کامرس اور صنعت کی وزارتہ

برکس ممالک کے تجارتی وزراء کے اجلاس میں ای-کامرس کے تحت پیشہ ورانہ خدمات، جینیاتی وسائل اور صارفین کے تحفظ سے جڑے تعاون کے نئے شعبوں کو مضبوطی ملی


فوڈ سیکورٹی مقاصد کے لیے ”پبلک اسٹاک ہولڈنگ“ پروگراموں کے مستقل، مناسب اور منصفانہ حل کی ضرورت - برکس اجلاس میں جناب پیوش گوئل

ویکسین، علاج اور تشخیص کے لیے ٹرپس چھوٹ سے متعلق تجویز پر جلد فیصلے کی ضرورت - جناب گوئل

برکس ممالک نے پیشہ ورانہ خدمات کی تجارت میں تعاون کے فریم ورک کی حمایت کی

برکس کے تمام ممبران کے درمیان پہلی بار جینیاتی وسائل کے تحفظ کی سمت میں ایک ساتھ مل کر کام کرنے کی اتفاق رائے بنی

برکس ممالک کے وزرائے تجارت کا 11واں اجلاس (ورچوئل) کل (3ستمبر 2021) دیر شام منعقد کیا گیا

برکس ممالک کے وزرائے تجارت نے 2021 میں ہندوستان کی طرف سے برکس کی صدارت کے دوران متعدد مسائل پر تعاون اور ایکشن پلان کی توثیق کی

Posted On: 04 SEP 2021 4:57PM by PIB Delhi

برکس وزرائے تجارت کا 11واں اجلاس 3 ستمبر 2021 کو ہندوستان کی صدارت میں ورچوئل فارمیٹ میں منعقد ہوا۔ تجارت و صنعت، امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹیکسٹائل کے وزیر جناب پیوش گوئل نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں برکس ممالک (برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ) کے تجارتی و اقتصادی وزرا نے شرکت کی۔

مرکزی وزیر جناب گوئل نے اپنے افتتاحی کلمات میں اپنے ہم منصبوں کو اس سال ہونے والے اجلاس میں خوش آمدید کہا جب کہ ہندوستان آزادی کے 75ویں سال کا جشن – ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ منا رہا ہے۔

کووڈ-19 کے اثرات کا حوالہ دیتے ہوئے، انھوں نے ویکسینیشن میں طے کیے گئے سنگ میلوں کے ساتھ ساتھ اس کے اثرات پر قابو پانے کے لیے کی جانے والی اہم مالی امداد سمیت، ہندوستان کی طرف سے اٹھائے گئے مختلف فوری معاون اقدامات کا ذکر کیا۔ انھوں نے برکس ممالک پر زور دیا کہ وہ کثیر جہاتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کریں، ڈبلیو ٹی او اس کی اصل بنیاد ہے، اور ترقی پذیر ممالک اور کم سے کم ترقی یافتہ ممالک کی ترقیاتی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ ڈبلیو ٹی او وزارتی کانفرنس (ایم سی 12) میں متوازن اور جامع نتائج کی ضرورت ہے۔ انھوں نے خصوصی اور امتیازی سلوک کے اصولوں اور ”مشترکہ مگر مختلف ذمہ داری“ پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ فوڈ سیکورٹی مقاصد کے لیے پبلک اسٹاک ہولڈنگ پروگراموں کے مستقل، مناسب اور منصفانہ حل کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

جناب گوئل نے بتایا کہ کووڈ-19 عالمی وبا اور اس سے وابستہ سفری پابندیوں کی وجہ سے متعدد چیلنجوں اور رکاوٹوں کے باوجود، ہندوستان برکس ممالک کے درمیان کام اور تعاون کے نئے شعبوں کے لیے اتفاق رائے پیدا کرنے میں کامیاب رہا۔ برکس ممالک کے درمیان پہلی بار صارفین کے تحفظ، ای کامرس، جینیاتی وسائل اور پیشہ ورانہ خدمات میں تعاون کی سمت میں ایک ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق رائے ہوا ہے۔

برکس ممالک نے پیشہ ورانہ خدمات میں تجارت میں تعاون کے فریم ورک کی توثیق کی جس کا مقصد گھریلو صلاحیت اور عالمی مسابقت کو بڑھانا، پیشہ ور افراد کی درون برکس نقل و حرکت میں شرکت کو فروغ دینا اور پیشہ ورانہ خدمات میں درون برکس تجارت کو بڑھانا ہے۔ یہ یقینی طور پر باہمی دلچسپی کے شعبوں یا ذیلی شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے ایک پیش رفت ہے۔

برکس حکمت عملی 2025 کی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے ہندوستان تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں برکس ممالک کے لیے مشترکہ عمل درآمد کا روڈ میپ کامیابی کے ساتھ تیار کر سکتا ہے۔

ہندوستان کی طرف سے برکس چیئر شپ کے لیے منتخب کیا گیا موضوع ہے برکس@15: درون برکس تعاون برائے تسلسل، استحکام اور اتفاق رائے۔ اس سال کے دوران، ہندوستان نے برکس تجارتی میلے کے دوسرے ایڈیشن (ورچوئل موڈ میں) سمیت کامیابی سے متعدد سرگرمیاں انجام دی ہیں، جس میں برکس ممالک میں ہندوستان کی طرف سے ایک منفرد تقریب کا انعقاد شامل ہے جس میں برکس ممالک کی 600 سے زائد کمپنیوں نے اپنی مصنوعات اور خدمات کی نمائش کی۔ ایم ایس ایم ای گول میز کا انعقاد برکس ممالک کے درمیان بہترین طرز عمل کو سیکھنے کے ذریعے ایم ایس ایم ای سیکٹر کے مقاصد کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا تھا۔ برکس ممالک میں کاروباری تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے ہندوستان نے برکس بزنس کونسل اور برکس ویمنز بزنس الائنس کے ذریعے کئی B2B تقریبات کا اہتمام کیا ہے۔

رکس وزرا نے ان اقدامات کے ذریعے برکس تعاون میں اہم شراکت کرنے پر ہندوستان کی تعریف کی۔ وزرا نے 11ویں برکس تجارتی وزرا کے مشترکہ اعلامیہ اور ہندوستان کی طرف سے تجویز کردہ پانچ دیگر دستاویزات کو اپنایا۔ معزز برکس وزرا نے ہماری اشیا اور سروسز کو عالمی سطح پر مسابقتی بنانے اور عالمی ویلیو چین میں مزید ضم کرنے کے مشترکہ ہدف کے حصول میں درون برکس تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت کو تسلیم کیا۔

میٹنگ کا اختتام پر جناب پیوش گوئل نے برکس ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں ان کی حمایت کے لیے برکس ممالک کا شکریہ ادا کیا اور وزرائے تجارت کے آئندہ G-20 اور MC-12 اجلاسوں میں دوبارہ ملاقات کی امید ظاہر کی۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 8698



(Release ID: 1752221) Visitor Counter : 222


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil