اپنے خطاب میں ڈی آر ڈی او اور آئی اے آئی ، مختلف معائنہ ایجنسیوں، سرکاری اور پرائیویٹ صنعت کے شراکت داروں کی مشترکہ کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے اسے دنیا کے کچھ جدید ترین میزائل نظاموں میں سے ایک قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فضائیہ کو ایم آر ایس اے ایم نظام سپرد کر کے ہم نے آتم نربھر بھارت کی جانب ایک بڑا قدم اٹھایا ہے، جس کا خاکہ ہمارے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پیش کیا تھا۔ یہ نظام فضائیہ دفاعی نظام میں ایک بساط بدل دینے والا نظام ثابت ہوگا۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے میک ان انڈیا ، میک فار ورلڈ کے مقصد سے ملک ہی میں کی جانے والی تحقیق ، ڈیزائننگ اور ترقی کے ذریعے ٹکنالوجی کی بنیاد کو فروغ دینے کے حکومت کے عزم کو دوہرایا۔ انہوں نے خاص طور پر کہا کہ ٹکنالوجی کے شراکت داروں اور دوست ملکوں کے درمیان قریبی تعاون سے ایم آر ایس اے ایم کے اس وژن اور ترقی کی جانب تیز رفتار پیش رفت ہوئی ہے جو اس طرح کی اشتراک پر مبنی کوششوں کی ایک عظیم مثال ہے۔
اس موقعے پر رکشا منتری نے سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو یاد کیا اور انہیں ایک ایسی دور اندیش شخصیت قرار دیا جس نے دفاعی شعبے میں خاص طور پر میزائل تیار کرنے کے پروگرام میں خود کفالت کا راستہ ہموار کیا۔
ایم آر ایس اے ایم نظام لڑاکو تیارے ، یو اے وی ، ہیلی کاپٹر ، گائیڈیڈ ، ان گائیڈیڈ میزائلوں ، آواز کی رفتار سے کم سفر کرنے والے ، اور آواز کی رفتار سے تیز سفر کرنے والے کروز میزائلوں سمیت لمبی دوری کے ہتھیاروں کے خلاف ایک اہم نظام ہے۔ اس میزائل میں ملک ہی میں تیار کیا گیا راکٹ موٹر نصب کیا گیا ہے تاکہ آخری مرحلے میں پہنچنے کے دوران یہ اپنے اعلیٰ ترین نشانوں پر پہنچ سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U –8833
(Release ID: 1753632)
Visitor Counter : 316