کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ماحولیات ڈویژن، سی آئی ایل، وزارت کوئلہ نے آزادی کا امرت مہوتسو تقریبات کے حصے کے طور پر ”ماحولیات اور پائیداری“ سے متعلق بہترین طرز عمل اور تازہ ترین رجحانات پر سیمینار کا انعقاد کیا

Posted On: 02 SEP 2021 5:59PM by PIB Delhi

ہندوستان کی آزادی کا 75 سالہ جشن منانے کے موقع پر، کوئلہ کی وزارت کے تحت کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) کے محکمہ ماحولیات نے ”آزادی کا امرت مہوتسو“ کے ایک حصے کے طور پر ورچوئل طور پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔

سمپوزیم کا عنوان ”ای سی ایل کی کاربن علیحدگی اور واٹر فٹ پرنٹ کا مطالعہ“ تھا جس کا مقصد عالمی سطح پر مروجہ ”ماحولیات اور پائیداری“ سے متعلق بہترین طرز عمل اور تازہ ترین رجحانات کے بارے میں معلومات کو اپ ڈیٹ کرنا تھا۔ سیمینار کے ریسورس پرسن ڈاکٹر ڈی ڈی مزومدار، پی ایچ ڈی (ماحولیاتی سائنس) پرنسپل سائنسدان اور سربراہ، این ای ای آر آئی کولکاتہ تھے۔

سیمینار کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، جس میں ریسورس پرسن نے مائن ایریا میں شجر کاری کی وجہ سے کاربن کی علیحدگی کی صلاحیت کا تخمینہ لگانے کے طریقہ کار کا اشتراک کیا۔ سی آئی ایل کی کانوں میں زیادہ سے زیادہ کاربن علیحدگی کے لیے کانوں کو بہتر بنانے کے بہترین طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیمینار میں واٹر فٹ پرنٹ کے تصور اور واٹر آڈٹ اور اس کے درمیان فرق کے بارے میں بھی وضاحت کی گئی۔

سی آئی ایل، سی ایم پی ڈی آئی اور این ای سی کے تمام ذیلی اداروں کے 80 سے زائد عہدیداروں نے 75 ویب لنک پوائنٹس کے ذریعے اس ویبینار میں حصہ لیا۔

سیمینار کے دوران حاصل کیے گئے کچھ اسکرین شاٹس ذیل میں دیے گئے ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RSME.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ODL7.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003Y6BY.jpg

 

**********

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 8586


(Release ID: 1751607) Visitor Counter : 254


Read this release in: English , Hindi