الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
کیوسم ہندوستانی سائنسدانوں کے لئے کمپیوٹنگ صلاحیتوں کی مستقبل کی ضروریات کی سمت میں لے جانے والا داخلہ کاایک دروازہ ہے ۔الیکٹرانک اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کے وزیرمملکت جناب راجیو چندرشیکھر
کیوسم ۔ کوئنٹم کمپیوٹر سیمیولیٹرٹولکٹ کو لانچ کیاگیا
بہت کم لاگت سے کوئنٹم کمپیوٹنگ میں تحقیق کے لئے تحقیق کاروں اور طلباء کو تحقیق کا اہل بنانے میں یہ ٹول کٹ بہت اہمیت کا حامل ہے
Posted On:
27 AUG 2021 7:19PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 27؍اگست:الیکٹرانک اوراطلاعاتی ٹکنالوجی کے وزیرمملکت جناب راجیو چندرشیکھرنے آج کیوسم ۔ کوئنٹم کمپیوٹرسیمیولٹرٹول کٹ کو لانچ کیا۔ اس کا مقصد تحقیق کاروں اورطلباء کو کوئنٹم کمپیوٹنگ میں لاگت پر اثرانداز ہونے والی تحقیق کرنے میں اہل بناناہے ۔پروگرام میں الیکٹرانک اوراطلاعات ٹکنالوجی کی وزارت کے سکریٹری جناب اجے پرکاش ساہنی اوراعلیٰ حکام بھی شامل ہوئے ۔ اس کے علاوہ پروگرام میں سرکار کے پرنسپل سائنسی مشیر پروفیسر کے وجے راگھون ، آئی آئی ایس سی ، بنگلور و سے ڈائرکٹرپروفیسرگووندن رنگ راجن ، آئی آئی ٹی روڑکی کے ڈائرکٹرپروفیسراجیت کمارچترویدی ، نیسکام ، کی صدر محترمہ دیب جانی گھوش ، سی آرڈی اوکے ڈائرکٹرجنرل ڈاکٹرسدھیرکامت اوردیگراہم شخصیات ورچوئل ذرائع سے شامل ہوئے ۔
کیوسم ‘‘کوئنٹم کمپیوٹرٹول کٹ (سیمیولیٹر، ورک بینچ ) اور صلاحیت سازی کے ڈیزائن اور ترقی ’’منصوبے کا ایک ماحصل ہے ۔ یہ بھارت میں کوئنٹم کمپیوٹنگ تحقیقاتی سرحدوں کو آگے بڑھانے کے عام چیلنجوں کا حل نکالنے کی سمت میں ملک کی اہم پہلوں میں سے ایک ہے ۔ یہ پروجیکٹ بھارت سرکارکی الیکٹرانک اور اطلاعاتی تکنالوجی کی وزارت کے تعاون سے آئی آئی ایس سی بینگلورو ، آئی آئی ٹی روڑکی اورسی ۔ڈی اے سی کے اشتراک سے شروع کیاگیاہے ۔
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے جناب راجیو چندرشیکھرنے کہاکہ ہم ایک ایسے عہد میں آرہے ہیں جہاں سلیکان اور سیمی کنڈکٹر کے روایتی وسائل کے توسط سے روایتی کمپیوٹنگ صلاحیت کے فروغ میں اضافہ ہورہاہے اوراب ہم اگلی نسل میں کمپیوٹنگ صلاحیت کے فروغ کو متحدہ شکل میں دیکھیں گے ۔ انھوں نے کہاکہ سافٹ ویئر کے نئے آرکیٹیکچر ، سسٹم ری ڈیزائن اور نئے سسٹم کے معیارات کے ساتھ ہی کوئنٹم کمپیوٹنگ جڑ ی ہے اور واضح طورپر کمپیوٹنگ صلاحیت کی مستقبل کی ضروریات کے بہت زیادہ ہونے کے امکانات کو دیکھتے ہوئے کیو سم ہندوستانی سائنسدانوں کے لئے اس سمت میں لے جانے کا داخلہ دروازہ ہے ۔
جناب چندرشیکھرنے کہاکہ ایک ملک کے طورپر سائنسداں برادری میں طویل سفرطے کیاہے ۔ انھوں نے مسرت کا اظہارکیاکہ کیوسم ، تحقیق اورترقی کے تعاون سے پرکوششوں کا نتیجہ ہے ۔ انھوں نے کہاکہ یہ ہماری تکنیکی صلاحیتوں کو فروغ دینے کا ایک طریقہ ہے انھوں نےیہ بھی کہاہمارے پاس ملک میں ایک زبردست صلاحیت ہے ۔ ہمارے ملک کی تکنیکی صلاحیتوں کا مستقبل بڑی حدتک اس بات سے متحرک ہوگاکہ ہمیں ایک معاون کی شکل میں کیسے موثرانداز میں اس شعبے میں کام کرتے ہیں اورمستقبل کی ٹکنالوجی تعمیر کے لئے ملک بھرسے اعلیٰ ترین صلاحیتوں کا انتخاب کرتےہوئے انھیں جمع کرتے ہیں ۔ انھوں نے آگے کہا کہ کہ الیکٹرانک اوراطلاعاتی ٹکنالوجی کی وزارت ملک کے اندراپنی تکنیکی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں مدد کے لئے سختی سے عہد بند ہے ۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ کام کرنے کے معاون ماڈل کے ساتھ بھارت دنیا میں ٹکنالوجی قیادت کی سمت میں زیادہ بلندیا ں حاصل کرسکتاہے ۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں جناب اجے پرکاش ساہنی نے کہاکہ کیوسم ایک انتہائی ابتدائی قدم ہے اوراسے ایم ٹیک پروگرام کے ذریعہ مضبوط کیاجائے گا جسے آئی آئی ایس سی بینگلورکے ذریعہ پہلے ہی لانچ کیاجاچکاہے ۔ آئی آئی ایس سی کی قیادت سے تحریک لیتے ہوئے دیگرادارے بھی اس میں شامل ہوناپسند کرسکتے ہیں کیونکہ بھارت میں موجود انسانی وسائل کی طاقت کا استعمال کسی بھی تکنیکی کھوج کو مزید گہرائی تک لے جانے میں مدد فراہم کرسکتی ہے۔
کیوسم کی خصوصیات
آسان معلومات سے مزین یوآئی ، کیوسم ایک جی یوآئی پرمبنی ورک ریجن کے ساتھ متحدہ ایک مضبوط کیوسی سیمیولیٹرمہیاکرتاہے ، جو طلباء /تحقیق کاروں کو کوئنٹم پروگرام بنانے اور انس ٹینٹ سرکٹ جنریشن اور سیمیولیٹڈ آوٹ پٹ پرغوروخوض کرنے کی پیش کش کرتاہے ۔
سیمیولیٹ نائی جی کوئنٹم لاجک سرکٹ ؛یہ کوئنٹم سرکٹ کو شورکے ساتھ اور بغیرشورکے چلنے میں مدد کرتاہے اور ان کا تجربہ بھی کرتاہے کہ مختلف ایلگوریدم نامکمل کوئنٹم اکائیوں کے ساتھ یہ اتنے بہترطریقے سے کام کرتے ہیں جو حقیقی زندگی کی صورت حال پرچلنے کے لئے بہت ضروری ہے ۔
پری لوڈڈ کوئنٹم ایلگوریدم اور مثال :کیوسم کوئنٹم پروگرام اور ایلگوریدم سے مالامال یہ سہولت صارفین کو ایک ابتدائی راستہ فراہم کرتی ہے مثال کے طورپر کیوایف ٹی ، ڈیوش ، جوشا ، گورورس اوردیگر۔
ایچ پی سی کے ساتھ الحاق : کوئنٹم سیمیولیشن طاقت ور ایچ پی سی وسائل پرکیاجاتاہے ، جس میں کئی استعمال کرنے والے الگ الگ کیوبٹ کانفیگریشن کے ہمراہ ایک ساتھ کئی کام کرسکتے ہیں ۔
کیوسم کلاوڈ پی اے آراے ایم ؛ ایک باکس میں کوئنٹم سیمیولیٹرکے ساتھ اسٹینڈ ایلون سسٹم پی اے آراے ایم کیوسم کلاڈ ۔ ایچ پی سی بنیادی ڈھانچہ پرم سدھی اے آئی (این ایف ایم پروگرام کے تحت تیارشدہ اور قائم شدہ ) کااستعمال کرتے ہوئے کلاوڈ پردستیاب ۔ٍ
****************
ش ح۔ ج ق۔ع آ
U NO. 8501
(Release ID: 1750716)
Visitor Counter : 291