جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
بھارتی قابل تجدید توانائی کی ترقی کی ایجنسی لمٹیڈ (آئی آر ای ڈی اے) گرین انرجی پروجیکٹس میں تمل ناڈو جنریشن اینڈ ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمٹیڈ ( ٹی اے این جی ای ڈی سی او ) کی مددکرے گا- مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے
Posted On:
06 SEP 2021 7:39PM by PIB Delhi
نئی دہلی 07 ستمبر2021: قابل تجدید توانائی کی ترقی کی بھارتی ایجنسی لمٹیڈ ( آئی آر ای ڈی اے ) نے آج قابل تجدید توانائی پروجیکٹوں کی ترقی میں اپنی تکنیکی مہارت فراہم کرنے اور فنڈ اکٹھا کرنے کے لئے تمل ناڈو جنریشن اینڈ ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمٹیڈ (ٹی اے این جی ای ڈی سی او )کے ساتھ ایک اقرار نامے پر دستخط کئے ہیں۔
مفاہمت نامے پر دستخط تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ جناب ایم کے اسٹالن اور دیگر شخصیات کی موجودگی میں آئی آئی ای ڈی اے کے چیئر مین اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب پردیپ کمار داس اور ٹی اے این جی ای ڈی سی او کے سی این ڈی جناب راجیش لکھونی نے کئے ۔
مفاہمت نامے کے تحت آئی آر ای ڈی اے قابل تجدید توانائی پروجیکٹ کی ترقی ، نیلامی کے عمل کے بندوبست اور نفاذ میں تعاون کے لئے ٹی اے این جی ای ڈی سی او کو اپنی تکنیکی مہارت فراہم کرے گا۔ آئی آر ای ڈی اے قرض اکٹھا کرنے میں بھی ٹی اے این جی ای ڈی سی او کی مدد بھی کرے گا۔آئی آر ای ڈ ی اے امکانی سرمایہ کاروں کے درمیان دلچسپی بڑھنے کے لئے پری مارکیٹ سروے اور روڈ شو بھی اہتمام کرے گا۔
ٹی اے این جی ای ڈی سی او موثر قابل تجدیدانٹی گریشن کے لئے 3000 میگاواٹ کے پمپ اسٹوریج ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ مناسب بیٹری اسوریج اور دو ہزار میگاواٹ کے گیس پر مبنی پاور پلانٹ کے ساتھ 20 ہزار میگاواٹ کےشمسی پاور پروجیکٹ کا منصوبہ بنارہا ہے ۔ مذکورہ پروجیکٹوں کے لئے درکار قرض تقریباََ 132500 کروڑروپے ہے۔ آئی آر ای ڈی اے قابل تجدید توانائی سیکٹر کے سب سے بڑے لینڈر کی حیثیت سے آر ای پروجیکٹوں کے لئے مالی ضرورتوں کو پورا کرنے میں ایک اہم رول اداکرنے کے تئیں عہد بند ہے۔
*************
ش ح۔ح ا ۔رم
U-8736
(Release ID: 1752761)
Visitor Counter : 211