وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

ماہی پروری اور مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر پرشوتم روپالا نے خصوصی مویشیوں کے سیکٹر کے پیکج کو اجاگر کرنے کے لئے مویشی پروری اورمویشیو ں کے ریاستوں کے وزراء کے ساتھ قومی سطح کی مشورہ میٹنگ کی صدارت کی


ماہی پروری ،مویشی پروری اورڈیری کے مرکزی وزیر نے نیشنل لائیو اسٹاک مشن کے لئے پورٹل کا آغازکیا

مرکزاورریاستوں کے درمیان صحت مندصلاح ومشورہ تعاون کو بڑھائے گا اور اسکیم کے مقاصدکےسودمندحصول کے لئے امداد باہمی وفاقیت کو مستحکم کرے گا: پرشوتم روپالا

Posted On: 06 SEP 2021 7:37PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 07 ستمبر2021: مویشی پروری ، ماہی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے   ورچوئل موڈ کے ذریعہ آج تمام  ریاستوں   کے مویشی  پروری  / مویشیوں  کے  وزراء کے ساتھ ایک قومی سطح کی میٹنگ  کی صدارت کی ۔ پانچ سال بھی زیادہ عرصے کے بعد  ریاستوں کے  وزراء کے ساتھ  قومی سطح کی یہ صلاح ومشورہ میٹنگ منعقدہوئی ۔ مرکزی وزیر نے تمام ریاستوں کے وزرا کے لئے خصوصی  مویشیوں  کے سیکٹر کے  پیکج کو اجاگر کیا ، جس  کا حال ہی میں  اگلے  پانچ سال کے لئے بھارت  سرکار کی جانب سے اہتمام کیا گیا تھا۔

میٹنگ میں  ماہی پروری ،  مویشی پروری اور ڈیری کے وزیر مملکت  ڈاکٹر سنجیوکمار بالیان اور  ماہی پروری اور مویشی  پروری کے علاوہ  ڈیری کے وزیر مملکت  ڈاکٹر  ایل مروگن اور دیگر شخصیات  بھی موجود تھی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001EUQK.jpg

ماہی پروری ، مویشی پروری اور ڈیری کے  مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے  اس سلسلے میں  بھارت سرکار کی اسکیموں کے تحت  لائی  گئی مختلف تبدیلیوں کے بارے میں سبھی ریاستوں  کے  مویشی پروری اور مویشیوں  کے وزراء  کو  جانکاری دی ۔  انہوں   نے محکمے کی  نظرثانی شدہ اور  دیگر اسکیموں  کے نفاذ میں ریاستوں  کے رول اور ان کے مضمرات سے بھی آگاہ کیا۔  انہوں  نے کہا کہ  ریاستیں  / مرکز کے زیر انتظام علاقے ان اسکیموں کے نفاذ کے لئے کلیدی شراکتدار ہیں۔  انہوں  نے کہا کہ  مرکز اور ریاستوں کے درمیان صحت مند بات چیت تعاون میں اضافہ کرے گی اور اسکیم کے مقاصد کے سودمندحصول کے  لئے  کوآپریٹو  وفاقیت کو مستحکم کرے گی۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ  کابینہ کے حالیہ فیصلوں کے مطابق     قومی مویشیوں کے مشن اور راشٹریہ گوکل مشن اسکیمیں  اب  بریڈر فارم صنعت کار وں  اور چارہ کمپنیوں کا   ایک  جزو ہیں۔  نیشنل  لائیو اسٹاک مشن   دیہی صنعت کاری  پیدا کرنے میں مدد دے گا اور بے روزگار نوجوانوں  کے لئے  بہتر روزی روٹی کے مواقع  بھی  پیدا کرے گا۔ 

ماہی پروری  ، مویشی پروری اور ڈیری کے وزیر مملکت  ڈاکٹر سنجیوکمار بالیان نے مویشیوں  کی صحت اور  بیماری کے کنٹرول  پرزوردیا ۔  انہوں نے مویشیوں  کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کی ضرورت  پر بھی زوردیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002GFTR.jpg

 ماہی پروری  ، مویشی پروری اور ڈیری کے وزیر مملکت  ایل مروگن  نے کہا کہ  وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زبردست قیادت کے تحت   ہمارے ملک میں مویشیوں کا شعبہ   15-2014 سے 20-2019 تک  8.15فیصد کے کمپاؤنڈ سالانہ   نموکی شرح سے ترقی کررہا ہے۔ یہ کمپاؤنڈ سالانہ شرح نمو   معیشت کے دیگر گئی شعبوں سے زیادہ ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس سیکٹر میں زبردست صلاحیت کے امکانات  موجود ہیں۔ 

ریاستو ں کے وزراء کو یہ مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ملک میں موبائل مویشیو ں کے  کلینک کے قیام  کے لئے فوائد حاصل کریں  تاکہ   مویشی  پروری سے جُڑے  دس کروڑ کسانوں  کے گھروں  پر مویشی کی صحت کی خدمات  فراہم کی جاسکیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003FE94.jpg

میٹنگ کے دوران  مرکزی وزیر نے  نیشنل لائیو اسٹاک مشن کے لئے پورٹل کا بھی آغاز کیا جو  مویشی پروری اور ڈیری کے محکمے کے اشتراک سے چھوٹی صنعتوں  کی ترقی کے بینک آف انڈیا کی جانب سے تیار کیا گیا ہے تاکہ اسکیم کے نفاذ میں شفافیت اور اثر  کو  بڑھا یا جاسکے ۔ آن لائن پورٹل  اسکیم کے تحت  ریاستی نافذ کرنے والی ایجنسی  ایس آئی اے   ، لینڈرس اور وزارت کے درمیان  تیزی سے کام کو فروغ دے سکے گا۔

مرکزی وزیر نے  بنیادی مویشی پروری اعدادوشمار – 2020  پر ایک رپورٹ  بھی جاری کی ۔ اس رپورٹ میں  دودھ، انڈے ، گوشت اور اون  جیسی  مویشیوں سے حاصل ہونے والی مصنوعات سے متعلق ڈاٹا شامل ہے۔ میٹنگ کےدوران   مویشیوں  کو پالنے والے کسانوں کی کامیاب داستانو  ں کو بھی تمام ریاستوں کے مویشی پروری اور مو یشیوں کے وزراء کو  پیش کیا گیا۔

*************

ش ح۔ح ا ۔رم

U-8739



(Release ID: 1752797) Visitor Counter : 321


Read this release in: English , Hindi , Tamil