بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایس جے وی این کو ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ۔ کارپوریٹ ایوارڈ  برائے 2021 سے سرفراز کیا گیا

Posted On: 03 SEP 2021 5:14PM by PIB Delhi

ایس جے وی این کو بجلی کے شعبے میں بہترین فروغ والی کارکردگی کے زمرے میں باوقار ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ-کارپوریٹ ایوارڈ 2021 سے سرفراز کیا گیا۔ یہ ایوارڈ 2021 کی ہندستان کی چوٹی کی 500 کمپنیاں عنوان کے تحت ایک غیر روایتی کانفرنس میں پیش کیا گیا۔ اس تقریب میں مہمانِ ذی وقار تھے وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل (ای اے سی- پی ایم) کے سربراہ  ڈاکٹر ویویک دیو رائے اور مہمانِ خصوصی تھے حکومتَ ہند کی وزارت خزانہ کے اقتصادی مشیر اعلیٰ ڈاکٹر کرشن مورتی سبرامنیم۔ اس تقریب میں ہندستانی کارپوریٹ اداروں میں پیش پیش رہنے والوں کی کارکردگیاں دکھائی گئیں۔

 

ایس جے وی این نے آج تھرمل پاور، ہوا اور شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے اور بجلی کی ترسیل کی مہم بھی شروع کر دی۔

 

پائپ لائن میں تقریبا 10000 میگاواٹ کے 31 منصوبوں کے مضبوط  پورٹ فولیو کے ساتھ ایس جے وی این نے اپنے لئے 2023 تک 5000 میگاواٹ کی 2030 تک 12000 میگاواٹ اور 2040 تک 25000 میگاواٹ نصب شدہ صلاحیت حاصل کرنے کا ایک جرات مندانہ نشانہ  مقرر کیا ہے۔

 

اس تقریب مین جا کا موضوع  ’’ ای ایس جی ریڈی کارپوریٹ انڈیا کی بنیادیں رکھنا ‘‘ تھا، کئی نامور ہستیوں کے کلیدی خطبات پیش کئے۔ تقریب میں کارپوریٹ ایوارڈ برائے 2021 بھی دئیے گئے۔ اس تقریب میں ہندستان کی چوٹی کی 500 کمپنیاں 2021 کی اشاعت کا ڈیجیٹل افتتاح بھی کیا گیا۔

 

دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے  ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ ہندستان کی ٹاپ 500 کمپنیوں کی فہرست مرتب کر رہی ہےجو کارپوریٹ انڈیا کے رہنماؤں کی نمائندگی کرتی ہیں  اور ہندستانی معیشت کی محرک قوت ہیں۔گزرنے والے برسوں کے ساتھ اس اشاعت نے سب سے زیادہ قابل اعتماد اور جامع مجموعے کا مقام حاصل کیا ہے اور ہندستان کے سب سے بڑے کارپوریٹ اداروں کی انتہائی نوعیت کی قطعی درجہ بندی میں اپنی ساکھ پیدا کی ہے۔

 

<><><><><>

 

 

 

ش ح،ع س، ج

8619U.No. :


(Release ID: 1751845) Visitor Counter : 146


Read this release in: English , Hindi , Punjabi