شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم کی مشرق نوازپالیسی کے لئے اضافی ائیر کنکٹوٹی ایک اہم کامیابی کا عوامل ہے: جی کشن ریڈی


شمال مشرق میں فاسٹ ٹریکنگ شہری ہوابازی پروجکٹس  کے تئیں پُر عز م ہیں : جیوترادتیہ ایم سندھیا

شہری ہوابازی کے وزیر نے انڈیا @ 75 کے لئے اگست 2022تک ایٹا نگر میں  گرین فیلڈ  ہولنگی ہوائی اڈے کی فاسٹ ٹریکنگ کا یقین دلایا

Posted On: 08 SEP 2021 7:03PM by PIB Delhi

اہم جھلکیاں:

  • ثقافت ،سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر نے شہری ہواباز ی کے مرکز ی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیاسے ملاقات کی ۔
  • دونوں نے اروناچل پردیش  کے  ایٹا نگر میں  ہولنگی پر گرین فیلڈ ہوائی اڈے کے کام کو تیز کرنے اور پاکیونگ  ہوائی اڈے سکم  کی  ہرموسم کی  آپریبلٹی  سمیت   مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
  • دونوںوزراء نے کرشی اڑان اسکیم اور سمندری پلین خدمات  کا بھی جائزہ لیا۔

ثفافت ،سیاحت اور  شمال مشرقی خطے کے مرکزی وزیر نے راجیو گاندھی بھون ، شہری ہوابازی کے دفتر میں  شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیاسےملاقات کی ۔ اس بات چیت کے حصے کے طور پر مرکز ی وزرا نے وزیر اعظم کی ایکٹ ایسٹ پالیسی یعنی مشرق نواز پالیسی کو پورا کرنے کے لئے شمال مشرقی خطے  میں ائیر کنکٹوٹی کی  پیش رفت کو مشترکہ طور پر آگے لے جانے کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔شہری ہوابازی کی وزارت کے سکریٹری جناب پردیپ سنگھ کھرولہ   شمال مشرقی خطے کی ترقی  کی وزارت کے  سکریٹری  ( ایڈیشنل  چارج ) جناب سنجے کمارسنگھ ،سیاحت کے سکریٹری جناب اروند سنگھ ،سیاحت کے ڈائریکٹر جنرل اور آئی ٹی ڈی سی  کے چیئر مین  کمالا وردھن راؤا ور شہری ہوابازی کے علاوہ شمال مشرقی خطے کی ترقی کی  وزارت کے  سینئر افسران  بھی موجود تھے۔

دونوں نے اروناچل پردیش کے ایٹا نگر میں  ہولنگی   پر گرین فیلڈ ہوائی اڈے  کے کام میں تیزی لانے اور  پاکیونگ ہوائی اڈے  (سکم ) کاآپریشن  سبھی موسم میں کرنے کے کام کو تیز کرنے  سمیت  مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔دونوںوزرا نے کرشی اڑان اسکیم اور  سمندری  پلین خدمات  کا بھی جائزہ لیا ۔شہری ہوابازی کے وزیر نے ی شہری ہوابازی کے وزیر نے انڈیا @ 75 کے لئے اگست 2022تک ایٹا نگر میں  گرین فیلڈ  ہولنگی ہوائی اڈے کی فاسٹ ٹریکنگ کومکمل کرنے  کا یقین دلایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شمال مشرقی خطے میں شہری  ہوابازی کے پروجیکٹوں کی تکمیل اور فاسٹ ٹریکنگ خطے کے اندر کنکٹوٹی کو بہتر بنائے گی اور سیاحت کی وزارت کو  تقویت فراہم کرے گی۔

سیاحت ،ثقافت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے کہا کہ  شمال مشرقی خطے کی ترقی   اور 8 ریاستوں کو  فروغ دینے  کے لئے  وزیر اعظم  جناب نریندر مودی کی ان تھک کوششیں   اس وقت سے جاری ہیں ، جب سے حکومت اقتدار میں آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم شمال مشرق کے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کام کریں گے اور خطے میں سیاحت کو بھی فروغ دیں  گے ۔شہری ہوابازی کے مرکز ی وزیر نے ایک ایڈوائزری  کمیٹی تشکیل دینے کا مشورہ دیا جس میں  شہری ہوابازی  ، ریلوے اور سڑک ٹرانسپورٹ ،شاہراہوں ، ماحولیات اور جنگلات کی وزارتوں کی نمائندگی ہو اور یہ ایڈوائزری کمیٹی  سیاحت ،ثقافت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے  وزیر کے ماتحت ہو، تاکہ سیاحت کے فروغ  کے لئے تال میل برقراررکھا جاسکے اور مجموعی  طور پر بنیادی ڈھانچے سے متعلق تمام سرگرمیوں کو فروغ دیا جاسکے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001G5YK.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002B0PM.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003SM6L.jpg

شہری ہوابازی کے وزیر نے اس اعتمادکا اظہار کیا کہ اروناچل پردیش ،سکم اور آسام کی حکومت کی سرکاروں کے ساتھ زمین کے حصول  کے زیر التوا معاملات کو جلد حل کرلیا جائے گا۔انہوں نے ان معاملات کے جلد حل کے شمال مشرقی خطے  کی ترقی کی  وزارت کے وزیر کی مزید مداخلت  کی اپیل کی  ۔انہوں  نے کہا کہ یہ معاملات 8شمال مشرقی ریاستوں کے ساتھ پہلے ہی اٹھائے جاچکے ہیں اور شمال مشرقی ریاستوں کے وزرائے  اعلیٰ  کےساتھ مشترکہ میٹنگ کے ذریعہ بعد میں    پیش کئے جاسکتے ہیں ۔ انہوں  نے یہ بھی مشورہ دیا کہ  کم مسافروں کے ساتھ  چھوٹے شہر  طے شدہ طیاروں کے بجائے ہیلی کاپٹر چلا سکتے ہیں۔ کیونکہ ہیلی کاپٹروں کی آپریشنل لاگت مقابلتاََ کم ہے۔

دونوںوزرا نے شہری ہوابای  کی وزارت  کی کرشی  اڑان اسکیم کے ذریعہ  زراعت  ،خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعتوں  کی دیگر وزارتوں کے  تال میل سے  زرعی باغبانی مصنوعات کو بڑھاواد ینے کے لئے قریبی تال میل کے ساتھ کام کرنے کے عزم  کا اظہار کیا۔شمال مشرقی  خطے کی ترقی کے وزیر نے  یقین دلایا کہ  وزیراعظم کے وژن کے مطابق کاروبار ،سیاحت اورروزی روٹی کے مواقع  کو فروغ دینے کی خاطر ہوائی کنکٹوٹی کو بہتر بنانے کی غرض سے مختلف  پروجیکٹوں کوبروقت  نافذ کرنے کو یقینی بنانے کے لئے ان کی وزارت اور  اس سے  جُڑے دفاتر پورا تعاون کریں  گے۔

*************

ش ح۔ح ا ۔رم

U-8807


(Release ID: 1753448) Visitor Counter : 158


Read this release in: English , Hindi