وزارت خزانہ
سورین گولڈ بانڈ اسکیم 22-2021(سیریز وی )۔ اجراء قیمت
Posted On:
06 AUG 2021 6:52PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 06؍اگست : بھارت سرکارکے نوٹی فیکشن نمبر 4(5)-وی (ڈبلیو اینڈ ایم ) /2021مورخہ 12مئی ، 2021 کے سلسلے میں سورین گولڈ بانڈ22-2021(سیریز وی)کو نمٹانے کی تاریخ 17اگست ، 2021کے ساتھ 9اگست سے 13اگست 2021کے لئے کھولاجائے گا ۔اس خرید مدت کے دوران بانڈ کی اجراء قیمت 4790روپے (چارہزارسات نوے روپے ) فی گرام ہوگی ۔ جیسا کہ ریزروبینک آف انڈیا 6اگست ، 2021 کو اپنی پریس ریلیز میں بھی شائع کیاہے ۔
بھارت سرکارنے ریزروبینک آف انڈیا کے مشورے سے ان سرمایہ کاروں کو اجراء قیمت پر50روپے (پچاس روپے صرف ) فی گرام چھوٹ دینے کا فیصلہ کیاہے جو آن لائن درخواست کریں گے اور ڈیجیٹل موڈ کے ذریعہ سے ادائیگی کریں گے ۔ اس طرح کے سرمایہ کاروں کے لئے گولڈ بانڈ کی اجراء قیمت 4740روپے (چارہزارسات سوچالیس روپے ) فی گرام ہوگی ۔
****************
ش ح۔ ح ا ۔ع آ
U NO. 8676
(Release ID: 1752468)
Visitor Counter : 136