ریلوے کی وزارت

انڈین ریلوے کا 261 گنپتی اسپیشل ٹرینیں چلانے کا منصوبہ



سنٹرل ریلوے 201 گنپتی  اسپیشل ٹرینیں چلائے گا، ویسٹر ریلوے 42 گنپتی اسپیشل ٹرینیں چلائے گا، کونکن ریل کارپوریشن لمیٹیڈ (کے آر سی ایل) 18 گنپتی اسپیشل ٹریں  چلائی گی

ان اسپیشل ٹرینوں نے اپنی خدمات کا آغاز کردیا ہے اور  یہ 20 ستمبر 2021 سے چلائی جائیں گی


یہ خصوصی کرائے والی پوری طرح ریزرو ٹرینیں ہیں

Posted On: 07 SEP 2021 5:11PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  7 ستمبر 2021،    گنپتی تہوار کے دوران  اور تہوار کے سیزن میں زیادہ بھیڑ بھاڑکو کم کرنے کے لئے انڈین ریلوے خصوصی کرائے پر مختلف مقامات کے لئے 261 گنپتی اسپیشل ٹرینی چلائے گا۔

سنٹرل ریلوے 201 گنپتی  اسپیشل ٹرینیں چلائے گا، ویسٹر ریلوے 42 گنپتی اسپیشل ٹرینیں چلائے گا، کے آر سی ایل 18 گنپتی اسپیشل ٹریں  چلائی گی۔ ان اسپیشل ٹرینوں نے  اگست کے آخری ہفتے میں اپنی خدمات کا آغاز کردیا ہے اور  یہ 20 ستمبر 2021 سے چلائی جائیں گی۔بھیڑ بھاڑ کو کم کرنے کے لئے ممبئی سے چلنے والی مختلف ٹرینوں میں سلیپر  کلاس کوچ کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اوقات اور  ٹھہرنے کے مقامات سے متعلق مفصل  معلومات کے لئے مسافر برائے کرم www.enquiry.indianrail.gov.inدیکھیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ  ان خصوصی ٹرینوں میں سوار ہونے کی اجازت صرف انہیں مسافروں کو دی جائے گی جن کے پاس کنفرم  ٹکٹ ہوں گے۔ مسافروں سے درخواست ہے کہ وہ  ریل گاڑیوں میں سوار ہونے، سفر کرنے  اور منزل مقصود پر کووڈ۔ 19 سے متعلق تمام شرائط، ایس او پیز  پر عمل کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

 

U-8756

                          



(Release ID: 1752973) Visitor Counter : 190