وزارت دفاع
ہندستانی بحریہ کی کوہ پیما ٹیم کو آئی این ایس ترشول سےجھنڈی دکھاکر روانہ کیا گیا
Posted On:
03 SEP 2021 11:30PM by PIB Delhi
ماؤنٹ ترشول (اونچائی 7120میٹر، اتراکھنڈ) کے لیے ایک کوہ پیما مہم کو وائس ایڈمرل آر۔ ہری کمار، فلیگ آفیسرکمانڈنگ انچیف ، مغربی بحری کمان نےتین ستمبر 2021 کو ہندستانی بحریہ کے جہاز آئی این ایس ترشول سے جھنڑی دکھاکر روانہ کیا۔ ایڈمرل نے ٹیم لیڈر کو ایک روائتی آئس ایکس سونیا اور ٹیم کو ماؤنٹ ترشول ۔ ایک چوٹی کو سرکرنے کے لیے کامیابی کی خواہش ظاہر کی۔
1971کی جنگ میں کامیابی کے پچاس سال مکمل ہونے کی ‘‘سورنم وجے ورش تقریبات کے حصے کے طور پر اس پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے، مہم کا موضوع ہے۔ ترشول یدھ پوٹ سے ترشول پر بت تک ۔ مہم کی قیادت کمانڈر وشنو پرساد کر رہے ہیں اور اس میں ہندستانی بحریہ کی مختلف یونٹوں سے دیگر 19 ارکان شامل ہیں۔ یہ ٹیم پندرہ اگست 2021 کو ممبئی میں اکھٹا ہوئی اور جسمانی چستی پھرتی کی مشقیں کیں۔
ٹیم دہلی کے لیے روانہ ہوگی اور وہاں سے ستول (چمولی، اتراکھنڈ)۔ اس کے بعد ٹیم چودہ ستمبر 2021 کو مطلوبہ تیاریوں کے بعد بیس کیمپ کے لیے روانہ ہوگی۔
<><><><><>
ش ح،ع س، ج
U.No. : 8672
(Release ID: 1752438)
Visitor Counter : 144