کوئلے کی وزارت

اختراعی انداز کے ریموٹ سے چلائے  جانے والے  طیارے کے نظام (آر پی اے ایس )  کو کول انڈیا لمیٹڈ کے ایم سی ایل میں افتتاح کیا گیا


اس قدم سے انٹر نیٹ کے ذریعے بر وقت ویڈیو تیار کیا جا سکے گا

Posted On: 02 SEP 2021 5:47PM by PIB Delhi

نئی دہلی،02 ستمبر ،2021   /  کوئلے کی وزارت کے تحت  کول انڈیا لمیٹڈ سی آئی ایل نے پہلی مرتبہ ایک اختراعی انداز کے ریموٹ کے ذریعے چلائے جانے والے طیارے کے نظام کا کل افتتاح کیا گیا ۔ یہ افتتاح مہاندی کول فیلڈز لمیٹڈ (ایم سی ایل ) میں کیا گیا۔

یہ نظام ایم سی ایل کے اختراعی سیل اور ای اینڈ ٹی محکمے نے تیار کیا ہے، ریموٹ کے ذریعے مانیٹرنگ کرنے سے متعلق اس پورٹل کو وی ہنگم کا نام دی گیا ہے جو ڈرون روبوٹک اور خود کار نظام تیار کرنے والے ممبئی میں قائم اسٹارٹ اپ نے تیار کیا ہے۔

اس جدید ترین پہل سے کمپنی بروقت ویڈیو تیار کر سکے گی۔  یہ ویڈیو انٹر نیٹ کے ذریعے تیار کیے جا سکیں گے اور کانوں میں دیگر متعلقہ صلاحیتوں کے لیے راستہ ہموار ہو سکے گا۔

کول انڈیا لمیٹڈ کے چیئرمین نے پہلے رابطہ پروجیکٹ لاج کُرا ایس آئی ایل او کا بھی سنگ بنیاد رکھا جس پر 285.05 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ جس سے مہاندی کول فیلڈ لمیٹڈ میں 15 ملین ٹن سالانہ کوئلہ بھیجنے کی صلاحیت بڑھ جائے گی۔

ایم سی ایل پہلی کوئلہ کمپنی ہے جس نے 1999 میں ماحول کے لیے سازگار سطح زمین پر کانکنی کے ٹکنالوجی کا استعمال کیا تھا۔

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح  ۔ اس۔ ت ح ۔                                            

U –8720



(Release ID: 1752710) Visitor Counter : 141


Read this release in: English , Hindi , Odia