وزارت دفاع

سی اے ایس نے چنڈی گڑھ کا دورہ کیا

Posted On: 07 SEP 2021 7:30PM by PIB Delhi

ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا ،پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، وی ایم، اے ڈی سی ، چیف آف دی ایئر سٹاف نے 6 ستمبر2021 کو ایئر فورس چنڈی گڑھ کا دورہ کیا۔ ان کا دورہ ایئر فورس سٹیشن چنڈی گڑھ کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر ہوا۔ ان کی آمد پر ان کا استقبال ایئر سی ایم ڈی  ای تیج بیر سنگھ، اے وی ایس ایم، وی ایم ، اے او سی ، ایئر فورس اسٹیشن چنڈی گڑھ نے کیا۔

سی اے ایس نے سٹیشن میں جاری صلاحیتوں کو بڑھانے اور انفراسٹرکچر اپ گریڈیشن  سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے عام طور پر بھاری لفٹ اور ہوا کی دیکھ بھال کے کاموں کو پورا کرنے اور مشرقی لداخ کی ہنگامی صورتحال کے دوران تیزی سے ہوائی نقل و حرکت کرنے میں اسٹیشن کے اہلکاروں کے کردار کو سراہا۔

سی اے ایس نے اپنے اساتذہ اور اپنے پرانے اسکول(جہاں انہوں نے تعلیم حاصل کی تھی)میں مامور اساتذہ اور دیگر اسٹاف کویوم اساتذہ کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے یوم اساتذہ کے موقع پر اپنے اساتذہ کویاد کیا اور ان کے کردار کی ستائش کی جس کے لیے انہوں نے  ان کا(اساتذہ اور اپنے اسکول کے دیگر اسٹاف) شکریہ ادا کرنے کے لیے کیندریا ودیالیہ (کے وی) ، سیکٹر 47 ، چنڈی گڑھ کا دورہ بھی کیا۔ انہوں  نے اس اہم کردار کو تسلیم کیا جو ان کے موقر اساتذہ نے ان کے لیے  ابتدائی سالوں کے دوران ادا کیا تھا اور اسکول اور کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن کو اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔ اس سے قبل دن میں ، انہوں نے ورچوئل طریقے سے  ملک بھر کے 130 ایئر فورس اسکولوں کے پرنسپلز سے خطاب کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo(1)(2)V9A1.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo(2)(1)O0B8.jpeg

*******************

ش ح - س ک

U. No. 8776



(Release ID: 1753098) Visitor Counter : 155


Read this release in: English , Hindi , Punjabi