نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر نے گنیش چترتھی سے قبل کی شام لوگوں کو  مبارکباد دی

Posted On: 09 SEP 2021 5:31PM by PIB Delhi

نائب صدر جناب ایم وینکیا نائیڈو نے ایک پیغام میں گنیش چترتھی کی قبل شام لوگوں کو نیک خواہشات پیش کی ہیں۔

ان کے پیغام کا پورا متن یوں ہے:

’’میں ’گنیش چترتھی‘ کے مقدس موقع پر ملک کے شہریوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

گنیش چترتھی بھگوان گنیش، جن کی پوجا عقلمندی، خوشحالی اور خوش قسمتی کی علامت کے طور پر کی جاتی ہے، کی پیدائش کی علامت ہے۔ بھارت میں ہمارے راستے میں آنے والی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے بھگوان گنیش کے نام کی اپیل کرنا ایک عام روایت ہے۔

ہر سال لوگ بھگوان گنیش کی عالیشان مورتیوں کو اپنے گھروں میں لاتے ہیں اور انتہائی عقیدت کے جذبے اور تقدس کے ساتھ ان کی پوجا کرتے ہیں۔ 10 دنوں تک چلنے والے اس تہوار کے دوران عقیدت، بڑی عوامی محفلیں، شوبھا یاترائیں دیکھنے کو ملتی ہیں اور اس تہوار کا خاتمہ 10ویں دن مورتیوں کو غرقاب کرنے کے ساتھ ہوتا ہے۔ گنیش چترتھی پیدائش، زندگی اور موت کے چکر کی بھی علامت ہے۔ یہ عقیدہ ہے کہ وسرجن (غرقاب) بھگوان گنیش کے کیلاش واپس لوٹنے کی علامت ہے۔

حالانکہ، یہ تہوار عموماً انتہائی روایتی جوش کے ساتھ ملک بھر میں منایا جاتا ہے، لیکن ملک گیر وبائی مرض کے سبب اسے اس سال محتاط رہ کر کووڈ کے مناسب طرز عمل کی سختی سے پیروی کرنے کے ساتھ چھوٹی سطح پر منائے جانے کی ضرورت ہے۔ میں دعا کرتا ہوں کہ یہ تہوار ملک میں امن، رواداری اور خوشحالی لائے۔‘‘

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:8832

 


(Release ID: 1753619) Visitor Counter : 162


Read this release in: Punjabi , English , Hindi , Tamil