شہری ہوابازی کی وزارت

ریاستوں میں شہری ہوا بازی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا


جناب جیوتی رادتیہ ایم سندھیا نے تریپورہ اور اتراکھنڈ کے وزرائے اعلی کو خط لکھا

Posted On: 01 SEP 2021 9:37PM by PIB Delhi

نئی دہلی، یکم ؍ستمبر2021:

شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جناب جیوتی رادتیہ ایم سندھیا نے تریپورہ اور اتراکھنڈ کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھ کر متعلقہ ریاستوں میں ہوا بازی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے امور میں تیزی لانے میں ان کی ذاتی مداخلت کی درخواست کی ہے۔ اے اے آئی نے ملک میں ہوائی اڈوں کی ترقی اور توسیع کا کام شروع کیا ہے۔ ملک میں مسافروں کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے اگلے 4-5 برسوں میں 20 ہزار کروڑروپیے خرچ کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

تریپورہ کے وزیر اعلی جناب بپلب کمار دیب کو لکھتے ہوئے، جناب سندھیا نے مندرجہ ذیل امور کے حل پر زور دیا جو ریاست میں ہوا بازی کے شعبے سے متعلق مختلف منصوبوں کے نفاذ کو متاثر کر رہے ہیں۔

  • رن وے کی توسیع اور ڈوپلر کی انتہائی ہائی فریکوئنسی اومنی رینج (DVOR) کو منتقل کرنے کے لیے اگرتلہ ایئرپورٹ پر 48 ایکڑ اراضی درکار ہے۔
  • مزید یہ کہ کمال پور ہوائی اڈے پر 50.5 ایکڑ اراضی اور کیلاشہر ہوائی اڈے پر 75 ایکڑ اراضی ان ہوائی اڈوں کی ترقی کے لیے عام شہریوں کے سفر کے لیے ہوائی جہاز کے آپریشن (اے ٹی آر 72 قسم کے طیارے) کی ضرورت ہے۔

جناب سندھیا نے اتراکھنڈ کے وزیر اعلی جناب پشکر سنگھ دھامی کی توجہ ان امور پر مبذول کرائی ہے جو ریاست میں ہوا بازی کے شعبے سے متعلق مختلف منصوبوں کے نفاذ کو متاثر کر رہے ہیں۔

  • رن وے کی توسیع، نئی ٹرمینل بلڈنگ کے قیام اور دیگر متعلقہ انفراسٹرکچر کے لیے دہرادون میں 243 ایکڑ اراضی درکار ہے۔
  • الموڑہ ، ہلدوانی ، ہریدوار ، جوشیمٹھ ، رام نگر ، مسوری ، نینی تال اور دھارچولہ میں ہیلی پورٹس کی ترقی کے لیے، ہر پروجکٹ کے لیے 8.44 کروڑ روپےمختص کئے گئے ہیں۔ ان کو ریاستی حکومت کی طرف سے اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے۔
  • 0.36 کروڑ روپے کی رقم ریجنل ایئر کنیکٹوٹی فنڈ ٹرسٹ (RACFT) کے لیے VGF شیئر کے طور پر ریاستی حکومت کی جانب سے بقایا ہے جن کی ادائیگی کی جانی ہے۔

 

*****************

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- س ک)

U. NO. 8561



(Release ID: 1751351) Visitor Counter : 143


Read this release in: English , Hindi , Manipuri